Sheranwala Gate I Lahore's Old Port I Ships Sailed Here I Ranjit Singh's Hungry Lions I Gilani Logs

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 4. 09. 2022
  • #lahore #pakistan #history
    Sheranwala Gate I Lahore's Old Port I Ships Sailed Here I Ranjit Singh's Hungry Lions I Gilani Logs
    Videography: Muhammad Tariq
    Lohari Gate Video Link:
    • Lohari Gate I First Ch...
    Masti Gate, Taxali gate, Roshnai Gate Video Link:
    • Masti Gate I Forgotten...
    Bhaati Gate Video Link:
    • Bhaati Gate Lahore I H...
    Mochi Gate Video Link:
    • Mochi Gate Lahore I My...
    تب راوی دریا لاہور شہر کی دیوار کے ساتھ بہتا تھا۔۔۔مغل شہنشاہ اکبر کے دور میں بنا خضری دروازہ دریا کے گھاٹ کے ساتھ تھا اور کشتیاں یہیں سے چلتی تھیں۔
    راوی دریا شاہی قلعے کے شمال مغرب سے بہتا، قلعے اور فصیل والے شہر کو گھیرتا، موری گیٹ کے بالکل باہر آج کے اردو بازار کے ساتھ جنوب مغرب کی طرف بڑھتا اور اس ٹیلے کے گرد گھومتا جہاں آج کل ضلعی عدالتیں ہیں۔
    راوی کے اس وقت کے اور موجودہ راستے کو سمجھنا شاید یوں آسان ہو جائے کہ اکبر کے چچا اور لاہور کے حاکم کامران مرزا کی بارہ دری جو اب دریا کے ایک جزیرے پر ہے، اس سے ڈھائی کلومیٹر دور تھی۔قلعہ لاہور کی حالت اس زمانے میں کچھ اچھی نہ تھی۔ اس لیے کامران نے دریا کے پار اپنے لیے وسیع و گل ریز باغ کے درمیان ایک عالی شان محل (بارہ دری) تعمیر کرایا۔
    لاہورمیں دو بحری جہازوں کی تعمیر 1594 اور 1596 میں ہوئی۔ مغل ہندوستان میں تیار ہونے والے جہازوں میں لوہا اور میخیں استعمال نہیں ہوتی تھیں بلکہ تختوں کو رسوں سے باندھا جاتا تھا۔پہلے جہاز کی لمبائی 35 گزالہیٰ، یعنی 93 فٹ سے اوپر، اور دوسرے کی 37 گز الہیٰ، قریباً 99 فٹ تھی۔ پہلے جہاز کو ٹھٹھہ لے جانے میں دریا میں پانی کی کمی کے باعث مشکل ہوئی تو دوسرا جہاز بجرے پر تعمیر کیا گیا جسے انگریز بحری جہاز کا اونٹ کہتے ہیں۔بدقسمتی سے جہازوں کے نام نہیں مل سکے کہ ان کی بعد کی تاریخ کی کھوج لگائی جا سکتی۔نہ جانے یہ لاہورسے ٹھٹھہ کی دوری کے باعث تھا یا اکبر کے 1598 میں دکن کی مہم کے لیے لاہور چھوڑنے کی وجہ سے، کہ جہاز سازی کا یہ تجربہ جاری نہ رہا۔
    تب ٹھٹھہ اورلاہری بندر سندھ، ملتان اور پنجاب کو ہرمز، بشہر اور بصرہ سے جوڑتے اورمغربی ہندوستان کا فارس(ایران) سے تجارتی رابطہ بناتے۔
    پرتگیز گجرات کے دونوں طرف موجود ہونے کی وجہ سے وہاں کی جہاز رانی کو تو کنٹرول کر لیتے تھے لیکن سندھ کے لاہری بندر پر ان کا بس نہ چلتا تھا۔ اکبر نے 1591 میں سندھ فتح کیا تو یہ بندرگاہ خالصہ یعنی شاہی انتظام میں رکھی۔لاہری بندر کے قریب جنگلات نہیں تھے، سو جہاز گجرات میں تیار اور مرمت ہوتے۔ اسی لیے اکبر کو لاہور میں جہاز بنانے کی سوجھی۔ انھیں ہمالیہ کی لکڑی سے تیار کیا اور دریائے سندھ کے ذریعے لاہری بندر لے جایا جا سکا۔
