Iftikhar Arif recites his ghazal جبینوں کو بصد تسلیم خم دیکھا گیا ہے

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 10. 05. 2024
  • افتخار عارف
    جبینوں کو بصد تسلیم خم دیکھا گیا ہے
    بہت نامطمئن آنکھوں میں نم دیکھا گیا ہے
    کہیں جائے نمازِ شکر پر آنسو کی اِک بوند
    اِسی قطرے میں دجلہ یم بہ یم دیکھا گیا ہے
    سب آشفتہ سروں کا ایک ہی نعرہ کہ ہم ہیں
    ہم آوازوں کو دل کا ہم قدم دیکھا گیا ہے
    بیاضِ خوابِ رفتہ کیا عجب ترتیب پا جائے
    کتابِ جاں کا شیرازہ بہم دیکھا گیا ہے
    اُدھر اُس چاند تارے سے ذرا مشرق کی جانب
    سُبک لگتا ہُوا پرچم عَلم دیکھا گیا ہے
    رفوئے زخمِ دیرینہ کی اک صورت تو نکلی
    جدھر دیکھا نہیں تھا کم سے کم دیکھا گیا ہے
    یہیں اک منزل دشوار و ناہموار کے بیچ
    کہیں اک جادۂ بے پیچ و خم دیکھا گیا ہے
    افتخار عارف

Komentáře • 15

  • @khursheedabdullah2261
    @khursheedabdullah2261  Před 2 měsíci +6

    جبینوں کو بصد تسلیم خم دیکھا گیا ہے
    بہت نامطمئن آنکھوں میں نم دیکھا گیا ہے
    کہیں جائے نمازِ شکر پر آنسو کی اِک بوند
    اِسی قطرے میں دجلہ یم بہ یم دیکھا گیا ہے
    سب آشفتہ سروں کا ایک ہی نعرہ کہ ہم ہیں
    ہم آوازوں کو دل کا ہم قدم دیکھا گیا ہے
    بیاضِ خوابِ رفتہ کیا عجب ترتیب پا جائے
    کتابِ جاں کا شیرازہ بہم دیکھا گیا ہے
    اُدھر اُس چاند تارے سے ذرا مشرق کی جانب
    سُبک لگتا ہُوا پرچم عَلم دیکھا گیا ہے
    رفوئے زخمِ دیرینہ کی اک صورت تو نکلی
    جدھر دیکھا نہیں تھا کم سے کم دیکھا گیا ہے
    یہیں اک منزل دشوار و ناہموار کے بیچ
    کہیں اک جادۂ بے پیچ و خم دیکھا گیا ہے
    افتخار عارف

  • @muhammedjamshadahmed7754
    @muhammedjamshadahmed7754 Před 2 měsíci

    افتخار عارف صاحب اردو زبان وادب کا افتخار ھیں

  • @AsadHydari
    @AsadHydari Před 2 měsíci

    واہ، بے حد عمدہ ❤

  • @junaidnaseemsethi5415
    @junaidnaseemsethi5415 Před 2 měsíci

    واہ واہ

  • @amjad268
    @amjad268 Před 2 měsíci

    بہت خوب ❤

  • @the.sisyphus
    @the.sisyphus Před 2 měsíci

    waah

  • @ghalibthemagnificent
    @ghalibthemagnificent Před 2 měsíci

    اردو ادب کا افتخار

    • @urfi5544
      @urfi5544 Před 2 měsíci +1

      ماشاءاللہ افتخار کا کیا استعمال کیا ہے

    • @ghalibthemagnificent
      @ghalibthemagnificent Před 2 měsíci

      @@urfi5544 شکریہ

  • @rohitsoni1786
    @rohitsoni1786 Před 2 měsíci +1

    Sir, isi mushayre ki Jaun Sahab ki recording hogi kya?

  • @nawabnaqvi5337
    @nawabnaqvi5337 Před 2 měsíci

    اپنی تمام تر شہرت اور مقبولیت کے باوجود افتخار عارف صاحب سے اکثر روز مرّہ کی ایسی غلطیاں سرزد ہو جاتی ہیں جن کی توقِع کسی بڑے شاعر سے نہیں کی جا سکتی. خیر یہ تو وقت طے کرے گا کہ وہ بڑے شاعر ہیں یا نہیں ان کے پورے کلام میں ستّر اسی بہت اچھے شعر نکل بھی آئیں گے
    لیکن زبان و بیان اور عروض کی غلطیاں بھی کافی ہیں
    بہت نا مطمئن آنکھوں میں نم دیکھا گیا ہے
    آنکھوں میں. نم نہیں دیکھا جاتا بلکہ نمی. دیکھی جاتی ہے البتہ آنکھوں کو. نم. دیکھا جاتا ہے لہٰذا صحیح یوں ہوگا
    بہت نا مطمئن آنکھوں کو نم دیکھا گیا ہے
    یعنی میں. کی بجائے کو ہونا چاہیے
    🙏🙏🙏
    پروفیسر نواب نقوی