Sawal Jawab Nishist, Mufti Rasheed Ahmed Khurshid

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 20. 08. 2024
  • #sawaljawab
    #MuftiRasheedAhmed
    #MuftiRasheedAhmedKhurshid
    Date: 02/01/2022
    سوالات برائے 2 جنوری 2022 نشست
    1. فیس بک پر لوگ اسلامی تصویر یا ویڈیو بھیج کر کہتے ہیں جو اس تصویر کو شئر یا لائک نہیں کرے گا اس پر اللہ کا عذاب آئے گا اس بارے میں تفصیل کے ساتھ بتائیں۔
    2. مفتی صاحب میں عشاء کی فرض نماز کی پہلی دو رکعتوں میں میں سورہ آل عمران کا آخری رکوع پڑھتی ہو کیا یہ پڑھنا صحیح ہے یعنی بیچ میں سے قرآن پڑھ سکتے ہیں؟
    3. عصر کی جماعت کے فورا بعد نفل نماز پڑھ سکتے ہیں جب کہ عصر کی نماز پڑھی جاسکتی ہے نفل نماز کیوں نہیں پڑھی جا سکتی ؟؟جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں
    4. خالد کراچی سے منگنی میں نکاح کا کرانا درست ہے اگر شادی ایک سال بعد ہو؟
    5. میڈیسن کمپنیاں اپنا سیل بڑھانے کیلئے ڈاکٹرز اور فارمسسٹ کو گفٹس آفر کرتے ہیں جیسے ٹی وی، ائیر کنڈیشن، کھانے پینے کی اشیاء یا کوئی سیر و تفریح کی پیشکش۔ یہ سب قبول کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے۔ اگر سختی سے منع کرنے کے باوجود ایسا کوئی گفٹ گھر بھجوا دیا جائے اور کمپنی واپس لینے سے انکار کر دے تو ان چیزوں کے ساتھ کیا کرنا چاہئے؟
    6. حضرت مفتی صاحب ایک مسئلہ ہے کہ آج کل ایک آن لائن بزنس ایپ آئی بوٹس کے نام سے آئی ہوئی ہے اس میں آپ جتنے پیسے رکھواؤں کے اس حساب سے آپکو فرافت ملے گا اور پیسے آپ جس وقت مرضى نکلوا سکتے ہیں مثلاً ایک ہزار کے ساتھ بیس روپے ہیں تو جتنے پیسے رکھواؤں گے اس حساب سے آپکو پرافت ملے گا یہ بزنس کرنا جائز ہے؟
    7. ثناء سکھر سے کیا کسی غیر مسلم کا جھوٹا پانی پینا یا کھانا جائز ہے؟
    8. کیا شادی کے بعد شوھر کی جگہ باپ کا نام لگایا جا سکتا ہے ؟؟؟
    9. میں ابوظبی میں ہوں اور یہاں زوال کا مکروہ ٹائم کا ہم کو معلومات نہیں ہوتی اسکے لئے کیا طریقہ اختیار کر نا چاہیے ولسلام ابوظبی سے داؤد شاہ مخلص
    10. سجدہ سہو کا عملی طریقہ بتادے
    11. پاکستان میں کوئی سافٹویئر خریدنا بہت مشکل ہے کیونکہ وہ کمپنی پاکستان میں سافٹویئر نھیں بیچتی اگر کرتی بھی ہے تو ٹیم کے لیے جو کہ بہت expensive ہوتی ہے تو کیا ایسی صورت میں کریک سافٹویئر سے فری لانسنگ کرنا جائز ہے؟ اس کی کمائی حلال ہوگی؟
    12. مفتی صاحب میرے داڑھی کے بال بہت گر رہے ہیں آفس میں چیئر کے نیچے گھر میں بیڈ کے نیچے ان کو ہر وقت صاف کرنا بھی مشکل ہے ان پر اگر پاؤں آئے تو کیا گناہ ہوگا؟
    13. مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ میں دبئی میں تھا وہاں کام ختم ہوا اور میں اب پاکستان ہوں وہاں پہ جب میں تھا تو میں نے بینک سے لون لیا تھا مگر میں وہ واپس نہیں کر سکا اب میرے پاس وہاں جانے کا سبب نھیں ہے اور پیسے بھی نہیں ہے تو اب میں کیا کروں۔ برائے مہربانی آگاہی فرمادیں۔۔۔
    14. مفتی صاحب میں آخری رکعت میں کھڑا ہوگیا لیکن ساتھ ساتھ بیٹھ گیا تو سجدہ سہو واجب ہوگی یا نھیں؟
    15. واش روم میں پڑا لوٹا پاک ہوتا ہے جس میں پانی ڈال کر طہارت کرتے ہیں؟
