Sawal Jawab Session 04, Masail Ka Hal,

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 11. 09. 2024
  • #sawaljawab
    #MuftiRasheedAhmed
    #MuftiRasheedAhmedKhurshid
    سوالات برائے 26 دسمبر2021 نشست
    1. مفتی صاحب ہمارے یہاں امام صاحب ہیں جو حافظ قرآن ہے اور تجوید کے قوانین بھی مکمل جانتا ہے لیکن جب نماز کے اندر تکبیر کہتے ہیں تو وہ اللہ اکبر کو اللہ اکبار پڑھتا ہے تو اس صورت میں نماز پر اثر پڑے گا ؟ رہنمائی فرمائیں (ابن عادل)
    2. زیادہ نمازیں قضا ہو تو کیسے پڑھے۔ ممبئی سے
    3. عبداللہ یو کے سے کیا ٹیکسی ڈرائیور غیر مسلم کو پک اینڈ ڈراپ کر سکتے ہیں اور اس کی اجرت حلال ہو گی یا حرام؟
    4. اگر جماعت میں پہلی صف والے کا وضو ٹوٹ جائے تو کیا پچھلی صف والا آگے بڑھ کر صف کو مکمل کر سکتا ہے؟
    5. اللہ نے ایک خاتون کو بہت پیاری آواز دی ہے اور وہ لوگوں کے سامنے گانا گانا چاہتی ہے تو ہم کیونکر اسے روک سکتے ہیں۔ اللہ نے اسے ایک صلاحیت دی ہے اور وہ اس صلاحیت کا اظہار چاہتی ہے ۔ مجھے پتا ہے کہ یہ صحیح نہیں ہے لیکن میرے پاس اس کا اطمینان بخش جواب نہیں ہے۔ کیا اللہ کی دی ہوئی صلاحیتوں کا اظہار غلط ہے ؟ اگر غلط ہے تو پھر اللہ نے کیوں یہ صلاحیتیں دی ہے ۔ اور شریعت میں اس کے غلط ہونے کی دلیل کیا ہے؟
    6. بچے کی پیدائش کے بعد عورت کو کتنے دنوں بعد غسل کر کے پاکی کا حکم ہے جسے عرف عام میں چلہ کا غسل یا سرپاک کرنا کہتے ہیں. رہنمائی فرمائیں.
    7. باز محمد دوتانی کوئٹہ سے میں ایک دوکان میں کام کرتا ہوں اور دوکان کے سامنے ایک گھر ہے اس گھر کا ایک لڑکا ہمارے دوکان آتا ہے اور وہ اپنے گھر کھانا اور چائے لاتا ہے لیکن اس کے والد کسٹم آفسر ہے اور اس کے والد خود کہتا ہے کہ میں ہر مہینے روپیہ چوری کرتا ہوں اور رشوت لیتا ہوں تو کیا ان کے گھر کا کھانا اور چائے یا ان سے پیسہ لینا ٹھیک ہے ذرا تفصیل سے بات سمجھا دے.
    8. ذخیرہ اندوزی کرنا کیسا ہے؟
    9. اگر کوئی بندہ اپنے پیسے رکھواکر آپ کی بینک اسٹیٹمنٹ مینٹین کرے اور آپ سے اس کے پیسے لے تو کیا یہ جائز ہے؟ اگر بندے کو لون لینے کے لیے بینک اسٹیٹمنٹ چاہیے ہو.
    10. اگر کسی شخص کو نماز کے دوران شدید کھانسی آرہی ہو تو کیا وہ اس وجہ سے گھر میں نماز پڑھ سکتا ہے تاکہ کسی اور کو تکلیف نہ ہو؟
    11. دوگواہوں کے سامنے ایک عورت نے نکاح قبول کرتے ہوئے تین بار کہا قبول ہے. اور کوئی خطبہ وغیرہ نھیں ہوا تو کیا اس طرح نکاح ہوجاتا ہے ؟
    12. غسل کرتے وقت کچھ حصہ خشک رہ جائے تو کیا کریں؟
    13. مسجد کی چھت پر کرکٹ کھیلنا کیسا ہے؟
