پیشہ ور قاتلو Pashawar Qatlo Ahmed Faraz

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 15. 11. 2019
  • Nazm =پیشہ ور قاتلو
    Poet=Ahmed Faraz
    PLZ LIKE SUBSCRIBE OUR CHANNEL
    میں نے اب تک تمھارے قصیدے لکھے
    اورآج اپنے نغموں سے شرمندہ ہوں
    اپنے شعروں کی حرمت سے ہوں منفعل
    اپنے فن کے تقاضوں سے شرمندہ ہوں
    اپنےدل گیر پیاروں سےشرمندہ ہوں
    جب کبھی مری دل ذرہ خاک پر
    سایہ غیر یا دست دشمن پڑا
    جب بھی قاتل مقابل صف آرا ہوئے
    سرحدوں پر میری جب کبھی رن پڑا
    میراخون جگر تھا کہ حرف ہنر
    نذر میں نے کیا مجھ سے جو بن پڑا
    آنسوؤں سے تمھیں الوداعیں کہیں
    رزم گاہوں نے جب بھی پکارا تمھیں
    تم ظفر مند تو خیر کیا لوٹتے
    ہار نے بھی نہ جی سے اتارا تمھیں
    تم نے جاں کے عوض آبرو بیچ دی
    ہم نے پھر بھی کیا ہےگوارا تمھیں
    سینہ چاکان مشرق بھی اپنے ہی تھے
    جن کا خوں منہ پہ ملنے کو تم آئے تھے
    مامتاؤں کی تقدیس کو لوٹنے
    یا بغاوت کچلنے کو تم آئے تھے
    ان کی تقدیر تم کیا بدلتے مگر
    ان کی نسلیں بدلنے کو تم آئے تھے
    اس کا انجام جو کچھ ہوا سو ہوا
    شب گئی خواب تم سے پریشاں گئے
    کس جلال و رعونت سے وارد ہوئے
    کس خجالت سے تم سوئے زنداں گئے
    تیغ در دست و کف در وہاں آئے تھے
    طوق در گردن و پابجولاں گئے
    جیسے برطانوی راج میں گورکھے
    وحشتوں کے چلن عام ان کے بھی تھے
    جیسے سفاک گورے تھے ویت نام میں
    حق پرستوں پہ الزام ان کے بھی تھے
    تم بھی آج ان سے کچھ مختلف تو نہیں
    رائفلیں وردیاں نام ان کے بھی تھے
    پھر بھی میں نے تمھیں بے خطا ہی کہا
    خلقت شہر کی دل دہی کےلیئے
    گو میرے شعر زخموں کے مرہم نہ تھے
    پھر بھی ایک سعی چارہ گری کیلئے
    اپنے بے آس لوگوں کے جی کیلئے
    یاد ہوں گے تمھیں پھر وہ ایام بھی
    تم اسیری سے جب لوٹ کر آئے تھے
    ہم دریدہ جگر راستوں میں کھڑے
    اپنے دل اپنی آنکھوں میں بھر لائے تھے
    اپنی تحقیر کی تلخیاں بھول کر
    تم پہ توقیر کے پھول برسائے تھے
    جنکے جبڑوں کو اپنوں کا خوں لگ گیا
    ظلم کی سب حدیں پاٹنے آگئے
    مرگ بنگال کے بعد بولان میں
    شہریوں کے گلے کاٹنے آگئے
    ٓاج سرحد سے پنجاب و مہران تک
    تم نے مقتل سجائے ہیں کیوں غازیو
    اتنی غارتگری کس کی ایما پہ ہے
    کس کے آگے ہو تم سر نگوں غازیو
    کس شہنشاہ عالی کا فرمان ہے
    کس کی خاطر ہے یہ کشت و خوں غازیو
    کیا خبر تھی کہ اے شپرک زادگاں
    تم ملامت بنو گے شب تار کی
    کل بھی غا صب کے تم تخت پردار تھے
    آج بھی پاسداری ہے دربار کی
    ایک آمر کی دستار کے واسطے
    سب کی شہ رگ پہ ہے نوک تلوار کی
    تم نے دیکھے ہیں جمہور کے قافلے
    ان کے ہاتھوں میں پرچم بغاوت کے ہیں
    پپڑیوں پر جمی پپڑیاں خون کی
    کہ رہی ہیں یہ منظر قیامت کے ہیں
    کل تمھارے لیئے پیار سینوں میں تھا
    اب جو شعلے اٹھے ہیں وہ نفرت کے ہیں
    آج شاعر پہ بھی قرض مٹی کا ہے
    اب قلم میں لہو ہے سیاہی نہیں
    خون اترا تمھاراتو ثابت ہوا
    پیشہ ور قاتلوں تم سپاہی نہیں
    اب سبھی بے ضمیروں کے سر چاہیئے
    اب فقط مسئلہ تاج شاہی نہیں
    THANKS ALOT
    #ahmedfaraz #pashawarqatlo #urdughazal #hindighazal
  • Zábava