    16. سوال یہ ہے کہ میں نے اپنے ساتھ یا پھر اللہ تعالی سے وعدہ کیا تھا کہ میں پڑھائی تک یا پھر شادی تک موبائل فون دن میں صرف 30سے 40 استمال کروں گا اس سے زیادہ نہیں لیکن اب میں اسکوں زیادہ استعمال کرتا ہوں وعدہ تو ٹوٹ گیا اس کا کفارہ کیا ہوگا راہنمائی فرمائیں حافظ اقرار احمد تونسہ شریف
    17. مفتی صاحب ہمارے علاقے میں گیس کم آتی ہے۔ لوگوں نے پریشر پمپ لگایا ہے تو کیا یہ استعمال کرنا جائز ہے مسجد میں لگانا کیسا ہے؟
    18. مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ اگر گھر میں کسی بزرگ کا فوٹو لٹکا ہو تو اس گھر میں نماز ہوگی یا نہیں ؟ اور اگر یہی فوٹو قرآن شریف کے پاس ہو تو اس میں گناہ ہوگایانہیں؟ اگر کوئی بندہ قرآن شریف کے پاس فوٹو رکھے تو اسکا سمجھانے کا طریقہ کیا ہے؟مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ پانی بغیر عذر کے کھڑے ہو کر پینا جائز ہے؟؟؟
    19. مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ مجھے پیشاب کے قطروں کا مسئلہ ہے میں بہت کوشش کرتا ہوں کہ پشاب تمام ہو جائے پھر وضو کروں لیکن اس کے باوجود نماز کے دوران معمولی سا قطرہ نکل جاتا ہے تو اس صورت حال میں میرا وضو ٹوٹ جاتا ہے؟ قطرہ اتنا نکلتا کہ اگر کپڑے پر پھیل جائے تو درہم کی مقدار سے کم ہوتا ہے ۔۔ براے کرم جواب عنایت فرمائیں۔
    20. مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ آپ نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ اگر کسی کی معذور حیثیت پتا کرنی ہو تو دو نمازوں کے درمیان دیکھیں گے اتنا بھی وقت نہیں ملتا کہ وہ پاکیزگی کی حالت میں نماز پڑھ سکے تو ۔ نماز صرف فرض ہی دیکھنی ہیں یا سنت اور نفل بھی جسے مغرب کی نماز عشاء کی نماز کے درمیان اگر پتہ کرنا چاہیں تو ہم دیکھیں گے کہ مغرب کے تین فرض پڑھنے تک کے وقت نہیں ملتا یا پھر سنت اور دو نفل کو بھی شامل کریں گے ۔ اس کی وضاحت فرما دیں
    21. بعض اوقات بعض لوگوں کا یہی کہنا ہے ابھی تک لیکوریا سے وضو نہیں ٹوٹتا پاک ہے ۔ کسی نے پانچ چھ سال اسی طرح نماز پڑھی تو اس حالت میں کہ اسے تو پتہ ہی نہیں تھا کہ وضو ٹوٹ چکا ہے اس طرح سنی سنائی باتیں کہ لیکوریا پاک ہے اور اس سے وضو نہیں ٹوٹتا اور اتنی ٹیکنالوجی بھی نہیں تھی کہ کر سکیں ۔ بس جو کسی نے کہا مان لیا ۔اب مثال کے طور پر کسی کی عمر 20 سال ہے اس پر نماز 15 سال کی عمر میں فرض ہوئی تو اب وہ پانچ سال کی نماز اس نے پڑھی ہے اس کو قضا کرنی ہوگی؟؟؟؟؟ یعنی اس طرح تو اسے علم ہی نہیں تھا.
    22. مفتی صاحب سے سوال عرض ہے کہ میرا بھائی K Electric کراچی میں ملازمت کرتا ہے اور مختلف علاقوں میں کمپنی کے احکامات کی وجہ سے اسے نئے میٹرز اور نئے تار لگانے کے لئیے ان علاقوں کی 6 سے 10 گھنٹہ بجلی بند کرنی پڑتی ہے تاکہ مذکورہ کام اپنی ٹیم کے ساتھ انجام دے سکے لیکن کوئی نہ کوئی بزرگ یا خاتون آئے دن اسے یہ کہہ دیتے ہیں کہ تمہاری یہ نوکری حرام ہے تم لوگوں کو پریشان کر کے کیسے حلال روزی کما سکتے ہو وغیرہ وغیرہ۔ اب پوچھنا یہ تھا کہ کمپنی کے کام کی وجہ سے اگر وہ ایسا کررہا کے تو کیا یہ حرام کام ہوا؟؟؟
    23. کیا اونٹ کا گوشت کھانے سے وضوٹوٹ جاتا ہے ؟