    بحری جہاز بننا تو بند ہوا مگر بڑی، چھوٹی کشتیاں بنتی رہیں کیوں کہ پل نہ ہونے کے باعث دریا کے پار جانے، دریائی سفر اور تجارت کی ضرورت تھیں۔لاہور کی آبادی 12 کوس کے محیط میں تھی۔ اونچی دیوار، بارہ دروازے جہاں نوبت بجتی، ہاتھی اور محافظ گرز اور نیزوں کے ساتھ کھڑے ہوتے جنھیں دیکھ کر دل کانپ کانپ جاتا۔ راوی لاہورکے ساتھ ساتھ بہتا تھا۔ یہاں ہمیشہ بہت سی کشتیاں ہوتیں اور صاف شفاف پانی میں بطخیں اور بگلے تیر رہے ہوتے۔
    لاہور سے راوی اور سندھ دریاوں کے راستے، 60 ٹن یا اس سے اوپر کی کئی کشتیاں سندھ میں ٹھٹھہ تک جاتی تھیں اور یہ تقریباً 40 دنوں کا سفر تھا۔مارچ 1639 میں بھی لاہور سے ٹھٹھہ تک 1000 اور 2000 من سامان کی عام نقل و حمل کشتیوں کے ذریعے ہوتی تھی۔ملتان سے دریا سے آمدورفت ہر وقت ممکن رہتی لیکن لاہور سے مارچ کے شروع سے اکتوبر میں ٹھنڈ شروع ہونے تک نقل و حمل جاری رہتی ۔ ٹھٹھہ سے لاہور جانے میں تاجروں کو چھ سے سات ہفتے اور لاہور سے واپسی پر 12 سے 18 دن لگتے۔پانچ سو سے 2000 من تک کی تمام کشتیوں کی راہداری 1000 روپے سے بہت کم آتی۔ اس کے علاوہ ملاحوں کو 10 یا 12 روپے اور محافظوں کو 20 روپے دیے جاتے۔ کسٹم مارکیٹ ریٹ کے مطابق ادا ہوتا۔جہاز رانی سے دلچسپی مغل شہنشاہوں جہانگیر، شاہ جہاں اور اورنگ زیب کے تحت بھی جاری رہی۔ اس کا مقصد تجارت اور حج ہوتا تھا۔
    1662 میں اس کا رخ بدلنے کی وجہ سے شہر کو لاحق خطرے کے پیش نظر بادشاہ اورنگ زیب نے اس کے کنارے تقریباً چار میل کے فاصلے تک پختہ اینٹیں اور چونا گارے سے ایک بڑا بند تعمیر کروا دیا جس سے یہ شہر تباہی سے بچا رہا۔کچھ مورخین دریا کے رخ بدلنے کا واقعہ محمد شاہ بادشاہ کے دور یعنی 1719 سے 1748 کا درمیانی عرصہ کا بتاتے ہیں۔
    محمد شاہ بادشاہ کے زمانے میں بند عالمگیری کی وجہ سے دریا کا بہاؤ باغ کی دیواروں تک آ پہنچا۔ سکھوں کے زمانے تک دریا نے باغ کی دیواروں کو منہدم کر کے شاہی محلات کا صفایا بھی شروع کر دیا۔ چنانچہ رنجیت سنگھ کے آخری دس سالوں میں پانی کے بہاؤ نے بارہ دری کی قدم بوسی شروع کر دی۔یہ 1830 سے 1832 کے زمانے کا ذکر ہے۔ ایک سو سال سے زیادہ عرصہ راوی کی لہریں بارہ دری سے ٹکراتی رہیں۔ پہلے میرزا کامران کا عالی شان باغ دریا برد ہوا پھر بارہ دری بھی دریا کی نذر ہونے لگی اور وہ دریا کے اندر آ گئی۔راوی کے رخ بدلنے پر کامران کی بارہ دری اب دریا میں ابھرے ایک جزیرے پر ہے۔
    زمزمہ توپ کو مہاراجا رنجیت سنگھ نے ملتان کی جنگ کے لیے کشتی میں لاد کر ہی بھیجا تھا۔
    واس دروازے کا پرانا نام خضری دروازہ بھی ہے۔ جس کی وجہ تسمیہ یہ روایت بتائی جاتی ہے کہ حضرت خضر اس دروازے سے باہر نکل کر راوی دریا میں اتر گئے تھے۔ سکھوں کے زمانے میں خضری دروازہ شیراں والا دروازہ کے نام سے جانا جانے لگا، یہ ان دو شیروں کی وجہ سے تھا جو رنجیت سنگھ نے وہاں پنجروں میں رکھے تھے۔ انگریزی عہد میں وہ پنجرے اُٹھوائے گئے مگر دروازے کا نام شیراں والہ دروازہ بحال رہا۔
    Follow us on:
    Facebook:
    / ​. .
    Twitter:
    / gilanilogs
    Instagram:
    / zulfiqargil. .