Komentáře • 238

  • @BestCollectionOffical

    Hi Everyone do Subscribe Our Channel for more Videos..❤❤🙏🙏

  • @Crimescenecoverage
    @Crimescenecoverage Před rokem +11

    ‏پاکستان کی تاریخ کا سب سے سیاہ دن 16 دسمبر 1971 تھا جب پاکستان ضد اور انا کے ہاتھوں دولخت ہوا تھا۔ اس کے علاوہ ہر وہ دن سیاہ دن ہے جب جب فوج نے اقتدار پر قبضہ کیا اور سیاستدانوں نے سہولتکاری کی۔

  • @rehanmalik4058
    @rehanmalik4058 Před rokem +88

    آج مرحوم فراز صاحب بہت یاد آ رہے

  • @fatimahassan1551
    @fatimahassan1551 Před rokem +62

    جن کے جبڑوں کو اپنوں کا خوں لگ گیا ظلم کی سب حدیں پاٹنے آئیں گے۔۔۔۔۔ارشد شریف شہید💔🇵🇰

    • @proudofmuskaankhan5650
      @proudofmuskaankhan5650 Před rokem

      and Zill e Shah

    • @hafizadeel8210
      @hafizadeel8210 Před 11 měsíci

      جی جی ، جب ارشد شریف اور ان کی ،ان کی ، ان کی دوستی تھی تو یہ ہر خاص وعام کو غدار بنانے پر تلے ہوئے تھے ۔۔۔ پھر عمران ریاض کو کون بھول سکتا ہے ، خو صحافی سے زیادہ کسی سے خبریں لے کر پروگرام کیا کرتا تھا ۔۔۔ بے شرمو اپنے کرتوتوں پر تو معافی مانگ لو ۔۔۔۔😊

    • @MaharMurshad
      @MaharMurshad Před 18 dny

      😂😂​@@proudofmuskaankhan5650

  • @MehranKhan-zo2pg
    @MehranKhan-zo2pg Před rokem +19

    اگر پچھلا ایک سال نہ دیکھتے تو یہ سن کر ہم بھی فیض کو غدّار ہی سمج کر اس دنیا سے چلے جاتے۔ لیکن اب جو اس کو سنتے ہیں تو لگتا ہے کے فیض کوئی ولی تھے شاہد۔ آج کے حالات کا کیا نقشہ کینچا تھا انہوں نے۔

  • @muhammadakram3373
    @muhammadakram3373 Před rokem +12

    کاش آج احمد فراز زندہ زندہ ہوتے ۔تو ان کو دوبارہ ایسی ہی اک اور زیادہ دردناک نظم لکھنا پڑے گی ۔آج وہی لوگ ہم پہ زیادہ ظلم ڈھا رہے ہیں ،ہماری ماؤں بہنوں کی عزت اور حرمت جنگلی کتوں کی طرح لہو لہو کر رہے ہیں
    اور وہی مقتل آج دوبارہ خیبر سے مہران تک سج گئے ہیں ۔اور اک شخص اکیلا ان کے مقابلے میں کھڑا ہے ،اور ہم ان کے ساتھ ہیں

  • @syedusmanali5421
    @syedusmanali5421 Před rokem +21

    رائفلیں، وردیاں نام اُن کے بھی تھے۔۔واہ واہ۔۔۔

  • @fawadkashif
    @fawadkashif Před rokem +45

    سارے بھرم ٹوٹ گئے.. ساری وفائیں خاک ہو گئیں.. دل توڑ ڈالا تم نے سپاہیو.