Komentáře • 57

  • @MuhammadHussain-ko3hz
    @MuhammadHussain-ko3hz Před 4 měsíci

    ماشااللہ

  • @balu3742
    @balu3742 Před rokem

    ماشاءاللہ

  • @naeemshaikh5239
    @naeemshaikh5239 Před rokem +1

    माशाअल्लाह

  • @syedamano8964
    @syedamano8964 Před rokem

    جزاک اللہ خیرا

  • @tufailahmed1832
    @tufailahmed1832 Před 2 lety +1

    ماشاء الله تبارك الله مفتی صاحب آپ نے سوشل میڈیا کے ذریعے سے عوام تک دین مسائل پہچانے کا جو سلسلہ شروع کیا ہوا ہے یہ قابل تحسین عمل ہے اللہ پاک آپکے علم و عمل میں برکت عطا فرمائے آمین ثمہ آمین یاربلعالمین

  • @sheikhshahazad402
    @sheikhshahazad402 Před rokem

    بہت عمدہ جوابات ہیں۔جواب دینے کا انداز بہت پسند آیا۔
    (گوپال گنج، بہار، بھارت سے )

  • @s.m.amanullah4309
    @s.m.amanullah4309 Před 2 lety +1

    السلام علیکم۔مفتی صاحب اللہ تبارک تعالی آپکو صحت کے ساتھ عمر طویل عطا فرمائےآپ نے جو سلسلہ شروع کیا ہے یہ دین کی بھت بڑی خدمت ہے۔اس کے لئے اللہ تعالی آپ کو دونوں جہانوں کی دولت سے مالا مال فرمائے اور اجر عظیم عطا فرمائے۔آمین ثمہ آمین۔

  • @studentofislam4173
    @studentofislam4173 Před 2 lety +1

    Jazak Allah
    Jazak Allah

  • @MuhammadIsmail-vy3je
    @MuhammadIsmail-vy3je Před rokem +1

    Mashallah so beautiful ❤❤❤❤❤❤

  • @m.khalid7988
    @m.khalid7988 Před 2 lety

    جزاک اللّه خیر ♥

  • @muhammadfahad744
    @muhammadfahad744 Před 2 lety +4

    اگر نمازی کے آگے سے گزرنا ہو تو اس کے آگے جو چیز رکھی جاتی ہے اس کی اونچائی کتنی ہونی چاہیئے اور گھر میں اگر کوئی نماز پڑھ رہا ہو تو کوئی چیز رکھ کر اس کے آگے پھر گھوم پھر سکتے ہیں یا نہیں

  • @khalilahmedansari5388

    اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ خلیل احمد انصاری کراچی 15A4مسجد الھدی

  • @muhammadfahad744
    @muhammadfahad744 Před 2 lety +1

    ظہر کی جماعت سے پہلے اگر وقت کم ملے تو کیا جماعت کے بعد والی دو سنتیں جماعت سے پہلے پڑھ سکتے ہیں اور جماعت سے پہلے والی چار سنتیں بعد میں پڑھ لیں

  • @wajahatali7169
    @wajahatali7169 Před 2 lety +1

    وجاہت علی کراچی سے
    اگر نماز جنازہ میں کوئی ایسا فعل ہو جائے جس سے عام نمازوں میں سجدہ سہو لازم ہو جاتا ہے تو نماز جنازہ میں اس سہو کی تلافی کیسے کی جائے گی
    مثال کے طور پر اگر نماز جنازہ میں امام نے ثناء پڑھی پھر بقدر رکن خاموش رہا اور پھر دوسری تکبیر کہی تو اس صورت میں سجدہ سہو کا کیا حکم ہوگا
    رہنمائی فرما دی جیے
    جزاک اللہ

  • @allahkabanda144
    @allahkabanda144 Před 5 měsíci

    Ap apna tafseer quran ki play list banyein mufti shab.

