Bhaati Gate Lahore I Home of Singer Muhammad Rafi & Famed Poet Allama Iqbal I Vlog I Gilani Logs

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 5. 09. 2024
  • #bhaatigate #lahore #muhammadrafi
    Bhaati Gate Lahore I Home of Singer Muhammad Rafi & Famed Poet Allama Iqbal I Vlog I Gilani Logs
    Videography: Muhammad Tanzeem Baath
    عام طور پر بھاٹی دروازہ کو لاہور کا ساتواں دروازہ کہتے ہیں
    کہا جاتا ہے کہ 1002 میں جب محمود غزنوی نے راجہ جے پال کو شکست دی، تو یہاں موجود دروازے کو راجپوت قبیلے بھاٹ یا بھٹی کا نام دیا گیا، جو اس کے جانشین ایاز کے دور میں آ کر یہاں آباد ہو گئی تھی۔ مغل بادشاہ جلال الدین محمد اکبر نے اپنے عہد میں اسے دوبارہ تعمیر کرایا۔ یہ شہر کی دیوار کے مغربی سمت میں واقع ہے اور یہ اپنے مخصوص لاہوری کھانوں کی بنا پر جانا جاتا ہے اور یہاں چوبیس گھنٹے چٹ پٹے کھانوں کے شوقین افراد کی بھر مار رہتی ہے۔
    فن تعمیر کے حوالے سے بھاٹی، شیرانوالہ اور کشمیری دروازہ ایک جیسے ہیں۔ البتہ سطحی نقشے کے اعتبار سے تینوں دروازے ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
    بھاٹی دروازہ اپنی ظاہری سطح پر یوں تو گوتھک اندازِ تعمیر کی دوہری کمان پر مشتمل ہے مگر دروازے کے بائیں اور دائیں جانب دو لمبی بیرکیں ہیں جن کے سامنے برآمدے بنے ہوئے ہیں۔ ان بیرکوں کی بیرونی دیواریں شہر کی فصیل کی جگہ لیے ہوئے ہیں۔ دائیں اور بائیں دونوں جانب دو دروازے ڈیوڑھی میں کھلتے ہیں۔ لمبائی کے اعتبار سے بھاٹی دروازہ دیگر دروازوں کی عمارات سے طویل ترین ہے اس کی لمبائی 187فٹ تک پہنچتی ہے۔
    دروازے کی بڑی ڈاٹ کو دو ستون سہارا دئیے ہوئے ہیں ہر ستون پر اوپر نیچے مستطیل چوکھٹے بنے ہوئے ہیں۔ ڈیوڑھی کی چھت بھی گوتھک انداز کی ڈاٹ سے بنی ہے۔ ڈیوڑھی کا حصہ دائیں اور بائیں ملحقہ بیرک کی عمارت سے خاصا بلند ہے۔ ڈاٹ کے دونوں اطراف بیرونی جانب مرغولے بنے ہوئے ہیں جو اس کی خوبصورتی میں اضافہ کا سبب بنتے ہیں۔
    انگریزی عہد میں بھاٹی دروازے کی تعمیر نو کے وقت نہ تو عسکری ضرورت کو اس طرح ترجیح دی گئی جیسے سکھوں یا مغلوں کے زمانے میں تھی اور نہ ہی اصل دروازوں کی جمالیات کے تناسب و شکل کو بحال رکھنے کی کوشش کی گئی۔ البتہ اتنا ضرور ہے کہ دہلی دروازے کے برعکس ان دروازوں کا انداز داخلی دروازے جیسا ہی نظر آتا ہے۔ گوتھک انداز تعمیر کی ڈاٹ کے علاوہ دیگر عناصر مغلوں کے فن تعمیر سے سرسری ربط بناتے ہیں۔
    بیرک اور برآمدہ یک منزلہ ہیں جبکہ اصل دروازے میں بالائی منزل پر داروغوں کی رہائش کے لیے کمرے تعمیر تھے۔ عمارات کے لیے اینٹیں اور چونے کا مسالہ استعمال کیا گیا۔ آج کل ان بیرکوں میں بھاٹی پولیس کے ملازم آباد ہیں۔
    بھاٹی دروازے کے سیدھے ہاتھ تانگوں کا اڈہ اور خالی میدان تھا جہاں سرکس کمپنیاں سرکس لگاتی تھیں جبکہ الٹے ہاتھ پر مسجد و مزار غلام رسول ہے۔ یہ بزرگ ’’بلیوں والی سرکار‘‘ کے نام سے مشہور ہیں۔ دروازے کے بالکل پاس الٹے ہاتھ پر ایک بڑا درخت ہے جس کی شاخوں نے جھک کر دروازے کا منظر چھپایا ہوا ہے۔