Komentáře • 308

  • @malikakbarakbar3385
    @malikakbarakbar3385 Před rokem +2

    گیلانی صاحب بہت مبارک ہو۔آپ پاکستان کی تاریخ کو جس طرح کوزے میں بند کر رہے ہیں۔کمال کررہے ہیں۔۔۔اور جو تفصیل بیان کرتے ہیں یہ پہلے کبھی نہیں سنی۔you are great historian

  • @afzalgujjar2847
    @afzalgujjar2847 Před 5 měsíci +1

    ❤ بہت بہت شکریہ گلانی صاحب اللہ اپ کو جزا دے اپ کے پروگرام تاریخی ورثے بہت اچھے ہیں

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před 5 měsíci

      اللہ آپ کو بھی جزائے خیر عطا فرمائے۔ تبصرے کا بہت شکریہ۔

  • @fidatamimi9478
    @fidatamimi9478 Před rokem +10

    بہت بہت شکریہ گیلانی صاحب بہت اچھا لگتا ہے آپ کے پروگرام دیکھ کر۔ جزاک اللہ خیر۔

  • @sheikhsakhawatdin7789
    @sheikhsakhawatdin7789 Před rokem +1

    بہت خوب ، گیلانی صاحب
    بہت اچھا لگتا ہے تاریخ کے دریچوں میں

  • @anabiasheikh4310
    @anabiasheikh4310 Před rokem +4

    you work hard making videos ۔. May Allah Pak give you health and happiness Amen ۔. your videos are very nice ۔. MashaAllah. ۔....Overseas Saudi Arabia ..🌸🇵🇰🇵🇰🇵🇰

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      Really grateful for prayers. You are so nice and caring. May Allah bless you too.

  • @pakison909
    @pakison909 Před rokem +1

    very informatics and history revealing video

  • @Waseem786Official
    @Waseem786Official Před rokem

    بیت عمدہ پیشکش گیلانی بھائی۔آخری بیان بہت عمدہ تھا۔
    ہوئے نامور ہے نشاں کیسے کیسے
    زمین کھا گئی آسماں کیسے کیسے
    بیشک انسان کی آخری منزل مٹی ہے۔
    اور ہے حیات کا سفر مٹی سے مٹی تک کا ہے۔
    بیت بلوگ ۔اللہ تعالیٰ آپکو سلامت رکھے آمین ۔
    وسیم رضا فروم بنارس انڈیا۔

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      بہت شکریہ جناب
      آپ کی بات بالکل درست ہے۔ انڈیا سے دلی خیرمقدم آپ کا ۔ اللہ آپ کو بھی اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
      ویڈیو پسند کرنے کا بہت شکریہ۔

  • @khalidiqbalkhan1811
    @khalidiqbalkhan1811 Před rokem

    بہت عمدہ

  • @afzalmoghal5081
    @afzalmoghal5081 Před rokem +2

    Thank you very much for a very informative vlog.

  • @ayyazgull-mm8nu
    @ayyazgull-mm8nu Před 2 měsíci

    Most informative log
    Jazak ALLAH

  • @tmk5
    @tmk5 Před rokem +1

    Excellent 👌 history presented.
    سوری گیلانی صاحب غالباً ولندیزی پرتگالیوں کو نہیں بلکہ ہالینڈ کے لوگ جنہوں ڈچ بھی کہتے ہیں آج کل ہالینڈ کا سرکاری نام نیدرلینڈز ہے

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      جی س، یہ میری غلطی تھی، معذرت
      Many many thanks for watching, liking and commenting

  • @shashibhushansatya5328

    Mindblowing Logs

  • @haleemshahtv4876
    @haleemshahtv4876 Před rokem

    Wah Shah G Wah....Syed Haleem Shah Gelani Lhr

  • @65sumit
    @65sumit Před rokem

    یاد ماضی عذاب ہے یارب چھین لے حافظہ میرا، کیا شان وشوکت عطاء کی تھی اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو، اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں برکت عطا فرمائے آپ تاریخ کے گم ہوتے با ب کو محفوظ کر رہے ہیں، آپ کسی یورپی ملک میں ہوتے تو وھاں کی گورنمنٹ آپکو سر آنکھوں پہ بٹھاتی

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem +2

      آپ کی بات سچ ہے کیونکہ یورپی ممالک میں تاریخ کو ورثہ تصور کیا جاتا ہے لیکن ہمارے ہاں یہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر ہیں جو دھرتی کے سینے پر بوجھ ہیں۔ اللہ ہمیں اپنے ماضی کو سنبھالنے، اس سے سبق حاصل کرنے اور اسے محفوظ رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

  • @KSVOICE
    @KSVOICE Před rokem

    لاجواب پیشکش
    بہت شکریہ

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      بہت نوازش۔ خوش رہیں، سلامت رہیں۔

  • @arbutt2384
    @arbutt2384 Před 5 měsíci

    I like it and I love💓💓💓lahore thanks Gelani sahib history ke sath aap ke mohabat qabil tareef ha👍💞

  • @KhalidKhan-ki9bi
    @KhalidKhan-ki9bi Před rokem

    بہت عمدہ چینل، excellent thanks

  • @AMJADKHAN-hp7ro
    @AMJADKHAN-hp7ro Před rokem +4

    Assalam-u-Alaikum Gilani Bhai.
    As usual a wonderful show once again. By profession I'm a Banker but it seems your Vlogs have stolen my night sleeps. No doubt I'm addicted to these. Every day, I try to see your one or two Vlogs but it instigate me to further watch and so on so forth.
    May Allah Almighty keep you safe and sound with sound health and prosperity and you keep on giving us such gorgeous informative historic material.

