گندم کی بیماری رسٹ یا کنگی کا حملہ اور کنٹرول |Gandom main rust ya Kungi ki bimari ka control| Wheat

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 12. 09. 2024
  • دراصل رسٹ انگریزی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی زنگ کے ہیں. وہی زنگ جو لوہے کو لگتا ہے. گندم پر رسٹ کی بیماری کا حملہ ہو جائے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے گندم کے پتوں پر زنگ سا لگ گیا ہو. جس طرح زنگ آلود لوہے کو ہاتھ لگانے سے پیلے یا بھورے رنگ کا پاؤڈر سا ہاتھ کو لگ جاتا ہے بالکل اسی طرح رسٹ زدہ گندم کے پتے کو ہاتھ لگائیں تو آپ کے ہاتھ پر پاؤڈر سا لگ جائے گا. اس بیماری کو رسٹ کا نام دینے کی ایک دوسری وجہ یہ ہے کہ لوہے کو بھی زنگ نمی کی موجودگی میں لگتا ہے. گرم اور خشک صحرا میں پڑے ہوئے لوہے کو کبھی زنگ نہیں لگتا البتہ بارش یا نمی ملتے ہی لوہے کو زنگ پکڑ لیتا ہے. لوہے کی طرح گندم کو بھی رسٹ کی بیماری نمی کی موجودگی میں ہی لگتی ہے. لہذا ان تمام مماثلتوں کی بنیاد پر اس بیماری کو رسٹ کا نام دیا گیا ہو گا.
    اب اگلی بات یہ ہے کہ اردو میں اس بیماری کا نام کنگی کیسے پڑ گیا؟
    اس بارے میں راقم حتمی طور پر کچھ نہیں کہ سکتا البتہ میرا اندازہ ہے کہ زنگ کی نسبت سے اس بیماری کو پہلے پہلے لوگوں نے زنگی کہا ہو گا. پھر یہ لفظ وقت اور علاقائی زبانوں کے پاٹوں سے گزر کر بگڑا اور بگڑ کر زنگی سے کَنگی ہو گیا. اور بعد ازاں کُنگی ہو گیا. یہ میرا اندازہ ہے جو کہ غلط بھی ہو سکتا ہے؟
    پہلے تو گندم پر کبھی اس طرح کا مسئلہ نہیں آیا، اس سال کیا ایسا ہوا کہ گندم پر رسٹ کا حملہ ہو گیا؟
    گندم پر رسٹ کا اس قدر شدید حملہ تقریباََ 20 سال کے بعد ہوا ہے. وجہ اس کی جنوری، فروری اور مارچ کے مہینے میں ہونی والی بارشیں ہیں. بادل چھائے رہنا، ہلکی ہلکی بارش ہوتے رہنا، رات کے وقت اوس پڑ جانا اور ان سارے عوامل کی وجہ سے درجہ حرارت کا کم رہنا. . . رسٹ کے حملے اور اس کے پھیلنے میں بہت مدد گار ثابت ہوتا ہے. اگر 7 دن سے زیادہ موسم گیلا اور ٹھنڈا رہے تو رسٹ حملہ آور ہو جاتی ہے.
    ویسے تو مارچ کے مہینے میں پہلے بھی بارشیں ہوتی رہی ہیں. لیکن محض مارچ کے مہینے میں ایک آدھ بارش ہونے سے رسٹ کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا. جس طرح اس سال بارشیں ہوئی ہیں یہ موقع تقریباََ 20 سال کے بعد آیا ہے. اس سال جنوری، فروری میں بارشوں کی وجہ سے موسم چونکہ سازگار تھا لہذا رسٹ نے حملہ کر دیا.
    ایک ہی گاؤں میں گندم کے بعض کھیت ایسے بھی ہیں جن پر حملہ نہیں ہوا، اس کی کیا وجہ ہے؟
    اصل میں گندم کی کچھ ورائٹیاں ایسی ہیں جن پر رسٹ کا حملہ نسبتاََ کم ہوتا ہے. جبکہ دوسری ورائٹیوں پر حملہ عموماََ زیادہ ہو تا ہے. اب تک کے مشاہدے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ فیصل آباد.2008، اجالا اور اناج ورائٹیوں پر حملہ قدرے کم ہے جبکہ گلیکسی.2013 پر حملے کا زور زیادہ ہے.
    دوسری وجہ اگیتی اور پچھیتی کاشت کی ہے. ایسے کھیت جنہیں 15 نومبر سے پہلے پہلے کاشت کر دیا گیا تھا. وہاں حملے کا زور کم ہے جبکہ پچھیتی گندم پر حملے کا زور زیادہ ہے.
    اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ نے فیصل آباد.2008 اگیتی کاشت کی ہوئی ہے تو اس کا کھیت تقریباََ محفوظ ہو گا. لیکن اگر اسی ورائٹی کو پچھیتا کاشت کیا گیا ہے تو اس پر بھی حملہ ہو سکتا ہے. یہی وجہ ہے کہ ایک ہی گاؤں میں کچھ کھیت ایسے بھی ہیں جو مکمل طور پر محفوظ ہیں اور دوسروں پر شدید حملہ ہو چکا ہے.
    لہذا امید ہے کہ اگلے سال ہمارے کاشتکار گندم کی صرف وہی ورائٹیاں کاشت کریں گے جنہوں نے اس سال رسٹ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے.
    جھنڈے والا پتا کونسا ہوتا ہے اور اس کا گندم کی پیداوار میں کیا کردار ہے؟
    جس طرح جھنڈا بانس کے سب سے اوپر والے سرے پر ہوتا ہے. بالکل اسی طرح گندم کے پودے پر سب سے اوپر والا پتا جھنڈے والا پتا کہلاتا ہے.
    گندم کے پودے پر سب سے اوپر والے پتے کو جھنڈا پتا کہتے ہیں
    جھنڈے والے پتے کی کوکھ سے گندم کا سٹہ نکلتا ہے. سٹے کی گردن یا ڈنڈی لمبی ہونے پر جھنڈے والا پتا نیچے رہ جاتا ہے اور سٹا اوپر نکل جاتا ہے. دراصل یہی وہ پتا ہے جو گندم کی پیداوار بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے. سب سے اوپر ہونے کی بدولت اس پتے پر سورج کی براہ راست کرنیں پڑتی ہیں جس سے پودا اپنی خوراک بناتا ہے. بعض رپورٹوں کے مطابق سٹے کے اندر بننے والے 60 سے 70 فیصد دانے اسی پتے کی مرہون منت ہیں. لہذا اگر جھنڈے والا پتا بیمار ہو جائے تو پودے کی نشوونما بری طرح متاثر ہوتی ہے.
    کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ رسٹ کی بیماری آنے کے بعد سپرے کرنے کا کوئی فائدہ نہیں. کیا حملے کے بعد گندم کو سپرے نہیں کرنی چاہئے؟
    عاللہ تعالی آپ کے رزق میں برکت عطا فرمائے
    Yellow Rust | How to Reorganization of Yellow Rust in the Wheat crop| How to fix it|Wheat Production
    This video explains the reorganization of Yellow rust in wheat crop which is a dangerous disease and reduce the production of wheat. How we can fix the Yellow Rust? Yellow rust cause by the whether changes.
    #yellowrust #wheatproduction

Komentáře • 30