  • @subwaymirdif
    @subwaymirdif Před rokem +16

    حسبِ حال ہے۔ سچے اشعار ۔ آج کوئی ایسی سچی شاعری نہیں کرتا ۔

  • @Tahseenullah15
    @Tahseenullah15 Před rokem +44

    My Reaspectable teacher in Ialamia College Peshawar from 1966 t0 1970. Proud of being student of Faraz Sahib.

  • @sumairaimran5794
    @sumairaimran5794 Před rokem +12

    آج کی آواز ۔۔۔۔۔حسینیت اور یزید یت

  • @tayyibahaneef8510
    @tayyibahaneef8510 Před rokem +25

    Hm waqae shaminda hn😢....
    آج شاعر پہ بھی قرض مٹی کا ہے
    اب قلم میں لہو ہے سیاہی نہیں
    خون اترا تمھاراتو ثابت ہوا
    پیشہ ور قاتلوں تم سپاہی نہیں
    اب سبھی بے ضمیروں کے سر چاہیئے
    اب فقط مسئلہ تاج شاہی نہیں

  • @abedaali8422
    @abedaali8422 Před měsícem

    کہنے والے کہتے رہے اور ہم ریت میں سر دبائے رہے ۔۔۔
    ظلم سہنا ظلم کرنے سے بڑا گناہ ہے

  • @AR-si6xo
    @AR-si6xo Před rokem +3

    پہلے سمجھ نہیں آتی تھی ک کس کے خلاف اتنی زہر آلود شاعری لکھی ہے. اب سمجھ آئی.. شاعر مر گئے لیکن یہ قاتل نسل در نسل چلتے جا رہے ہیں.

  • @muhammadtariq6839
    @muhammadtariq6839 Před rokem +5

    ملک کا عظیم ترین لیڈر عمران خان

  • @samreenahmad5423
    @samreenahmad5423 Před rokem +25

    Oh my God.......excellent poetry
    Representing today situation in Pakistan

  • @Mojo1992-
    @Mojo1992- Před rokem +4

    کمال ہے

  • @ahmedmoizuddinfarooqui656

    ایک آفاقی خیال نظم بند ہوتا ہے تووہ ہر زمانے کے لیئے حسبِ حال ہوتا ہے

  • @shahabviews
    @shahabviews Před rokem +96

    This poem is exactly the voice of today's youth towards pak army

    • @manzerm7805
      @manzerm7805 Před rokem +3

      This is actually in support of Bhutto, nothing to do with today's youth.

    • @abdulmoiz5974
      @abdulmoiz5974 Před rokem +9

      ​@@manzerm7805 yes, and for now this iZ For the Only Ever Lasting Arshad Sharif Shaheed

    • @TheTami4444
      @TheTami4444 Před rokem

      Great.. related

    • @tahirmansoor3886
      @tahirmansoor3886 Před rokem

      Listen Pak 🪖 army shame on you murderers

    • @taimoorali214
      @taimoorali214 Před rokem +2

      @@manzerm7805 It may be in the support of Bhutto but it relate today's situation.

  • @shahidmaseed7
    @shahidmaseed7 Před rokem +4

    اج فراز بہت یاد ارہے ہے

  • @dxbauh1734
    @dxbauh1734 Před rokem +20

    perfect words for these dark days

  • @ssfhr095
    @ssfhr095 Před rokem +24

    Faraz wrote this in late 70's but it's still appropriate for what's going on in Pakistan.

  • @mujtabashahani6224
    @mujtabashahani6224 Před rokem +3

    کاش ہماری فوج کو سمجھ آتی
    پچہتر سالوں سے ان کو سمجھا رہے ہیں
    لیکن انکو سمجھ نہیں آئی
    نتیجہ پاکستان کی پسماندگی

  • @S.MZafarAalam-ry4zx
    @S.MZafarAalam-ry4zx Před rokem +2

    ذندہ نظم ہے واہ فراز واہ

  • @newprogrammer8339
    @newprogrammer8339 Před rokem +5

    ہم نے پھر بھی انکو پیار دیا،انکو پلکوں پہ بٹھائے رکھا
    مگر افسوس کہ ھم سے غلطی ہوئی کہ ھم نے اپنی زباں کو ظلم کے خلاف خاموش رکھا