  • @ahmadkhan505
    @ahmadkhan505 Před rokem

    مفتی صاحب آگر کوئ نمازی نماز پڑھ رہاہو سامنے گزر نے والے کے ہاتھ میں چادر ہو چادر لٹکا کر گزرنا جائز ہے

  • @islamicstatus8309
    @islamicstatus8309 Před rokem +1

    Asalam alikum mufti sahab merey naam aman hei or mufti sahab ik masla hei mei ik shop pr kaam krtha or merey ik or larka bhii hei tu jab namaz ka time ho jata hei tu mei apnei manager sei khetha ho kei mei namaz parney jarha ho tu wo kheti hei abhi mat customer ajaye gei or wo namaz jamahat sei nhii parhney dei is ka kia hukum hoga plesae renoumahei farmeye ... Please

  • @arsalantariq1933
    @arsalantariq1933 Před 10 měsíci

    Namez parhty howey (ring.hand watch ) ka istemal kesa hy

  • @Faharzaman1469
    @Faharzaman1469 Před rokem +1

    میرا سوال ہے کہ بغیر وضو درودشریف اور ایتہ الکرسی پڑھ سکتے ہیں یا نہیں, شیران خان نوشہرہ کینٹ

  • @21ZAIB
    @21ZAIB Před rokem

    Salam, Hazrat Apki Video 2 se 3 Uncomplete hen (Jese Ye Wala Sawal Jawab Ka Session) Aksar Baat Adhuri Hoti He aur End Hojati He Plz Is Par Dehan Den Jazak Allah

  • @AhmadKhan-ep7iw
    @AhmadKhan-ep7iw Před 11 měsíci

    مفتی صاحب. ہم نے سنا ہے کہ ایک وقت آئیگا جو کہ عرب والے آمن وامان زندگی گزارنے کے لیےسرزمین عجم پر آئینگے کیا یہ حدیث صحیح ہے

  • @shoukatali-xx6gf
    @shoukatali-xx6gf Před rokem

    روذہ کے دوران کیا مصنوعی دانت لگانے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ،

  • @mashrafmohiuddinsiddiqui7849

    ٱلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ ٱللَّٰهِ وَبَرَكَاتُهُ
    Mufti Sahab
    My question below
    Isha’ prayer, can one individual or group of people pray Taraweeh with the imam, with the intention of praying ‘Isha’
    I witness a person prayed Isha Salah in taraveeh.
    This person missed his Isha Salah with jamat and he joined taraveeh jamat with imam praying two rakah of taraveeh and after imam completed two rakah of taraveeh this person continue his Isha last two rakah
    This is correct way
    Can we do this if we missed our Isha Salah
    جزاك الله خيراً بارك الله فيك

  • @ayub826
    @ayub826 Před 11 měsíci

    Assaalaamuahlaikum
    muftisaab
    my burmar sey hai
    my ahk sawal ka zuahb
    Satahu sawal hai hay
    Kair maraat kir auraat ki
    dine ki was naseeahyt suwn saik te hai ya nahee

  • @Hello_iam_farmer
    @Hello_iam_farmer Před 2 lety +1

    سوال کرنے کا طریقہ کار کیا ہے میں نے فیسبک اور یوٹیوب پہ کمنٹس میں بہت سے سوال کئے ہیں لیکن جواب نہیں ملا

    • @MuftiRasheedofficial
      @MuftiRasheedofficial  Před 2 lety +2

      یہی کمینٹ ملاحظہ میں سوال لکھیں اگلی نشست میں سوال شامل کردیا جائیگا

    • @Hello_iam_farmer
      @Hello_iam_farmer Před 2 lety

      @@MuftiRasheedofficial شکریہ 🌹

  • @JahangirAlam-mg1tm
    @JahangirAlam-mg1tm Před 6 měsíci

    مفتی. صاحب امام کے ساتھ نماز پڑھنے کے دوران امام سے سجدہ سہو واقع مسبوق کیلۓ کیا حکم
    . . . . . محمد جہاجہانگیر عالم ہندوستان

  • @muhammadzaman370
    @muhammadzaman370 Před 2 lety

    مفتی صاحب کا کوئی نمبر تو سینڈ کریں بہت لازمی بات کرنا ہے اگر نمبر نہیں سینڈ کرتے ہوں تو ایڈریس بتادوں میں آؤنگا بہت ضروری مصلے کے بارے میں

  • @liaqathashmi2586
    @liaqathashmi2586 Před rokem

    اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ مولانا صاحب ایک بندے نے مجھ سے پوچھا کہ ایک گیم ہےجس سے بندہ پیسے کما سکتے ہیں کیا یہ جائز ہے؟

  • @naushadrajput9564
    @naushadrajput9564 Před 2 lety

    اگر ہم کو کسی نے ویزا دیا فری میں تو کیا ہم اسکو بیچ سکتے ہیں محمد نوشاد سعودی عرب سے

  • @FarhanAli-cz7qg
    @FarhanAli-cz7qg Před 2 lety

    Mufti sb aap 2 or 3 questions k short clips b bana k you tube pay lagae.