    14. میں کزن سے نکاح کرنا چاہتا تھا کزن کے امی ابو راضی تھے رشتے کے لیے لیکن میرے ابو امی نے رشتے سے انکار کر دیا اس کے بعد کزن کے ابو نے زبردستی نکاح کردیا کزن ابھی راضی نھیں ہے پلیز رہنمائی فرمائیں میرے ابو آپ کا بیان سنتے ہیں۔
    15. مفتی صاحب ایک شخص اگر اپنی جائیداد کا تین مرلےتین بیٹیوں کو دینے کی نصیحت کرے اور پندرہ مرلے تین بیٹوں کو دینے کا نصیحت کرلے اور وہ شخص فوت ہو جائے تو کیا شرعی طور پر یہ صحیح ہے اگر صحیح نہیں ہے تو کیا اس شخص کی خدانخواستہ کوئی پکڑ تو نہیں؟
    16. ہم کبھی کبھی ہنڈی کے ذریعے پیسے گھر بھیجتے ہیں تو بعض اوقات ہمارے پاس پیسے نہیں ہوتے تو ہنڈی والے ایک مہینے کے قرض پیسے بھیجتے ہیں لیکن کم ریٹ لگاتا ہے مثلاً اگر ریٹ 46 ہے تو وہ ایک مہینے کا قرض 43 میں بھیجتے ہے کیا یہ سود میں آتا ہے؟
    17. میں ایک گرافک ڈیزائنر ہوں میرا آپ سے سوال یہ ہے کہ بعض اوقات مجھے ایسے آرڈر آتے ہیں جس میں غیر مسلموں کے تہواروں کے پوسٹر وغیرہ ڈیزائن کرنے ہوتے ہیں۔ تو کیا ایسا کرنا میرے لئے جائز ہوگا اور اس کی آمدنی حلال ہوگی؟
    18. مفتی صاحب میں عالم بننا چاہتا ہوں لیکن میرے والدین اجازت نھیں دے رہے وہ کہتے ہیں کہ کاروبا سنبھالنا بھی عبادت ہے اور حلال کمانا بھی عبادت ہے ہمارے خاندان میں کوئی عالم بھی نھیں ہے میں اپنے والدین کو کیسے سمجھاؤں کیا میں اس بات پر ضد کرسکتا ہوں؟ خضر بلوچ لیاری سے
    19. مفتی صاحب میرا باغ ہے کینو کا اس کو میں نے بیچ دیا ہے اب اس سے ملنے والی رقم پر مجھے زکوٰۃ دینا ہوگی یا عشر؟
    20. پیشاب کے قطرے جو بچ جاتے ہیں ان کو کیسے نکالے اور پیشاب کو کیسے سکھائے مکمل طریقہ بتائے اور کیا سکھانا ضروری ہے؟
    21. مفتی صاحب ایک آدمی اقامت اللہ اکبر 5 دفہ کبھی 6 دفع کہتا ھے تو ایسی صورت میں کیا کیا جائے؟ اقامت کے جواب دینے کا حکم بتادیجیے.
    22. کیا قبرستان میں بنی مسجد میں نماز پڑھ سکتے ہیں؟
    23. کیا کسی مزار پر صاحب مزار کا نام لیکر سلام کیا جاسکتا ہے؟
    24. اگر بیوی شوہر کو غلطی سے بیٹا بول دے تو اس کے لیے کیا شرعی حکم ہے؟
    25. جماعت میں صف کے درمیان کرنا فاصلہ ہونا چاہیے؟ نماز میں تعوذ اور تسمیہ کا کیا حکم ہے؟
    26. کیا شیشے کے سامنے نماز پڑھ سکتے ہیں؟
    27. بغیر عذر کھڑے ہوکر پانی پینا کیسا ہے؟
    28. جمعہ کے دن عورت نماز کس ٹائم پڑھے جمعہ کی نماز سے پہلے یا بعد میں؟
    29. مفتی صاحب تین وتر پڑھنے کا مکمل طریقہ بتادے دوسری رکعت میں التحیات کے لیے بیٹھنا ہے یا نھیں؟
    30. مفتی صاحب ایک مسئلہ معلوم کرنا ہے کہ اگر نماز کے اندر بعد میں شریک ہو اور امام صاحب رکوع یا سجدے میں ہو تو کیا تکبیر تحریمہ کہ کر رکوع یا سجدے میں جائے یا بغیر تکبیر تحریمہ کہے جائے.
    31 to 56

