Ahmed Faraz recites his ghazal پھرتے ہیں اب بھی دل کو گریباں کیے ہوئے

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 6. 06. 2024
  • احمد فراز
    پھرتے ہیں اب بھی دل کو گریباں کیے ہوئے
    جن وحشیوں پہ ہیں تیرے احساں کیے ہوئے
    تجدیدِ عشق کیا ہو کے برسوں گزر گئے
    تجھ سے کوئی سخن بھی مِری جاں کیے ہوئے
    اب تجھ سے کیا گِلا ہو کے اِک عمر ہو گئی
    ہم کو بھی قصدِ کوچۂ جاناں کیے ہو ئے
    دل سے ہوئی ہے پھر ترے بارے میں گفتگو
    تر آنسوؤں سے دیدہ و داماں کیے ہو ئے
    جی مانتا نہیں ہے کہ ہم بھی بُھلا چکیں
    تیری طرح سے وعدہ و پیمان کیے ہو ئے
    کچھ ضد میں ناصحوں کی تجھے چاہتے رہے
    کچھ پاسداریِ دلِ ناداں کیے ہو ئے
    ہم وہ کہ تجھ کو شعر میں تصویر کر دیا
    صورت گرانِ شہر کو حیراں کیے ہو ئے
    بازار سرد تھا نہ خریدار کم نظر
    ہم خود تھے اپنے آپ کو ارزاںکیے ہو ئے
    اے عشق ہم سے اور بھی ہوں گے زمانے میں
    اچھے بھلے گھروں کو بیاباں کیے ہو ئے
    کچھ ہم سے نامراد کہ پھرتے ہیں کوبکو
    دل کو کسی فقیر کا داماں کیے ہو ئے
    وعدہ کیا تھا اُس نے کسی شام کا کبھی
    ہم آج تک ہیں گھر میں چراغاں کیے ہو ئے
    اب اس کے جور سے بھی گئے ہم کہ جب سے ہیں
    اپنے کیے پہ اُس کو پشیماں کیے ہو ئے
    یہ رتجگے قبول کہ آرام سے تو ہیں
    رکھتے تھے ورنہ خواب ، پریشاں کیے ہو ئے
    ہم وہ اسیر ہیں کہ زمانے گزر گئے
    ’’ بند اپنے آپ پر درِ زنداں کیے ہو ئے‘‘
    ترکِ وفا کے بعد ہوس اختیار کی
    اس کاروبار میں بھی ہیں نقصاں کیے ہو ئے
    جانِ فراؔز مرگِ تمنّا کے باوجود
    بُھولے نہیں ہمیں ترے احساں کیے ہو ئے
    احمد فراز

Komentáře • 8

  • @soulcare10
    @soulcare10 Před 29 dny +1

    Ahmad faraz is unmatchable ❤ please upload more videos that are not available in Internet

  • @SajidKhan-jg8bk
    @SajidKhan-jg8bk Před 28 dny

    Bahut khoob ❤❤❤

  • @ArshadMajeed-rs7oy
    @ArshadMajeed-rs7oy Před 27 dny

    🎉❤🎉❤🎉❤
    🎉❤🎉❤🎉🎉
    🎉❤🎉❤🎉❤
    Zabardast
    ❤️ ❤️ 💞 💞
    ❤️ ❤️ ❤❤
    🎉❤🎉❤🎉❤
    🎉❤🎉❤🎉❤
    🎉❤🎉❤🎉❤

  • @qasim9047
    @qasim9047 Před měsícem

    Boht shukria janab... barson baad koi shayari dil ko bhaa gayi...

  • @a_s_m_12
    @a_s_m_12 Před měsícem

    Ye ratjage qubool k araam se to hain, rakhte the warna ye khwab pareshan kiye huwe.
    Jee Manta nh hai k hum bhi bhula chuke, Teri tarha se wada e pehma kiye huwe ❤

  • @awasimdar
    @awasimdar Před měsícem

    واہ

  • @ShayriOfficialpage2024
    @ShayriOfficialpage2024 Před měsícem +2

    Sir please Ahmad Faraz Sahab ka saara kalaam ka full video upload kijiyga