  • @khandoori3364
    @khandoori3364 Před rokem +2

    کیا لاجواب آدمی تھے۔۔بالکل درست نقشہ کھینچا ہے

  • @jameelamhad2560
    @jameelamhad2560 Před rokem +2

    احمدفراز نے پاکستانی فوجیؤں کے بارے سچی بات کہی ھے

  • @sheikhhamza5441
    @sheikhhamza5441 Před rokem +3

    شاندار

  • @safdar1955
    @safdar1955 Před rokem +13

    We need him and his ideas the most, today.

  • @user-gt7rt3qx2e
    @user-gt7rt3qx2e Před rokem +2

    یقینًا پاک فوج جان کے عوض وطن وآبرو کی سوداگرھے تاریخ کے اوراق اس پرگواہ ہیں انڈین آرمی کی بہادری کو سلام

  • @mohammadafsar507
    @mohammadafsar507 Před rokem +15

    Marvelous expression of a great poet of today's grim situation.

  • @DollarBill1981
    @DollarBill1981 Před rokem +9

    This poem is about tyranny in Pakistan. It reflects the people's sentiments toward Pakistan military's tyrannical regime.

  • @zahraafzal8715
    @zahraafzal8715 Před rokem +4

    جس کے جبڑوں کو اپنوں خون لگ گیا ۔۔۔۔😭

  • @ambertahira8146
    @ambertahira8146 Před rokem +10

    Exact situation today, every word is worth writing in gold😢😢

  • @haseebsadaqat
    @haseebsadaqat Před rokem +9

    Na halaat badlay in k, na soch. Brilliant piece of poetry by the Legend.

  • @ajizhabib7740
    @ajizhabib7740 Před rokem +2

    ایک عظیم شاعر کی عظیم نظم

  • @Ahmed_Raza_Ahmed_45
    @Ahmed_Raza_Ahmed_45 Před rokem +6

    میری جان قربان آپ پر میرے پیارے احمد فراز

  • @sikanderiqbal7485
    @sikanderiqbal7485 Před rokem +3

    تیری باتیں سچ ہیں اے فرَاز

  • @fifitheflowerpot
    @fifitheflowerpot Před rokem +11

    He was absolutely Spot on.

  • @mrmirza7617
    @mrmirza7617 Před 3 lety +36

    Poem of the century. Ahmad Faraz Zindabad. Greatest truth exposed. Army myth exploded. Voice of every Pakistani patriot..love you Ahmad Faraz. Salute u AF.. RIP AHMAD FARAZ.

    • @manzerm7805
      @manzerm7805 Před rokem

      This is very old and was in support Bhutto.

    • @shahg6934
      @shahg6934 Před rokem

      @@manzerm7805 It is relevant whenever same situation arises.

    • @manzerm7805
      @manzerm7805 Před rokem

      @@shahg6934 It is not relevant at all, the army is doing a great job.

    • @shahg6934
      @shahg6934 Před rokem

      @@manzerm7805 You need mental assistance

  • @arslanshakoor2235
    @arslanshakoor2235 Před rokem +53

    Masterpiece, we can relate it with today’s situation

  • @facilitiesmanagementmanage7487

    Paisha war Qatil !
    Wah!

  • @zareenbano1136
    @zareenbano1136 Před rokem +8

    Great poet nation will ever remember him

  • @Haidrrktt
    @Haidrrktt Před rokem +1

    موجودہ حلات کی بہترین عکاسی ہے

  • @mm-ws6gi
    @mm-ws6gi Před rokem +5

    That's 100% true today

  • @ArifKhan-eb7pp
    @ArifKhan-eb7pp Před rokem +2

    this is really happening these day establishment must realise and understand situation for the betterment of pakistan and its people

  • @rashidnoor6434
    @rashidnoor6434 Před rokem +5

    اللہ رحم فرماۓ احمد فراز پر

  • @sultandamani9069
    @sultandamani9069 Před 11 měsíci

    Jiyaaaaa Altaf Hussain

  • @sahil6db
    @sahil6db Před rokem +1

    اج بھی اتنا ہی تازہ ۔۔

  • @muhammadtariq6839
    @muhammadtariq6839 Před rokem +4

    تم نے جان کے بدلے آ برو بیچ دی

  • @muhammadaltaf7832
    @muhammadaltaf7832 Před rokem +2

    Very true sir, army establishment verses people of Pakistan. Pakistan army won many wars but against its own nation

  • @AliHyderSyed
    @AliHyderSyed Před rokem +7

    Wao! Great poem indeed. Poets are indeed doctors of society. These people do observe much better than others.