Komentáře • 42

  • @habhad189
    @habhad189 Před 2 lety

    السلام وعليكم و رحمةالله وبركاة

  • @faqeer303
    @faqeer303 Před 2 lety +1

    جزاک اللہ خیرا مفتی صاحب،،، اور #Admin آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے

  • @iqrarahmad8504
    @iqrarahmad8504 Před 2 lety +1

    اسلام علیکم ورحمت اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب میرے سوالوں کے جواب کب ملیں گے شکریہ جزاک اللہ خیرا

  • @khizar1273
    @khizar1273 Před 2 lety

    Jazakallah mufti sahab allah apki umar me barkat De

  • @SirajAhmad-es1oe
    @SirajAhmad-es1oe Před rokem

    اسلام علیکم ورحمۃ اللّٰہ وبرکاتہ مفتی صاحب اللہ آپ کو ہمیشہ خوش رکھے
    میں ایک مسجد کا امام ہوں اور ہم کو پیشاب کے بعد قطرات آجاتے ہیں اور
    نماز کے حالت میں ہلکہ سا۔ممکن آجاتاہے
    لیکن میں کپڑا وغیرہ رکھ۔لیتاں۔ہوں
    اور ہر نماز کے لئے تازہ وضو۔کرلیتاں ہو ں
    کیا اس صورتحال میں امامت کرسکتا ہوں رہنمائی فرمائیں جزاک اللہ خیرا
    اللہ آپ کے علم میں اور برکت عطا فرمائے
    ابو حمدان انڈیا

  • @yaseenkhan-fu7rn
    @yaseenkhan-fu7rn Před 2 lety

    نیا سال منانے کے بارے میں وضاحت فرمائی جزاک اللّه

  • @muhammadmbofficial749
    @muhammadmbofficial749 Před 2 lety +1

    قرآن کے جو حافظ ہیں ان کو قرآن کریم یاد رکھنے کا کوئ آسان طعیقہ ہو تو برائے
    ابں برهان الدین انڈیا گجرات سے

  • @amjadahamd1429
    @amjadahamd1429 Před 2 lety

    Jumma ke din kisi maazuri ki wajah se ghar par namaz ada karte hain to zoher ki ada karte hain pahli chaar rikaton ke chaaron rikaton mein suure legatein hain uske baad wali chaar rikaton ke kitni Rikaat mein suure lagayenge isla karne ki meherbaani karein

  • @dawoodkhan-mr8cc
    @dawoodkhan-mr8cc Před 2 lety

    السلام علیکم
    مفتی صاحب نماز جمعہ کی سنتوں کی وضاحت فرمائیں
    مؤکدہ اور غیرمؤکدہ کے حوالے سے
    مھربانی ھوگی

  • @fuzelfuzel5647
    @fuzelfuzel5647 Před 2 lety

    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
    مفتی صاحب عرض یہ ھے کہ کیا نماز کے اندر ٹشو پیپر نکال کر ناک صاف کر کے دوبارہ جیب میں رکھ لینا اس سے نماز کے اندر کوٸی فرق پڑے گا رہنماٸی فرماٸیں

  • @talhameo6058
    @talhameo6058 Před 2 lety +1

    اسلام و علیکم
    نماز کی کتاب میں فرض کی تعریف میں لکھا ھے ک جو دلیل قطعی سے ثابت ھو
    واجب کی تعریف میں لکھا ھے ک دلیل ظنی سے ثابت ھو
    مفتی صاحب
    دلیل قطعی کیا ھے
    دلیل ظنی کیا ھے
    جزاک اللہ

  • @muhammadmumtaz393
    @muhammadmumtaz393 Před rokem

    مفتی صاحب عشاء کی نماز کا وقت کب سے کب تک ہے اور تہجد کی نماز کا وقت کب سے کب تک ہے

