Why seed treatment is necessary for wheat| Which product is good for seed treatment| Wheat|

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 26. 08. 2024
  • In the pursuit of bountiful wheat harvests, seed treatment emerges as an indispensable practice, shielding crops from a multitude of threats and paving the way for enhanced productivity. By employing a targeted approach, farmers can effectively combat seed-borne and soilborne diseases, ensuring optimal seedling emergence, root development, and stand establishment. This proactive measure not only mitigates yield losses but also elevates grain quality and marketability, ultimately translating into a healthier bottom line. Wheat seed treatment offers a compelling economic advantage, minimizing reliance on costly in-season pest control measures while fostering the cultivation of robust, resilient crops. Embrace the power of seed treatment and witness the transformation of your wheat fields into thriving ecosystems of abundance.
    #agriculture #wheat #farming #trending reatment #گندم
    بہتر ہے کہ بیج کو زہر لگانے کے لئے گھومنے والا ڈرم استعمال کریں تاہم اگر یہ میسر نہ ہو تو پلاسٹک کی ایک بوری میں وزن شدہ بیج اور سفارش کردہ زہر ڈال کر بوری کا منہ باندھیں اوردونوں طرف سے پکڑ کر اچھی طرح ہلائیں تاکہ بیج کے ہر دانے کو زہر لگ جائے۔
    گندم کے بیج کو بوائی سے پہلے زہر لگانے کا طریقہ
    تحریر : شاہزیب ارشاد(ایگری اینٹومالوجسٹ)
    کافی دنوں اور بہت زیادہ مصروفیت کے بعد آج کچھ ٹائم ملا کے آپ سب سے ساتھ گندم کے حوالے سے کچھ فائدہ مند معلومات شئیر کی جائے۔ مندرجہ زیل سرخیوں کے بارے میں معلومات شئیر کروں گا ہو سکے تو مکمل پڑھیے گا۔
    👈زہر لگانا کیوں ضروری ہے؟
    گندم کے بیج کو بوائی سے پہلے زہر لگانا اس لئے ضروری ہے تاکہ آپ گندم کی زیادہ سے زیادہ جرمینیشن (اگاؤ)حاصل کر سکیں۔ عام طور پر جو گندم ہمارے پاس محفوظ ہوتی ہے۔ یا جو بیج ہم مارکیٹ سے خریدتے ہیں ہوسکتا ہے ان بیجوں کے اوپر کسی پھپھوندی وغیرہ کے سپور (پھپھوندی کے بیج نما چھوٹے ذرات جو کہ عام آنکھ سے نظر نہیں آتے۔) موجود ہوں۔جیسے ہی ان سپورز کو نمی ملتی ہے تو یہ ان کے اوپر اگنا کرنا شروع کر دیتے ہیں اور ہمارا جو بیج ہے وہ زمین میں گلنا شروع کر دیتا یے۔ جس کی وجہ سے سے ہماری پیداوار بہت زیادہ متاثر ہوتی ہے۔
    یا ہمارے پاس ایسا بیج ہوتا ہے جس کے اوپر پچھلے سال کسی بھی پھپھوندی والی بیماری جیسے کہ کرنال بنٹ- گندم کا بلاسٹ ۔ کنگی۔ سمٹ کے سپورز ہوتے ہیں۔ اس لئے بیجوں کو زہر لگانا بہت ضروری ہے۔
    👈کون کون سے زہر لگا سکتے ہیں؟
    عام طور پر مارکیٹ میں سیڈ ٹریٹمنٹ کے لیے مختلف پھپھوندی کش زہر مختلف ناموں کے ساتھ دستیاب ہے۔ ان میں سے چند ایک کے نام مندرجہ ذیل ہیں جن کا رزلٹ کافی بہتر ہے۔
    ▪️پھپند کش زہر : تھائیوفںیٹ میتھائل ، ٹیبو کونازول
    ▪️رس چوسنے والے کیڑے مار زہر : امیڈاکلوپرڈ , تھائی میتھاگسم
    وغیرہ استعمال کئے جاتے ہیں۔
    مارکیٹ میں امیڈاکلوپرڈ+ ٹیبوکونازول دونوں کے مکسچر بھی دستیاب ہے جو کہ دونوں رس چوسنے والے کیڑوں اور پھپھوندی کش کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
    مقداد :
    تھائیوفینٹ میتھائل دو سے تین گرام ایک کلو بیج کے لیے کافی ہے۔
    امیڈاکلوپرڈ+ٹیبوکونازول دو سے تین ملی لیٹر ایک کلو بیج کے لئے کافی ہیں۔
    👈زہر لگانے کا بہتر طریقہ کون سا ہے؟
    بیج لگانے کا طریقہ بہت ہی سادہ اور آسان ہے سب سے پہلے آپ نے سایہ دار جگہ پر ایک پلاسٹک کے شاپر بچھا دینا ہے اور پر ایک ایکڑ کا بیج اوسط پچاس سے ساٹھ کلوگرام بیج ڈال دینا ہے۔ اس کے بعد اگر آپ تھائیوفنیٹ میتھائل استعمال کر رہے ہیں تو سو گرام سے ایک سو دس گرام تھائیو فینیٹ میتھائل آپ نے ایک سے دو لیٹر پانی کے اندر مکس کر لیناہے۔ اس زہر ملے سولیوشن کو اس کو اپنے دانوں کے اوپر چھڑکاؤ کریں۔ آپ شاپر کو دونوں اطراف سے پکڑ کر آپ نے آگے سے پیچھے کی طرف ہلا کر مکس کرنا ہے۔ تاکہ جو زہر ہے وہ اچھی طرح ہر بیج تک پہنچ سکے یا آپ دستانوں کا استعمال کرتے ہوئے بیج کو اوپر سے نیچے کی طرف مکس کرنا ہے۔ اسی طرح آپ کے بیج کو زہر لگ جاتا ہے اور آپ اس کو کھیت میں بوائی کے لئے استعمال کر سکتے ہیں۔
    جزاک اللہ

Komentáře •