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem +1

      Wa Alekum us Salam Janab
      Thanks for watching, liking and commenting my vlog.
      It's interesting that you are addicted of my vlogs. I always try to deliver as many details as I can. Other God Gifted things are my style and words which are being praised from my viewers otherwise so many persons are doing history vlogs. I think that you are eager to get knowledge and that's why you are watching my vlogs regularly.
      May Allah bless you.

  • @aslamahmad1009
    @aslamahmad1009 Před rokem

    Very interesting and informative video . . . . . jazakallah. .

  • @shahnilanusrat2547
    @shahnilanusrat2547 Před rokem +1

    You have a great knowledge masha Allah

  • @rajamushtaqahmed2204
    @rajamushtaqahmed2204 Před rokem

    Very interesting, informative and historically video Allah Bless you

  • @faranexplorer8340
    @faranexplorer8340 Před 4 měsíci

    چشم ما روشن دل ما شاد

  • @UmmeOwaiS893
    @UmmeOwaiS893 Před rokem

    سبحان اللّٰہ عزوجل
    جزاک اللّٰہ خیرا

  • @nasreensiddiqui2473
    @nasreensiddiqui2473 Před 9 měsíci

    Achi history de rahe Han ap SHOKREA

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před 9 měsíci

      Aap ka comment meray liye khushi ka bais hai. Jazak Allah.

  • @syedtauseefhaider7968

    Very nice information

  • @KhalidMahmood-wm1qz
    @KhalidMahmood-wm1qz Před měsícem

    Wow,choona mandi.me,my brothers,and sisters, even my grand parents were born and lived there.unfortunately by the time I started remembering my family moved to Karim Park ravi road.great history that I didn't know,thank you SHAH SAHIB.

  • @fazalhakeem9068
    @fazalhakeem9068 Před rokem

    Very interesting

  • @chaudhryammaryasir1220

    ماشاءاللہ
    بہت ھی معلوماتی ویڈیو ھے

  • @nawizawand6929
    @nawizawand6929 Před rokem

    زبردست

  • @inayathulla5290
    @inayathulla5290 Před rokem

    مجہےبہی لا ہور سے کیا بلکہ سارے ہند وپاک سے محبت ہے

  • @powermilk3201
    @powermilk3201 Před rokem +1

    شکریہ

  • @zulfiqarali-qj1ik
    @zulfiqarali-qj1ik Před rokem

    Well done Gillani sahb
    Aap k vlogs se wo batyn bhi pata chal rahi hn jo aaj tak hamen pata nai tha realy Bundle of thanks

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      Vlog pasand karnay par aap ka bohat shukriya. Aap k comment ne bohat hausla badhaya hai.

  • @sahilabbas5398
    @sahilabbas5398 Před rokem +1

    Very informative video! THANKS

  • @zafarsulehri3408
    @zafarsulehri3408 Před rokem

    Beautiful information old history thank you Gilani sh

  • @MuhammadAli-yb3ze
    @MuhammadAli-yb3ze Před rokem

    Good 👍👍👍👍👍👍👍👍

  • @muhammadzaheer5601
    @muhammadzaheer5601 Před rokem

    Super excellent💯

  • @raosheharyar7402
    @raosheharyar7402 Před rokem

    zabardast Sir

  • @anjumasif1737
    @anjumasif1737 Před 9 měsíci

    Gillani Sahib bhot hi unda vlog, aur asp ka dilkash andaz-e-bian, maza aa gia. Good work, keep it up.

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před 9 měsíci

      Bohat shukriya sarkar. Khush rahen, salamat rahen.

  • @shayankhan3598
    @shayankhan3598 Před rokem

    Masha Allah ❤️ we are very interested in the history of Pakistan and your videos are very informative 👍 thanks for sharing your information 👍❤️🌞🌹

  • @rubinalatifpoetry1141

    Jazakallah ameen good job mashalla ameen

  • @NotYourSyed
    @NotYourSyed Před 9 měsíci

    وَعَلَيْكُم السَّلَام وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ‎
    MashaAllah g bht khoob Excellent Work Keep it up❤

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před 9 měsíci +1

      وعلیکم السلام
      Bohat Shukriya. Khush rahen, salamat rahen.

  • @irshadbutt869
    @irshadbutt869 Před rokem

    Very comprehensive information regarding PORT at Lahore .

  • @razzaqabdul304
    @razzaqabdul304 Před 10 měsíci

    You took us back to many hundreds years, bravo

  • @sabrasultana9047
    @sabrasultana9047 Před rokem +1

    Bhot khob

  • @ImranKhan-hm1re
    @ImranKhan-hm1re Před rokem +1

    Sir,it seems You are a lecturer ..if you are ,Students are lucky then having teacher like you..stay blessed always

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem +2

      It's my pleasure but luckily I'm still a student of history and always be. May Allah bless you too.