    بھاٹی گیٹ کی بیرونی جانب سرکلر روڈ سے پرے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کا مزار ہے اور اس کے قریب ہی کربلا گامے شاہ ہے۔ یوں لگتا ہے جیسے شہر قدیم سے داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار تک آنے کے لیے یہ دروازہ بنایا گیا تھا۔ غزنوی عہد کا شہر قدیم یہاں اختتام پذیر ہوتا تھا اور اکبر کے عہد میں جب شہر قدیم کو نو گزروں میں تقسیم کیا گیا تو تلواڑہ گزر اور مبارا خان گزر بھاٹی دروازے کے پاس باہم ملتی تھیں۔
    یہ دروازہ پرانے لاہور کے مغرب اور شہر قدیم کی فصیل میں جنوب کی سمت واقع ہے، یہاں سے شاہی مسجد کو سیدھا راستہ جاتا ہے، فصیل میں بھاٹی دروازے کی دائیں جانب موری جبکہ بائیں جانب ٹکسالی دروازہ ہے۔ اس کے سامنے لوئر مال ہے جو آگے جا کر ملتان روڈ بن جاتی ہے۔
    بھاٹی دروازہ پہلوانوں کی وجہ سے بھی معروف ہے جنھوں نے یہاں سے نکل کر برصغیر میں کافی دھوم مچائی۔
    بھاٹی دروازے کے اندر بازار حکیماں ہے جہاں بڑے نامور حکما رہا کرتے تھے۔اسی بازار حکیماں سے اردو یا فارسی کا ایک مشہور محاورہ منسوب ہے۔
    زمیں جنبد، نہ جنبد گل محمد
    یعنی زمین اپنی جگہ سے ہل سکتی ہے مگر گل محمد اپنی جگہ سے نہیں ہلے گا۔ مہاراجہ رنجیت سنگھ کے دور میں حکیم گل محمد،بھاٹی گیٹ میں مقیم تھے۔ کہتے ہیں کہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی پشت پر پھوڑا نکل آیا، کئی طبیبوں نے علاج کیا مگر پھوڑا ٹھیک نہ ہوا۔ کسی نے رنجیت سنگھ کو حکیم گل محمد کے بارے میں بتایا کہ وہ نامور حکیم ہیں اور ان کے ہاتھ میں شفا ہے۔ رنجیت سنگھ نے حکیم صاحب کو پیغام بھجوایا کہ میرے پھوڑے کا علاج کیا جائے۔ حکیم گل محمد نے پیغامبر کو کہا کہ رنجیت سنگھ کو علاج کےلیے میرے مطب پر آنا ہو گا۔
    رنجیت سنگھ نے دوبارہ چند درباریوں کو تحریر کے ساتھ بھجوایا کہ میں تنگ بازار میں نہیں آ سکوں گا، میرا علاج میرے پاس آ کر کیا جائے۔ تندرست ہونے پر آپ کو منہ مانگا انعام دیا جائے گا۔ حکیم گل محمد نے رنجیت سنگھ کی تحریر پڑھ کے اسی کاغذ پر یہ جملہ لکھ دیا ”زمین جنبد، نہ جنبد گل محمد“ کہا جاتا ہے کہ یہ جملہ پڑھ کے رنجیت سنگھ ہاتھی پر بیٹھ کر خود حکیم گل محمد کے پاس آیا تھا۔ حکیم گل محمد نے رنجیت سنگھ کا علاج کیا اور اس کا پھوڑا ٹھیک ہو گیا۔ رنجیت سنگھ جب تک زندہ رہا، روزانہ پانچ روپے اور پانچ من حلوا پکوا کے حکیم گل محمد کے مطب بھیجتا تھا جو غریبوں میں تقسیم کردیا جاتا تھا۔
    علمی و ادبی اور تاریخی حوالے سے اندرون بھاٹی گیٹ کا علاقہ ہمیشہ ہی مرکز و منبع رہا ہے۔ مشہور تاریخی اور لاہور کی ابتدائی مسجد ’’اونچی مسجد‘‘ بھاٹی دروازے کے اندر واقع ہے۔ سکھوں کے عہد کے آخری دو عشروں میں یہاں بہت سی حویلیاں تعمیر کی گئیں، جن میں سے زیادہ تر آج موجود نہیں ہیں۔ بھاٹی بازار، بازار حکیماں اور ٹبی بازار سے ہوتا ہوا شاہی محلہ تک چلا جاتا ہے جہاں ٹکسالی دروازے سے سڑک آ کر مل جاتی ہے۔
    Follow us on:
    Facebook:
    / ​. .
    Twitter:
    / gilanilogs
    Instagram:
    / zulfiqargil. .