  • @21ZAIB
    @21ZAIB Před rokem

    Salam, Namazi Kay Age se Masjid me ya Ghar me Aksar Chote Bache 6 se 7 Saal Kay Age Se Guzarte Hen, Is Harkat se Namazi K Lea Kia Hukum He?

  • @tufailahmed1832
    @tufailahmed1832 Před 2 lety

    مفتی صاحب میں سعودی عرب میں کام کرتا ہوں کام کے دوران کبھی باجماعت نماز کی ادائیگی میں تاخیر ہو جاتی اور یہاں کرونا کے ڈر سے مسجدوں کو قلیل وقت کیلئے کھولا جاتا اس وجہ سے کبھی نماز قصاء ہو جاتی ہے تو میں قضا نماز اگلی نماز کی کے بعد ادا کر سکتا ہوں۔مثال کے طور پر میری عصر کی نماز قصاء ہو گئی ہے اور میں نے مغرب کی اذان کے بعد ادا کر لی مغرب کی نماز سے پہلے تو میری نماز ہو جائے گی براے کرم تفصیل سے جواب عنایت فرمائیں ۔۔۔جزاك الله خيرا..طفیل احمد ۔۔سعودی عرب

  • @sumairarizwan1501
    @sumairarizwan1501 Před rokem

    Plz

  • @talhameo6058
    @talhameo6058 Před 2 lety

    اسلام و علیکم
    میرا بھائ زکات کا مستحق ھے میں اپنی زکات کی رقم میں سے اسے گوشت یا راشن یا کپرے دے دوں تو زکات ادا ھو جائے گی
    جزاک اللہ

  • @shoukathussain6330
    @shoukathussain6330 Před 2 lety

    اسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب میرا آپ سے ایک سوال ہے میں نے حبیب بینک میں انشورنس کرائی ہوئی ہے دس سال کے لیے بینک والے ہر سال میرے اکاؤنٹ سے پچاس ہزار پانچ سو کاٹ رہے ہیں نئے سال میں میرے اکاؤنٹ سے پانچ لاکھ پانچ ہزار کاٹیں گے دس سال کے بعد مجھے دس لاکھ دے گئے کیا یہ جائز ہے

  • @tufailahmed1832
    @tufailahmed1832 Před 2 lety

    اسلام عليكم ورحمة الله وبركاته

  • @tastycrispybites9960
    @tastycrispybites9960 Před 2 lety

    Asalam o alaikum
    Mufti Sahab kasrat se durood ki takeed Aya Hy TU Konsa durood ziada perna chahiye aur Durood e ibrahimi ki sanad Bata de,,,,,

  • @mubarakislamicchannel8119

    مفتی صاحب اگر کسی شخص کے پاس اپنی ملکیت میں زمین ھے جو کہ آج کل مارکیٹ ویلیو کے مطابق تقریباً تین کروڑ روپے کی ھے لیکن اس زمین سے اس کی پورے سال کے صرف آٹے کی ضرورت تقریباً پوری ھورہی ھو اور باقی ضروریات زندگی کے لیے اس کے پاس کوئی مناسب روزگار بھی نہیں ھے یعنی باقی ضروریات زندگی مشکل سے پوری ھوتی ھے تو کیا ایسے شخص کو زکوٰۃ دے سکتے ہیں

  • @talhasiddique67
    @talhasiddique67 Před rokem

    Mufti sb forsage name ki company ma kam krna kesa ha

  • @arsalanumar4998
    @arsalanumar4998 Před 2 lety

    Asalam o alekum mufti shahb ghutke ka karobar Karna jaiz ha k nahi rhnomai farma de

  • @badarofficial8252
    @badarofficial8252 Před 2 lety

    Mufti Sahab Room me unchai par quran Sharif rakha hai to us taraf pair Kar ke so sakte hai

  • @nosheenzeeshan6116
    @nosheenzeeshan6116 Před 2 lety

    Mufti Sahib mery walid muhtaram ka intiqal ho gya hy. Me unki taraf se alag se sadqa kro ya jo mera apna sadqa krny ka mamool hy us ka swab b un ko esaal hoga?