  • @shahkafilahmed5710
    @shahkafilahmed5710 Před rokem

    masha allah bohat khoob

  • @sahar11084
    @sahar11084 Před rokem

    Very informative thanks for sharing

  • @shahnazperveen3554
    @shahnazperveen3554 Před rokem

    1998میں کامران کی بارہ دری بذریعہ کشتی دیکھنے کا اتفاق ہوا ٹب میں اپنی pTCL یونین کی ریجنل presidentتھی اور اکثر لاھور جانے کا اتفاق ہوتا تھا بہت شکریہ اپ نے دوبارہ یادیں تازہ کروا دیں

  • @ZulfiqarAli-pm2yf
    @ZulfiqarAli-pm2yf Před rokem

    Good work 👍

  • @Hamsafarrasty
    @Hamsafarrasty Před rokem

    ❤❤❤❤❤ Well done

  • @babarsafvi
    @babarsafvi Před rokem

    Mashaallah

  • @ImranKhan-hm1re
    @ImranKhan-hm1re Před rokem

    Thank you Sir for informative videos

  • @aghaijaz4040
    @aghaijaz4040 Před rokem

    very informative thnx

  • @bashirvlog1
    @bashirvlog1 Před rokem

    Masha Allah Bohot Achy Sir

  • @mahmoodali9134
    @mahmoodali9134 Před rokem

    Jazak Allah Gilani Murshad sahib
    Lahore ki History,khas kar River Ravi ki direction.
    Thanks 👍

  • @asadali8075
    @asadali8075 Před rokem

    السلام و علیکم
    شاہ جی آ پ بہت محنت سے ویڈیوز بنا تے ہیں اللہ تعالیٰ کامیابی دے آ مین ،👋👋👍👍

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem +1

      وعلیکم السلام
      آپ کی دعاوں اور نیک تمناوں کا بہت شکریہ۔ اللہ آپ کو بھی اپنی حفظ و امان میں رکھے۔

  • @malikilyas6156
    @malikilyas6156 Před rokem

    ہمیں اپنے کلچر اور تاریخ میں دلچسپی لینا ہوگی ورنہ یہ کلچر اور عظیم تاریخ مٹ جاۓ گی جو قومیں اپنی تاریخ کو بھول جاتی ہیں وہ بے نام ہو کر مٹ جاتی ہیں اور یہ ایک حقیقت ہے

  • @vilmafavorito
    @vilmafavorito Před rokem

    THANK YOU SHOWING HISTORICAL VIDEO KEEP GOING GOD BLESS YOU

  • @anabiasheikh4310
    @anabiasheikh4310 Před rokem

    Syed Zulfiqar Geelani very good personality owner .. MashaAllah. ۔.....Overseas Saudi Arabia ..🌸🇵🇰🇵🇰🇵🇰

  • @shashibhushansatya5328

    Mindblowing Video
    Your Vogue are Mindblowing Sir Ji
    INDIA

  • @noorfirdouschudhry5504

    Thanks sir for providing such unique information; many things are coming to our knowledge for the first time. Keep on making such informative videos

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      I'm trying my level best to deliver correct & authentic history for my viewers. Thanks a lot for watching, liking and commenting. Stay blessed.

  • @shaistanawaz8082
    @shaistanawaz8082 Před rokem

    Hats off to u again

  • @ejazahmed6328
    @ejazahmed6328 Před rokem

    دریائی گزر گاہ کو بندر گاہ کہنا عجب سا لگ رھا ھے ۔ دریاؤں پر آبی گذرگاہ کو پتن کہلاتا ھے ۔ تاریخ بھی پتن نام سے اشنا ھے ۔

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      لفظ تو دونوں استعمال ہوتے ہیں لیکن آپ نے اسے میری غلطی بنا کر پیش کیا ہے تو سر آنکھوں پر۔ ویسے ایک اور لفظ بھی ہے، گھاٹ، شاید وہ آپ سے لکھنا رہ گیا ہے۔

  • @sameerch1168
    @sameerch1168 Před 7 měsíci

    Sir ji bhwt aalaaa i love your vlogs ❤️

  • @BabarAli-su5ne
    @BabarAli-su5ne Před rokem

    Nice video 👍

  • @shaikhbadar2830
    @shaikhbadar2830 Před rokem

    Boat aala 👌

  • @mahmoodali9134
    @mahmoodali9134 Před rokem

    Nice Murshad ji👍🌹🌹🌹🇵🇰🇵🇰🇵🇰

  • @Muhammad-cl2rw
    @Muhammad-cl2rw Před rokem

    Well done shah g

  • @JavedKhan-mk4vn
    @JavedKhan-mk4vn Před rokem

    Gilani Saheb long live , Thanks such a informative video, hope you will worker another historical places of lovely Pakistan.

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      Thank you sir. I think you were busy somewhere, otherwise my videos are publishing regularly.