Komentáře • 286

  • @MohdWajid-nv5mv
    @MohdWajid-nv5mv Před 2 dny +1

    Im hyderabad india great Rafi saab ❤

  • @MohdWajid-nv5mv
    @MohdWajid-nv5mv Před 2 dny +1

    Great Rafi saab ❤

  • @user-fp5wb7jm5m
    @user-fp5wb7jm5m Před 10 měsíci +1

    پاکستان زندہ باد ❤❤❤❤❤❤❤

  • @Khaleeq-ur-Rehman2836
    @Khaleeq-ur-Rehman2836 Před 2 lety +2

    بہت عمدہ معلومات ❤️

  • @majabeenri5426
    @majabeenri5426 Před rokem +2

    You explain in very informative manner

  • @mohammadshamshadmohammad-lz7mu

    ما شاء اللہ اپ اتنی تاریخی چیزیں دکھاتے ہیں ماشاء اللہ بہت بہت شکریہ اپ کا جناب جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء

  • @peacedevice7716
    @peacedevice7716 Před 10 měsíci

    بہرحال بہت ہی شاندار کارکردگی کے آپ مالک ہیں اللہ تعالیٰ کے حکم سے ما شاء اللہ تبارک اللہ 👍👍👍😍😍😍🤩🤩🤩🎉🎉🎉🎇🎇🎇🏆🏆🏆

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před 10 měsíci

      میں اس کے لیے دل و جان سے آپ کا شکر گزار ہوں۔

  • @miantariq776
    @miantariq776 Před 6 měsíci

    لاہور کی یاترا تو سینکڑوں بار کی مگر جو مزہ گیلانی ویلاگز میں ہے وہ نہ ساجن کی انکھوں میں ہے نہ چجھو کے چوبارے میں ہے۔❤

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před 6 měsíci

      بہت شکریہ۔ میرے لیے خوشی اور اعزاز کی بات ہے

  • @mohammedmalik9518
    @mohammedmalik9518 Před rokem +1

    Thank you your programe are very good so is your information

  • @user-qq2hq9cs1i
    @user-qq2hq9cs1i Před 4 měsíci

    Mashaallah mashaallah mashaallah buht khob

  • @muhammadnaeemkhan3738
    @muhammadnaeemkhan3738 Před 2 lety +2

    السلام علیکم زلفی بھائی ہمیشہ کی طرح نہایت شاندار کاوش اس مرتبہ کچھ شوخی اور ظرافت کا رنگ بھی نظر ایا اچھا لگا الله پاک اپ کو صحت کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے امین اور اپ اسی طرح اچھی اچھی وڈیو بناتے رہیں اور ہمیں تاریخ سے اگاہی ملتی رہے شکریہ

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před 2 lety

      Wa Alekum us salam
      Main to samjh raha tha k Meray viewers mujh se bohat serious qism ki history sun'na aur dekhna chahtay hen lekin Khushi hoi k Meri "shokhi" aur "hasna" bhi aap ko acha laga.
      Vlog pasand karnay ka bohat shukriya.

  • @user-qq2hq9cs1i
    @user-qq2hq9cs1i Před 4 měsíci

    Buhat pasnd I

  • @ZafarIqbal-hv2wf
    @ZafarIqbal-hv2wf Před rokem

    جو ہے جو ہے جو ہے

  • @IrfanKhan-ci2fn
    @IrfanKhan-ci2fn Před 4 dny

    Your Vadios are always informative

  • @chaudhryammaryasir1220

    ماشاءاللہ

  • @MuhammedSaleemkhan-ff4jh
    @MuhammedSaleemkhan-ff4jh Před 3 měsíci

    waalaikum assalam
    Classical chapters of sub continent history and culture

  • @abdulrashid6017
    @abdulrashid6017 Před rokem

    Masha Allah JazakAllah

  • @taskeenazami9230
    @taskeenazami9230 Před rokem +1

    I am dying to have paya but I can just watch u eat and enjoy it

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem +1

      Oh my God 😮

    • @taskeenazami9230
      @taskeenazami9230 Před rokem

      I hope u enjoy eating ❤and sharing with me but not the paya too far away I live New York

  • @amirmuhammed7687
    @amirmuhammed7687 Před 2 lety +1

    Nice Vlog about my favourite city Lahore

  • @syedgoharhasan
    @syedgoharhasan Před rokem

    Lahore Lahore a ❤

  • @haleemanoor6574
    @haleemanoor6574 Před rokem

    Walekum salaam

  • @abidashaukat3235
    @abidashaukat3235 Před rokem

    Ye video dekh ker emaan Taza ho gya

  • @mohammadsaeedkhan6067

    Zameen junbad falak junbad, na junbad Gull Mohammad.