  • @zoebabbasi354
    @zoebabbasi354 Před rokem +5

    SubhanALLAH SubhanALLAH, kia zabardast kalam hey👌

  • @daud7530
    @daud7530 Před rokem +2

    True said

  • @user-vj6ny7kf6t
    @user-vj6ny7kf6t Před 11 měsíci +1

    Wah kia bat hay .hrf ba hrf sch hay aj ka hal hay .peshawar katlo tum sepahi ni .

  • @foziabashiralvi7773
    @foziabashiralvi7773 Před rokem +5

    سانحہ ء مشرقی پاکستان _ دایاں بازو / بایاں بازو _
    شاعرہ ::: فوزیہ بشیر علوی _
    اک رنج اٹھائے ہوئے پھرتے ہیں کاندھے _
    اک زخم کہ بھرنے کو آتا نہیں کب سے _

  • @bushram4116
    @bushram4116 Před rokem

    Jin k jabro ko apno ka khoon lag gaya , Zulm ki sab hadain patnay ayein gay today’s situation! Pr Pakistanio himmat nhi harni ALLAH khair karay ga we will emerge stronger 🇵🇰 Pakistan zindabad 🇵🇰

  • @mariamsiddiqui7280
    @mariamsiddiqui7280 Před rokem +4

    Boht khoob

  • @sohaibasghar1480
    @sohaibasghar1480 Před rokem +1

    بے شک اب ہم بھی شرمندہ ہوں

  • @user-jt9fv2bb8x
    @user-jt9fv2bb8x Před 11 měsíci

    تم نے حرف حرف سچ کہا

  • @sidragulraiz9543
    @sidragulraiz9543 Před rokem +9

    Great piece by Ahmed Faraz

  • @tanveerbutt608
    @tanveerbutt608 Před 10 měsíci +2

    سوچ لیں ! اب 40 سال بعد ہم جا کر احمد فراز کے ذہنی لیول تک پہنچے ہیں۔

  • @Jalilahmed-xy6su
    @Jalilahmed-xy6su Před rokem +1

    totally true, pakistan in trauma thanks faraz for exposing qatilun

  • @mmulbatoora653
    @mmulbatoora653 Před rokem +2

    Wah wah

  • @opporeno9820
    @opporeno9820 Před rokem +1

    HALAATE HAZRA KA NAQSHA PESH KIYA HAI AAP NE
    AHMED FARAAZ AAJ BHIE ZINDA HAI
    JURRAT AAJ BHI ZINDA HAI

  • @Shussain-md6zt
    @Shussain-md6zt Před rokem +6

    💯 % valid even today.

  • @seemi141
    @seemi141 Před rokem +5

    So apt in today’s environment!

  • @faisalrana4258
    @faisalrana4258 Před 5 měsíci

    یہ بس فراز ہی کہ سکتا تھا۔ کیا کہ گیا یار

  • @baberraza4231
    @baberraza4231 Před rokem +3

    If you want to know who rules over you... just look for who you're not allowed to criticize... Faraz, it seem was a visionary...

  • @zabizabi6762
    @zabizabi6762 Před 5 měsíci

    Waa khula aadhm k kyaa kalam howa

  • @naeemzahid9516
    @naeemzahid9516 Před rokem +1

    پانی پلوں کے اوپر سے گزر رہا ہے سر بات بہت آگے چلی گئی ھے اللہ پاک ارض پاک کی حفاظت فرمائے آمین ثمہ آمین

  • @DilawarKhan-lf9jr
    @DilawarKhan-lf9jr Před rokem +3

    Excellent Excellent Ahmad Faraz sahib you narrated painful voice of the nation We LOVE You Allah janatul firdooos Ata kare Ameen sum Ameen