  • @khadijaahmad7437
    @khadijaahmad7437 Před rokem +1

    Very informative video and camera work is good 👍 📸. From Lahore ❤️

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      Thanks for appreciation and your precious feedback. Also enjoying your city's ❤ nowadays

  • @ameensubban5236
    @ameensubban5236 Před 4 měsíci +1

    Great jnb bht acha andaaz hai aapka ....Allah or b ilm m izafa framein shah g ...mery liy b please dua frmaein aap!!

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před 4 měsíci +1

      Bohat shukriya janab. Aap k liye bohat si duaen. Allah aap ko apni panah men rakhay.

    • @ameensubban5236
      @ameensubban5236 Před 4 měsíci +1

      JzakAllah shah g

  • @WaliKhan-zw4lw
    @WaliKhan-zw4lw Před rokem

    Assalamoalaikum Gelani sb bahut aala malumaat di aapney jaza

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      Wa Alekum us Salam
      Meray liye khushi ki bat hai k mera kaam aap ko pasand aata hai

  • @hamidkiani3880
    @hamidkiani3880 Před rokem

    تاریخ گواہ ہے کہ مسلمان کا سب سے بڑا دشمن مسلمان ہی تھا ، ہے اور رہے گا

  • @MuhammadArif-gl7mz
    @MuhammadArif-gl7mz Před rokem

  • @engr.abidrazabokhari.sheik9403

    AoA. As usual, an excellent video.

  • @nasirbasra
    @nasirbasra Před rokem

    Shakal to badal hi jati hain lykin khizri Darwazy ki tarikh change nhi ho sakti ❤️✨👍

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem +1

      Tareekh to unchanged hai bas ham uska huliya bigar detay hen. As a nation agar thodi si care kar len to bohat se tareekhi monuments ko ab bhi bahaal kiya ja sakta hai, jesa k Khizri Darwaz.

  • @adnanshuja4075
    @adnanshuja4075 Před rokem

    Thank you Gilani Sb for this very much useful information, I belong to Walled City of Lahore (Delhi Gate) by Birth and Sheranwala Gate was in our range to go to Streets for Purchasing etc are Passing Through for Going to Circular Road, Although I do not live there now but there is a heartiest link which your Video has raised too much. Thanks a Lot ALLAH Reward and Bless you too much.

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem +1

      Time passes but the days spent in a special place are remembered. You may no longer live at Sheranwala Gate and you may not even use Delhi Gate, but their pleasant memories will remain with you forever. This is the past that does not forget even by disregarding.
      I'm glad my video triggered your memories, thank you for watching and giving feedback.
      Stay blessed

  • @rakhshindajabeen9318
    @rakhshindajabeen9318 Před 7 měsíci

    👍

  • @ablaabla7857
    @ablaabla7857 Před rokem +1

    💕 🌃 👏👏👏👏

  • @mehmoodurrehman9322
    @mehmoodurrehman9322 Před rokem +1

    Dear Sir, This V-Log ❤️ is rich in historical information. I would like to say worthy you & your team "a respectful thanks". 🙏

  • @candle318
    @candle318 Před rokem

    Thank you for your this vlog indeed you have enlighten us with this very valuable historocial facts.Today we have not only destroyed our heritage but defaced our culture too.

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      It's my pleasure that you watched my vlog. We are an unfortunate nation which can't preserve its past as well as present.

  • @asifali-fc8xt
    @asifali-fc8xt Před rokem

    bohat acha vlog kiya hy aap ny aap your presentation is best

  • @asadshamim3944
    @asadshamim3944 Před rokem

    Sir ur show is amazing its my very first comment to any vlog......and its only because ur program is really outstanding ...i saw noor jahan's vlog n this is second one

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      So nice of you dear. You are most welcome. Please continue commenting so that I can know my mistakes and omissions.

  • @ansaraziz8701
    @ansaraziz8701 Před rokem

    🌿🌿👍👍👍👍👍👍🌿👍👍👍👍

  • @naghmakaukab4914
    @naghmakaukab4914 Před rokem

    bohat umdah.very informative.many tarikh e lahore by kaneyhilal and by syyed Latif pri h.but still thi vlog add alot ships ki kahani mery lia new thi.Sr aap k sabhi vlog heart touching hoty hn.love ur efforts jazaq Allah khaer♥️

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem +1

      Woh books main ne bhi padhi hen lekin research to unke bad bhi hoti rahi hai. Har din koi nai cheez samnay aati hai aur main iski talash men rehta hon. Vlog dekhnay, pasand karnay aur feedback ka bohat shukriya. Umeed hai aayenda bhi apni raye deti rahen gi. Stay bleesed

    • @naghmakaukab4914
      @naghmakaukab4914 Před rokem

      jis jagah Lahorevrailway station ki building h.Dara Shako ka kaaly pather ka mahal tha britin ny gira h station tameer kiya.😒

