Sangani Fort Kallar Syedan

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 28. 08. 2024
  • پنجاب پر راجہ رنجیت سنگھ کے راج کی یادگار، قلعہ "سنگنی"۔
    پانچ فصیلوں والا قلعہ لگ بھگ دو سوسال قبل قیدیوں کو رکھنے کیلئے تعمیر کیا گیا۔ اس کے تین اطراف خندق ہے۔ جس کے باعث قیدی یہاں سے فرار ہونے کا خیال بھی نہیں سوچ سکتے تھے۔
    پر خطر چٹانیں اور قدرتی چشموں سے آبشاروں کی طرح بہتا پانی صدیاں گزرنے کے بعد آج بھی یہ قلعہ اپنے فن تعمیر کی وجہ سے دیکھنے والوں کو اپنی جانب متوجہ کر لیتا ہے
    سنگنی کی اونچی دیوار سے بھی اونچے برگد کے نیچے بیٹھ کر انسان بیتے ماہ و سال کا جال بننے لگتا ہے۔
    قلعہ کے اندر ایک صوفی بزرگ پیر عبدالحکیم کا مزار بھی قائم ہے، مزار کی عمارت قدرے جدید اور بہت اچھی حالت میں ہے،یہاں ملک بھر سے زائرین دعا کیلئے آتے ہیں۔
    اس مزار سے ایک دلچسپ روایت بھی منسوب ہے، نوبیاہتا جوڑے اپنی شادی کے موقع پر پہنی جانے والی پگڑی سہرے یہاں چھوڑ جاتے ہیں ،روایت مشہور ہے کہ ایسا کرنے سے انکی شادی کا بندھن تاعمر قائم رہتا ہے

Komentáře • 1