  • @m.khalid7988
    @m.khalid7988 Před 2 lety +1

    السلام علیکم مفتی صاحب ' خالد کراچی سے * سوال یہ ہے کہ منگنی میں نکاح کا کرانا درست ہے، کہ اگر شادی 1 سال بعد ہوں ۔؟

  • @mdtayyib8076
    @mdtayyib8076 Před rokem

    مفتی صاحب
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    ہمارے یہاں میت کے چالیس دن گزرنے کے بعد چالیسواں کا پروگرام ہوتاہے جسمیں لوگوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے
    یہ کھانا کھلانا اور کھانا جائز ہے اور ناجائز ؟ رہنمائی مہربانی فرمائیں
    محمد طیب جمشید پوری/ہندستان/

  • @yaseenhabib4242
    @yaseenhabib4242 Před 2 lety

    السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ مفتی صاحب
    سوال ۔کیا عصر کی جماعت کے فورا بعد نفل نماز پڑھ سکتے ہیں جب کہ عصر کی نماز بڑی جاسکتی ہے نفل نماز کیوں نہیں پڑھی جا سکتی ؟؟جواب دے کر شکریہ کا موقع دیں

  • @furqanahmad5863
    @furqanahmad5863 Před 2 lety +1

    Mufti sahab me Isha ki namaz Yani farz ki phli 2 rakaton me aale Imran ka aakhri ruku parhti hun Kya ye sahi hay?Yani namaz me beech surah k parhne k bare me Kya hukme sharai hay?

  • @bismillahislamicyoutubecha6910

    مفتی صاحب دودھ پینے کا سنت طریقہ کیا ہے ؟ ابال کر پیئیں یا ایسے ہی لیں
    میرا دوسرا سوال یہ ہے کہ کھانا کھانے کے دوران پانی پینے کا سنت طریقہ کیا ہے؟
    شکریہ

  • @azfih480
    @azfih480 Před 2 lety

    Mufti sab Dil ki ghabrahat k liye wazifa batade jazakallah khair

  • @talhameo6058
    @talhameo6058 Před 2 lety

    اسلام و علیکم
    اسلامی تاریخ کی کیا اہمیت ھے
    کیا اسے معتبر ماننا ضروری ھے اور اگر کوئی اسکا انکار کرے تو اسکی کیا حثیت ھے
    جزاک اللہ

  • @razaullahansari5485
    @razaullahansari5485 Před rokem

    اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎ مفتی صاحب میرا سوال یہ ہیں کی غیر مسلم کا جب موت ہوجاٸے تو کیا پڑھنا چھاٸے اور یہ کہ سکتے ہیں اللہ جنت دے

  • @aahaah5732
    @aahaah5732 Před 2 lety

    زوجہ محمد مصطفی خان ، سعودی عرب
    اسلام علیکم ، اگر ہم اپنا پرانے زیور کے بدلے نیا خریدیں مثلاً اگر 3 تولہ کا زیور دےکر 3.5 تولہ کا لیں اور دکان دار 3 تولہ کے زیور کے پیسوں کا بل بنا دے۔ اور 3.5 تولہ سونا کا ٹیکس کے ساتھ حساب لگا کر کل قیمت سے 3 تولہ کی قیمت نکال کر بقیہ ادا کریں تو
    1۔ کیا یہ سورت جائز ہے؟
    2۔ اور کچھ عرصہ پہلے مصلے کی ناواقفیت کے بنا پر ایسا ہو چکا تو اب کیا کریں؟ کیا کوئی کفارہ ہے؟
    جزاک اللہ خیرا

  • @davudsha6512
    @davudsha6512 Před 2 lety +1

    مفتی صاحب السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ بعد السّلام کے عرض یہ ہے کہ میں ابوظبی میں ہوں آور یہاں زوال کا مکروہ ٹیم کے ہم کو معلومات نہیں ہوتی اسکے لئے کیا طریقہ اختیار کر نا چاہیے ولسلام ابوظبی سے داؤد شاه مخلص

    • @sensitiveworld6600
      @sensitiveworld6600 Před 2 lety

      Bhai Is Ka Asan Tareeqa Ye hai k Ap Dawte Islami K App Prayer Time download kar Len Or Us Mn Apni Country Add Kar Len Then Wahan Time Khud Ba Khud Set Ho Jayen Gye too Ap Asani Sy Hisab Lga len Gye......