  • @khalidfarooq7822
    @khalidfarooq7822 Před 9 měsíci

    گیلانی صاحب چونیاں بھی تاریخی شہر ہے اس کے ساتھ بھی دریائے ستلج بہتا تھا جس کے قدیم نشان اج بھی موجود ہے کبھی وقت ملے تو تحصیل چونیاں تشریف لائے یہاں پر بھی اثار قدیمہ ہے اور یہ شہر بھی دروازوں کے اندر ہوتا تھا اکبر کے وقت کا یہ شہر اس کے 12 رتنوں میں سے ایک رتن کی بیٹی کے نام پر رکھا گیا تھا یہاں پر بھی مغلوں کے وقت کی 12 دریاں اور اثارات ہیں

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před 9 měsíci

      ضرور آوں گا سرکار۔ اگر وہاں کسی سے رابطہ ہو سکتا ہو تو میری مدد کیجیے۔ میرے لیے کچھ آسانی ہو جائے گی۔
      تبصرے کا بہت شکریہ۔ خوش رہیں، سلامت رہیں۔

  • @suhailkhan159
    @suhailkhan159 Před rokem +1

    Gilani sb i have seen before a lot of vlogs about this great city Lahore but your presentation, knowledge and information is something else, your unique and amazing style is always a attraction for history lovers to watch your vlog as soon as it is uploaded, really enjoyed your informative 34:34 minutes vlog than any other many hours long documentary now you're looking much fresh and energetic than your previous vlogs of Lahore best wishes for you

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      It's my pleasure. Your feedback always boosts my courage as you not only watch the vlog content but also keep a close eye on my movements. I try to give a good presentation and convey as much information as possible to my audience. From your comment it seems that Allah is opening the way for my success and my hard work is being rewarded. Stay blessed my dear.

    • @suhailkhan159
      @suhailkhan159 Před rokem

      @@zulfiqargilani May Allah bless you with more success prosperity and blessings, my prayers and wishes are always with you

    • @irshadbutt869
      @irshadbutt869 Před rokem

      Agreed. Mr. Gilani is a valuable historian as he communicated wonderful and unbelievable information regarding Lahore as a source of transportation by river transferring ships to another rivers and ultimately into the sea. Amazing information.

  • @yaseenarain7264
    @yaseenarain7264 Před rokem +1

    Gillani sahib, Murshad you are creating difficulty for your future by presenting better n better vlogs. Every time your bar is getting up n up. Bhai Allah Pak Aapke knowledge aur communication skill me aur betterment de. Aameen. Love 💖💖😍💕💕 n respect a lot for you and off course for your lovers n well-wishers too.

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem +1

      I'm happy that you gave your precious feedback. I know that I'm creating difficulties for myself but have faith of followers and admirers like you. I will try my best to deliver more significant vlogs in future in sha Allah. Please pray for me.

  • @syedirfanahmadgillani4903

    Shah SB ap ka vlog information ka khazana hay ...

  • @zubairyaqub7424
    @zubairyaqub7424 Před rokem

    Kabhi Mera muhala ki b video bana dost. Mohni road. Peeeer makki. Kareeeempark. Bilal Gung. Shahjahaaaan road. Sheeeesh mehel park. Data darbar. Start from mohni road. Yea Sara aik he elaka hai. Close to minar e pakistan 🇵🇰 ♥️

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      Zrur banayen gay Sarkar. lahore ki bohat si videos banani hen abhi. In sha Allah aayen gay Mohni Road bhi.

  • @sulemanshamshuddin7077
    @sulemanshamshuddin7077 Před 2 měsíci

    Gilani saheb aap bey bahot tanz kita hey har idaaro per lekin afsous kisi ko bhee ahesaas nahi hua ke kam az kam is taarikhi virsey ki tazin-o-aaraish hee kardee jaaey.