  • @Hello_iam_farmer
    @Hello_iam_farmer Před 2 lety

    اسلام علیکم مفتی صاحب
    سر میرا سوال یہ ہے اگر میاں دونوں ہمبستری کریں تو غسل جنابت ضروری ہوتا ہے آج کل جیسا موسم شدید سردی ہے کیا ایسی صورت میں اچھے طریقے سے وضو کر کے نماز فجر پڑھی جا سکتی ہے؟اگر غصل کرنے سے ذیادہ ٹھنڈ لگ جانے یا بیماری کا اندیشہ ہو تو ایسی صورت حال میں کیا کرنا چاہیے؟؟جواب کا منظر؟🌹🌹🌹🌹

    • @ahmadkhan505
      @ahmadkhan505 Před rokem

      ایسی صورت حال میں اجتناب کریں جب یقین ہو کہ نہانے سے کچھ نہیں ہوتا تو کرلو جائز جمع

  • @sumairarizwan1501
    @sumairarizwan1501 Před rokem

    Mujhy apsy baat krni h

  • @iamhashirmalik
    @iamhashirmalik Před 2 lety

    السلام علیکم.مفتی صاحب اللہ آپ کو جزائے خیر دے. میں نے ایک بکری خریدی اور ایک آدمی کو دے دی پالنے کے لئے . جب اس میں سے بچہ ہو یہ وہی بکری ہو اور اسے بیچا اور منافع آدھا آدھا بانٹ لیا. کیا یہ جائز ہے. اگر نہیں تو اس کا جائز طریقہ کیا ہے نیز یہ کام اگر 2 3 سال سے چل رہا ہو تو اسکا کفارہ کیا ہے؟

  • @ZAHOORKHANKASHMIRI
    @ZAHOORKHANKASHMIRI Před 6 měsíci

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    مفتی صاحب مجھے یہ معلوم کرنا ہے کہ ایک صاحب فوج میں تھے فوج سے ریٹائر ہونے کے بعد بینک میں نوکری کی اور وہ وہاں ملازم تھے یعنی کلرک تھے اور ریٹائر ہونے کے بعد فوج کی پینشن بھی لیتے ہیں اور بینک کی پینشن بھی لیتے ہیں معلوم یہ کرنا ہے کہ بینک کی پینشن ان کے لیے جائز ہے یا نہیں اور وہ اپنی اولادوں اور رشتہ داروں کی بھی مدد کرتے ہیں اولاد کے لیے یہ پیسہ استعمال کرنا کیسا ہے نیز اگر وہ قربانی میں حصہ لیتے ہیں تو اس کا کیا حکم ہوگا کیا قربانی سب کی درست ہوگی یا نہیں اور اس وقت ان کی عمر 70 سے تجاوز کر چکی ہے تو اس کا ازالہ کیسے ہو سکتا ہے یعنی اس گناہ کا جو بینک میں نوکری کی اور اس کے بعد پینشن بھی لی تو اس گناہ سے بچنے کے لیے انہیں کیا کرنا ہوگا یا ان کی اولادوں کو کیا کرنا ہوگا تاکہ ان کی اللہ کے یہاں پکڑ نہ ہو۔
    عبداللہ مقبوضہ کشمیر

  • @mohammedziauddinsiddiqui4130

    سوال ایک مرتب پھر دیکھو اس کے بعد جتنا
    بولو غیر ضروری گفتگو سے میرا سوال حل نہیں ہوگا

  • @afzalnambly
    @afzalnambly Před 2 lety

    کیا صیح العقیدہ دیوبندی شخص بریلوی مسلک کے کسی بزرگ کو اپنا مرشد بنا سکتا ھے ؟ کیا مسلکی عتبار سے ایسا کرنا درست ھے؟ محمد افضل بٹ جموں وکشمیر

  • @asifali6147
    @asifali6147 Před 2 lety

    السلام علیکم
    مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ کیا عورتوں کے ساتھ رات قبرستان میں گزارنا صحیح ہے اور اس نیت سے قبرستان میں گزارنا کہ ہمارے جو بھی اندرونی بیماری ہیں جیسا کہ جادو وغیرہ یہ دور ہو جاٸین گے

  • @janjalikhan6997
    @janjalikhan6997 Před 2 lety

    جزاک اللہ خیرا

  • @talhameo6058
    @talhameo6058 Před 2 lety

    اسلام و علیکم
    کیا با جماعت نماز کے لیے اقامت بیتھ کر ھو جاتی ھے