Yellowing of wheat leaves|گندم کے پتوں کا پیلا ہونا|Reason and control How to controlShahzaibIrshad|

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 26. 08. 2024
  • Wheat leaves can turn yellow for a number of reasons, including:
    Nitrogen deficiency: Nitrogen deficiency can cause the lower leaves of the plant to turn yellow and die from the tips inward.
    This can also result in reduced top growth, root growth, and tillering.
    Other nutrient deficiencies: Other nutrient deficiencies, such as manganese deficiency, can also cause wheat leaves to turn yellow.
    Herbicide injury: Temporary herbicide injury can cause wheat to turn yellow.
    Freeze injury: Freeze injury can cause wheat to turn yellow, usually 3-4 days after the freeze event. Yellowing may be more prevalent in low areas where cold air settled.
    Disease and insects: Disease and insects can cause wheat leaves to turn yellow.
    Moisture stress: Wheat leaves can turn yellow due to moisture stress.
    Atrazine carryover: If atrazine was applied to the previous crop, there is a chance that it could carry over into the wheat crop. This is more likely if the soil has been drier than normal after the application.
    گندم کے پتے پیلے کیوں ہوتے ہیں ؟ اس سوال کا جواب جاننے کے لۓ ہمیں 9 سوالوں کے جواب ڈھونڈنا ہوں گے۔
    آئیے جانتے ہیں کہ وہ 9 سوال کونسے ہیں اور انکے جوابات کیا ہیں۔
    سوال نمبر۔1۔
    پودے کے کونسے حصے متاثر ہیں ؟ کیا صرف پرانے نچلے پتے پیلے ہو رہے ہیں۔؟کیا صرف نئے پتے پیلے ہو رہے ہیں؟کیا پتوں کی نوک پیلی ہو رہی ہے؟ یا پورا پودا پیلا ہو رہا ہے ؟؟
    جواب۔۔
    اگر صرف نچلے پتے پیلے ہو رہے ہیں تو یہ نائٹروجن کی کمی کی علامت ہے۔
    آگر نئے پتے یا پتوں کی نوک پیلی ہو رہی ہےتو یہ سلفر کی کمی یا سرد درجہ حرارت برن کی علامت ہے۔
    آگر پورا پودا پیلا ہو رہا ہے تو یہ ایٹرازین کیری اوور،سلفر کی کمی،پانی کی زیادتی یا لیکوڈ فرٹیلائزر برن کی نشانی ہے۔
    سوال نمبر -2
    پچھلے 30 دنوں میں درجہ حرارت کی کیا صورت حال رہی ہے۔
    جواب ۔۔اگر پچھلے 30 دنوں میں درجہ حرارت اچانک کم ہواہے تو پتے کولڈ انجری کی وجہ سے پیلے ہو سکتے ہیں اور بعد میں پورا پودا بھی پیلا ہو سکتا ہے۔
    سوال نمبر 3۔
    کیا کھیت میں وتر زیادہ ہے ؟؟ یا کھیت بالکل خشک ہے۔
    جواب۔
    اگر کھیت میں ضرورت سے سے زیادہ وتر یا نمی ہے تو جڑوں کے ذریعے خوراکی اجزا کی دستیابی کم ہو جاتی ہے تو پہلے نیچے والے پتے پیلے ہوتے ہیں اور بعد میں پورا پودا پیلا ہو جاتا ہے۔اگر کھیت بالکل خشک ہے تو جڑوں کی بڑھوتری رک جاتی ہے ۔ایسی صورت میں پتے جھلسے ہوئے محسوس ہوتے ہیں اور پتوں کا رنگ ہلکا براؤن نظر آتا ہے۔
    سوال نمبر۔4
    کیا زمین سے پودے آسانی سے کھینچےجا سکتے ہیں؟؟
    جواب۔
    اگر ہاں تو اس کا مطلب ہے کہ پودے کا رووٹ سسٹم اچھی طرح ڈیویلپ نہیں ہوا ہے جسکی وجہ سے پتے پیلے ہو رہے ہیں۔
    سوال نمبر۔5
    مختلف کھیتوں کا پیٹرن ( طریقہ کار) کیسا ہے؟؟
    جواب ۔
    اگر پیلا پن لکیروں یا پٹیوں کی صورت میں ہے تو اسکا مطلب ہے کہ کھیت میں کھاد کی تقسیم یکساں نہیں۔
    اگر پورے کھیت میں پیلا پن یکساں نظر آ رہا ہے تو یہ نائٹروجن کی کمی،پانی کی کمی کی وجہ سے جڑوں کی نشونما نہ ہونا۔ سرد موسم کی وجہ سے جھلساؤ یا لیکوڈ فرٹیلائزر برن کی علامات ہو سکتی ہیں۔
    اگر پیلاہٹ کھیت کے ایک کنارے کی طرف نظر آ رہی ہے تو ویٹ سٹریک موزیک بیماری کی علامات تلاش کریں۔
    اگر پتوں پر پیلے گول دھبے پورے کھیت میں نظر آرہےہیں تو یہ بارلے ویٹ ڈوارف بیماری ہو سکتی ہے۔
    سوال نمبر 6۔
    کیا علاقے میں دوسرے کھیت بھی پیلے ہو رہے ہیں ؟ یا چند کھیتوں میں مسئلہ ہے۔
    جواب۔۔
    اگر علاقے کے تمام کھیت پیلے ہو رہے ہیں تو یہ موسم اور درجہ حرارت سے متعلق مسئلہ ہے۔
    اگر چند ایک دو کھیتوں میں پیلاھٹ نظر آ رہی ہے تو یہ مینیجمنٹ سے متعلق یا زمین سےمتعلق مسئلہ کی وجہ سے ہے۔
    سوال نمبر ۔7
    پچھلی کاشت کی گئی فصل پر کونسا ویڈیسائیڈ استعمال کیا گیا تھا؟؟
    جواب۔۔
    اگر پچھلی فصل پر ایٹرازین استعمال کی گئی تھی تو پتہ چلایا جائے کہ ایٹرازین کی شرح استعمال کیا
    کیا پیلاہٹ ک شکار فصل کی پیدوار میں کمی ہوگی؟؟ اور کیا کیا جا سکتا ہے۔؟؟
    عمومی طور پر کاشتکار حضرات نائٹروجن اور سلفر کی کمی کو دور کر کے پیدوار میں کمی کے نقصان سے بچ جاتے ہیں۔
    اگر غیر مناسب دیکھ بھال کی وجہ سے پٹیوں کی صورت میں مسئلہ ہے تو اس سے پیدوار میں کچھ کمی ہو سکتی ہے۔
    اگر جڑوں کی صحیح نشونما نہ تو پیدوار میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔
    وائرسی بیماریوں اور ایٹرازین کیری اوور کی وجہ سے پیدوار کا نقصان ضرور ہو گا اور اس موقع پر ان مسائل سے بچاؤ کی کوئی تدبیرنہیں۔
    سرد درجہ حرارت اور لیکوڈ فرٹیلائزر لیف برن سے متاثرہ گندم عمومأ ریکور ہو جاتی ہے اور معمولی پیداور کا نقصان ہوتا ہے۔
    جوائنٹنگ سٹیج کے بعد ہونے والی لیٹ سپرنگ فریز انجری کی وجہ سے پیلی ہونے والی فصل میں گروئنگ پوانٹس مر جاتے ہیں جس کی وجہ سے پیدوار میں اچھاخاصانقصان ہوتا ہے۔