  • @asgharrafiq4083
    @asgharrafiq4083 Před rokem

    السلام علیکم ،
    گیلانی صاحب !
    آپ جو کام کر رہے ہیں یہ ہم جیسوں کے لئے بہت ہی معلوماتی ہیں گو کہ یہ ہماری تاریخ کی تعمیرات کی چھوٹی چھوٹی جگہیں ہیں مگر ہمارے لئے اپنی تاریخ جاننے کے لئے بہت ہی اہم ہیں ، اللہ تعالیٰ آپکو ہمت دے اور آپ کے اس جذبے کو اور زیادہ ترقی دے اور آپ ہم تک ہماری اپنی تاریخ پہنچاتے رہے ،
    میرا تعلق کراچی سے ہے کراچی کی تاریخ لاہور جتنی پرانی تو نہیں ہے لیکن یہاں بھی کچھ یادگاریں موجود ہیں مگر اب یہ معدومیت کی طرف تیزی سے جا رہی ہیں اسکی وجہ حکومت کا توجہ نہ دینا اور کچھ ہم عوام کا بھی عمل دخل شامل ہیں ان قیمتی عمارتوں کو گرا کر اونچی اونچی بلڈنگیں بنائی جا رہی ہیں ، باقی ہمارے سندھ میں ٹھٹھہ کا مکلی کا قبرستان ہے وہ بھی اپنی ایک تاریخ رکھتا ہے مگر وہ بھی عدم توجہی کی وجہ سے معدومیت کی طرف تیزی سے جا رہا ہے یہاں پہ مقبروں میں کچھ قبریں موجود ہیں مگر باہر ہزاروں کی تعداد میں موجود قبریں اب ختم ہوکر پتھریلے میدان میں تبدیل ہوچکی ہیں ، صرف ٹھٹھہ کی شاہی مسجد اپنی اصلی حالت میں موجود ہے ،
    گیلانی صاحب اگر آپ کبھی سندھ کی طرف آئو تو یہاں کی بھی ویڈیوز ضرور بنائے ، جس طرح ہم یہاں بیٹھ کر اپنے پنجاب کی تاریخ سے روشناس ہوتے ہیں ، اسی طرح ہمارے پنجاب کے لوگ بھی سندھ کی تاریخ سے واقفیت حاصل کر سکیں ،
    آپ کا بہت بہت شکریہ ، میں نے آپ کا بہت وقت لے لیا ۔

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      آپ کا طویل تبصرہ پڑھ کر اچھا لگا کہ آپ اپنے ملک کی تاریخ میں اتنی دلچسپی لیتے ہیں۔ میں کراچی، اور سندھ کو بہت اچھے سے جانتا ہوں کیونکہ میری تعلیم سکھر اور کراچی کی ہے۔ میں نے گریجوئیشن سکھر سے اور ماسٹرز کراچی یونیورسٹی سے کیا ہے۔ پنجاب تو پہلی بار میں نے 1999 میں دیکھا ہے جو میرے لیے اتنا ہی نیا تھا جیسے کسی بچے کے لیے دنیا نئی ہوتی ہے۔ مکلی اور چوکھنڈی درجنوں بار جانا ہوا جبکہ اندرون سندھ بھی بہت گھوما۔ آپ ٹھیک کہہ رہے ہیں کہ اونچی اونچی عمارتیں ہماری تاریخ کو نگل رہی ہیں۔ سندھ آوں گا انشا اللہ اور وہاں کی تاریخ بھی بتاوں گا۔ میرا خود بھی جی چاہتا ہے وہ سب دوبارہ دیکھنے کو جو جوانی میں دیکھا تھا۔ زندگی رہی تو ضرور ہو گا ایسا۔
      پچھلے دنوں دو ویڈیوز تھیں سندھ کے بارے میں۔ میں لنک شئیر کرتا ہوں۔ دیکھ کر اپنی رائے ضرور دیجیے گا۔
      czcams.com/video/ZbVt1eK-asA/video.html
      czcams.com/video/G7QhLSZrWXk/video.html

  • @dominikmarcinkiwicz3649

    ALLAH PAK AP KO TANDROSTI ATTA FARMAY AMEEN

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      Duaon ka bohat shukriya. Khush rahen, salamat rahen.

  • @salch105
    @salch105 Před rokem

    sb ko pata ha ye derwaza ha, baqi ap ki fazul guftaghu

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      Baat to theek hai aap ki. Khasay aqalmand lagay hen aap mujhay.

  • @aslahanvlogs2525
    @aslahanvlogs2525 Před rokem

    Ap kabhi Lahore aayn to btaye GA plz. Me apko shalamar bagh. Jahangir ka maqbara. Kamran ki 12 Dari etc dikhaon GA

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem +1

      In men se sirf Shalamar Bagh ka vlog nahi banaya abhi, baqi bana chuka hon.
      czcams.com/users/gilanilogs
      Is link ko open karen, bohat kuch milay ga aap ko in sha Allah.

  • @aft3134
    @aft3134 Před rokem +2

    مولانا احمد علی لاہوری کا شمار پاک و ہند کے بڑے علماء میں ہوتا ہے۔لاہور کو اہمیت تو سلطان ۔محمود غزنوی کے دور میں ہی بہت تھی بعد میں مختلف ادوار میں لاہور مرکز رہا اور اب بھی ہے

  • @aenimurtaza2705
    @aenimurtaza2705 Před rokem

    Sir on ka shamshan khat dekhayn

  • @ranaa377
    @ranaa377 Před 9 měsíci

    Jo faseel àp ne dikhai hy ye nawAz shared k Dor mn bni hy asal faseel SIRF qila Lahore k ird gird hy.

  • @naveedhassan924
    @naveedhassan924 Před rokem

    Plz make a Vlog on Nisar Haveli

  • @khadijaahmad7437
    @khadijaahmad7437 Před rokem

    Aoa! Sir gate k ander ka visit q ni kia? Koe katri he dikha dytay....

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      Sorry for that. Lassi peena yad raha lekin katri zehan men hi nahi aai halan k pehlay yad thi, aen waqt par bhool gaya.