  • @yaseenhabib4242
    @yaseenhabib4242 Před 2 lety

    اسلام و علیکم
    سوال۔کیا اونٹ کا گوشت کھانے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ؟

  • @umairahmad4988
    @umairahmad4988 Před 2 lety

    مفتی صاحب کا ایڈریس مل سکتا ہے... ۔؟؟؟؟؟

  • @quamarazam8582
    @quamarazam8582 Před 2 lety +2

    Mufti sb apne mere Q-34 ka jawab nhi dyaa

  • @wsmhagazi
    @wsmhagazi Před 2 lety

    اسلام علیکم
    ایک ہاؤسنگ سوسائٹی ۵ سال کی اقساط پر پلاٹ دے رہی ہے جسمے ۱۰ فیصد نقد ہے۔ اس بارے میں ۲ چیزوں میں کچھ شکوک ہیں مہربانی فرما کر رہنمائی فرمائیں
    ۱- اگر وقت پر قسط نہ دی جائے تو وہ کچھ مخصوص رقم کا جرمانہ عائد کرتے ہیں جو پہلے سے طے شدہ/تحریری نہیں ہوتا
    ۲۔ اقساط کے پورے عرصے میں سوسائٹی مختلف بہانوں سے کچھ زیادہ رقم وصول کرتی ہے جیسے ڈیولپمنٹ چارجز وغیرہ جو پہلے نہیں بتائے جاتے۔
    *کیا اوپر دی گئی دونوں صورتوں کی موجودگی میں شرعی طور پر ایسی زمین لینے میں کوئی حرج تو نہیں؟ تفصیل سے آگاہ کریں*
    جزاک اللہ

  • @malikumar7055
    @malikumar7055 Před 2 lety

    A.o.a
    Mufti sahib (kahi Allah sun hi na ly) kehna kaisa he

  • @mkatech3561
    @mkatech3561 Před 2 lety

    Mufti saheb aapne jis channel ke naam bataye woh to nahi hai
    Mufti Rasheed official

  • @yteditz6131
    @yteditz6131 Před 2 lety

    Faisal fund me job jaiz ha ?

  • @muslimblochmuslimbaloch3808

    جمعہ کے دن عورت کو غسل کرنا سنت ھے

  • @osamashahid3711
    @osamashahid3711 Před 2 lety

    Mufti sahab amaal kise kahate hai

  • @badarofficial8252
    @badarofficial8252 Před 2 lety

    Mufti Sahab witr ki namaz me kon kon se surah padhna chahiye

  • @Muhammad-Arsalan324
    @Muhammad-Arsalan324 Před rokem

    تبلیغی مراکز میں اور اجتماعات میں مائک پر نماز کیوں نہیں ہوتی ۔ مائک پر صرف مکبرین تکبیر کہتے ہیں اور تلاوت بغیر مائک کے ہوتی ہے۔

  • @habhad189
    @habhad189 Před 2 lety

    میڈیسن کمپنیاں اپنا سیل بڑھانے کیلئے ڈاکٹرز اور فارمسسٹ کو گفٹس آفر کرتے ہیں جیسے ٹی وی، ائیر کنڈیشن، کھانے پینے کی اشیاء یا کوئی سیر و تفریح کی پیشکش۔ یہ سب قبول کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے۔ اگر سختی سے منع کرنے کے باوجود ایسا کوئی گفٹ گھر بھجوا دیا جائے اور کمپنی واپس لینے سے انکار کر دے تو ان چیزوں کے ساتھ کیا کرنا چاہئے؟

  • @dawoodkhan-mr8cc
    @dawoodkhan-mr8cc Před 2 lety +1

    السلام علیکم
    مفتی صاحب نماز جمعہ کی سنتوں کی وضاحت فرمائیں
    مؤکدہ اور غیرمؤکدہ کے حوالے سے
    مھربانی ھوگی