  • @sallysally58
    @sallysally58 Před rokem +5

    AY DOLAR KAY SAJEELAY JAWANO, MERAY PLOT TUMHARAY LYE HAIN, AY DOLLAR KAY SAJEELAY JAWANO, MERAY DOLLAR TUMHARAY KYE HAIN

  • @aries6483
    @aries6483 Před 8 měsíci

    تاریخ گواہ ھے ۔۔
    ظلم پھر ظلم ھے بڑھتا ھے تو مٹ جاتا ھے۔
    خون پھر خون ھے گرتا ھے تو جم جاتا ھے۔

  • @abdulsaboor9755
    @abdulsaboor9755 Před rokem +1

    اج پھر وھی حالات ہیں ۔

  • @javedmahmud216
    @javedmahmud216 Před rokem +5

    God bless you and rest your soul in peace.

  • @naureensheikh3919
    @naureensheikh3919 Před rokem +1

    Youn laga k ajj k halaat py likhi gai hy.. dil or ankh dono ko num kr gai😢

  • @seemanoor5000
    @seemanoor5000 Před rokem

    بہت خوب آج کل کی عکاسی

  • @Jalilahmed-xy6su
    @Jalilahmed-xy6su Před rokem +1

    thaks late faraz

  • @nuzhat8526
    @nuzhat8526 Před rokem +9

    thank you very much for posting this

  • @sb9190
    @sb9190 Před rokem +2

    Wah wah! Mashaallah

  • @santv7772
    @santv7772 Před rokem +1

    Bilkul dard ko zinda kardiya

  • @samiranabiel3583
    @samiranabiel3583 Před rokem +1

    Wah kitna such ajkul ka

  • @hafizsyed7304
    @hafizsyed7304 Před rokem +3

    Lesson to those who ever idealise our Army and thought their state terrorism is just a recent phenomenon…..

  • @abdullahkhaleel4219
    @abdullahkhaleel4219 Před 10 měsíci

    Kia shandar,nqsha khencha h.afirin ho.

  • @jameelamhad2560
    @jameelamhad2560 Před rokem +1

    احمد فراز زندہ باد بلکل سچی بات کہ گءے

  • @ShaistaKureshi-gu3mf
    @ShaistaKureshi-gu3mf Před rokem

    Kya poet kya port

  • @UzairBaloch-wu6ze
    @UzairBaloch-wu6ze Před rokem

    Bilkul sahi kaha tha faraz sahab nai

  • @tabdeelinetwork2076
    @tabdeelinetwork2076 Před 10 měsíci +1

    😥😥😥😥

  • @user-vj6ny7kf6t
    @user-vj6ny7kf6t Před 11 měsíci

    Yeh to aj ki bat hay. Ahmd fraz sahib hmara dil bhi yeh hi kh rha hay .khun kay anso hain

  • @whatevermalik3630
    @whatevermalik3630 Před rokem +1

    I never heard it until this year .if i had, i would have called him a traitor

  • @abdulghafoor2060
    @abdulghafoor2060 Před rokem +2

    😢😢😢😢😢😢😢

  • @saleembaloch8363
    @saleembaloch8363 Před rokem +2

    Same todays situation ❤❤❤❤

  • @UnitedForFreedomOfExpression
    @UnitedForFreedomOfExpression Před 11 měsíci

    0:27 مستقبل شناس

  • @رائاسامہ
    @رائاسامہ Před rokem +2

    Ge oooo faraz

  • @mohammadidrees3254
    @mohammadidrees3254 Před 11 měsíci

    such kaha

  • @iqbalrana4777
    @iqbalrana4777 Před rokem +2

    This poetry should be listened by our present dirty army chief and his bloody associates. May Allah subhanwattallah finish them soon. Ameen summa Ameen

  • @SameerAhmad-wm2ei
    @SameerAhmad-wm2ei Před rokem

    So sad , we were ignoring the oppression of army and isi.. ab wakht intekaam ka hai

  • @bnath0003
    @bnath0003 Před 3 lety +17

    WONDERFUL.MADE SPEECHLESS.GREATEST NAZM BY FARAZ

  • @muhammadsiddiqueawaz4225

    لگتا ہے موجودہ حالات پر احمد فراز صاحب لب کشائی فرما رہے ہیں