Komentáře • 16

  • @syedimtiazalishah6026
    @syedimtiazalishah6026 Před 8 měsíci +1

    جی شاہ زیب صاحب ماشاءاللہ اپ نے بہت اچھے طریقے سے گائیڈ کیا ہے جزاک اللہ

  • @muneeburrehman7850
    @muneeburrehman7850 Před 7 měsíci +1

    Great work 👍🏻

  • @user-jm8ms2ii6z
    @user-jm8ms2ii6z Před 8 měsíci

    سر ماشاءاللہ بہت ہی پیارے انداز سے سمجھایا اسی طرح گندم کے تمام مسائل اور انکا علاج زہروں کے نام کے ذریعے جلد از جلد وڈیو بناکر اپلوڈ کردیں
    بہت شکریہ

    • @AgricultureGuidance
      @AgricultureGuidance  Před 8 měsíci

      شکریہ ویڈیوز ساتھ ساتھ شئیر کی جائیں گی

  • @UbaidurRehmanBhutta
    @UbaidurRehmanBhutta Před 8 měsíci +1

    ❤❤❤❤❤

  • @azizchandio9074
    @azizchandio9074 Před 7 měsíci

    Dear gandm ke grain ko behtr krneke lie konsa spray kre

    • @AgricultureGuidance
      @AgricultureGuidance  Před 7 měsíci

      As k liay potash SOP ki khaad dain as sy sitta lamba or us main ziada daany banty hain

  • @publicgamechannel9275
    @publicgamechannel9275 Před 6 měsíci +1

    پتوں کی دو سے تین انچ گندم کے پتوں کی ٹپ کافی مقدار میں پیلی ہو ری ہیں ۔ کوئ کوئ جنھڈا پتہ کی ٹپ ہلکی سی پیلی ہو ری ہیں

    • @AgricultureGuidance
      @AgricultureGuidance  Před 6 měsíci

      ٹپ کا پیلا ہونا سردی کے منفی اثر سے ممکن ہے ۔ پودوں پر ایزبیان یا ایمبشن کا سپرے کریں

  • @user-jm8ms2ii6z
    @user-jm8ms2ii6z Před 8 měsíci

    جڑی بوٹیوں کی تصاویر اور انکے نام جو کسانوں کی زبان میں بتاکر انکا علاج
    انگریزی سے ذرا پرہیز ہو تو بہتر ہے سمجھنے میں مشکل ہوتی ہے

    • @AgricultureGuidance
      @AgricultureGuidance  Před 8 měsíci

      جی آگہی ویڈیو میں بہتری کی کوشش کی جائے گی

  • @muneeburrehman7850
    @muneeburrehman7850 Před 7 měsíci +1

    Great work 👍🏻