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      Jee janab, durust kaha, Gul Muhammad apni jaga se nahi hilay ga.

  • @tauseefahmadshahid9393

    کمال است

  • @shahnilanusrat2547
    @shahnilanusrat2547 Před rokem

    So informative velog hatts of you

  • @abdullahmohammedaliali2958

    Aapki vidoes mashAllah bht zabardast hian

  • @inayathulla5290
    @inayathulla5290 Před rokem +1

    اللہ آ پکو خوش رکھیں گیلانی صاحب

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      اللہ آپ کو بھی اپنی حفظ و امان میں رکھے

  • @tajammalmahmood1184
    @tajammalmahmood1184 Před rokem +2

    تھڑے والا گھر اقبال کا تھا سیالکوٹ سے پہلے یہیں کراے پر رھے یہیں سے 1905 کو یورپ دورے پر روانہ ھوے۔ یہاں سے پھر نیو انارکلی رھے وہاں سے مکلورڈ روڈ

  • @sheikhsadeeq8066
    @sheikhsadeeq8066 Před 11 měsíci

    V.v.v Nice
    Bohit khob sir ge

  • @hussainahmedsyed9044
    @hussainahmedsyed9044 Před 5 měsíci

    Bohat achhay mian

  • @mujibuddinsyed9432
    @mujibuddinsyed9432 Před rokem

    Zulfiqar bhai maza aa gaya kafi information is bhatti darwaze se mili, God bless you

  • @maqsoodahmmad8898
    @maqsoodahmmad8898 Před rokem

    ماشاءاللہ ھمیشہ خوشں رھو اپنا خیال رکھنا

  • @MuhammadIqbal-wo2ls
    @MuhammadIqbal-wo2ls Před rokem +4

    وعلیکم السلام گیلانی صاحب۔۔۔۔بہت زبردست ویڈیو جس دیکھ کر ماضی پر فخر اور ایمان تازہ ھو جاتا ھے۔۔۔ سدا سلامت اور اباد رھین۔مکھڈ شریف جانا ھوتو مجھے مطلع کر دینا ۔میں لے جاؤں گا ۔۔۔۔

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem +1

      0321 875 5750
      یہ میرا موبائل نمبر ہے۔ جب بھی مناسب سمجھیں رابطہ کر لیں۔ میری کوشش ہو گی کہ اس رابطے کو کبھی ٹوٹنے نہ دوں۔

  • @user-tl6vn7ug7b
    @user-tl6vn7ug7b Před 5 měsíci

    Kya baat hai Pakistani Hira Jay Hind Jay Siyaram

  • @Javaidahmad-rg6xl
    @Javaidahmad-rg6xl Před rokem

    ماشاءاللہ! بھاٹی دروازہ کے حوالے سے نہایت ہی دلنشیں پیرائے اور دلچسپ انداز میں تاریخ بیان کی ہے اور نامعلوم واقعات اور شخصیات کے بارے آگاہی دے کر تاریخی معلومات میں گراں قدر اضافہ کیا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید ہمت،حوصلہ،بھرپور توانائی اور وسائل سے مالامال کرے۔آمین!۔

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem +1

      بہت شکریہ آپ کا۔ اللہ آپ کی دعاوں کو تاثیر بخشے۔ آپ بھی خوش رہیں، سلامت رہیں۔

  • @mohammadyunus5108
    @mohammadyunus5108 Před rokem

    very good 🇵🇰👍

  • @aminbajwa6199
    @aminbajwa6199 Před rokem

    V nice info thnx alot

  • @MrRanazahir
    @MrRanazahir Před rokem

    Zindabad Shah g

  • @anjumasif1737
    @anjumasif1737 Před 10 měsíci

    Gilani Sahib, basically ma Karachi sa belong karta houn, lakin 2005-2006 ma meri posting Lahore ma rahi thi isi zamana ma, ma Lahore ka ishq ma mubtila huwa, aur aab Lahore mera pasindida shahar ha. Isi reference sa ma aapka Lahire sa mutaliq her vlog bhot hi shooq sa daikhta houn is sa meri Lahore sa juri purani yaidain aak bar phir sa taza ho jati hain.

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před 10 měsíci

      Lahore waqei aesa shaher hai k us se ishq kiya jaye. Ittefaq ki baat yeh k main bhi Karachi se shift ho kar pehlay Lahore hi aaya tha aur us k bad Rawalpindi settle howa. Mujhay khushi hai k meray vlogs ki waja se aap ki Lahore se mohabbat taza ho rahi hai.
      Bohat si duaen aap k liye. Khush rahen, salamat rahen.

  • @UmmeOwaiS893
    @UmmeOwaiS893 Před rokem

    ماشاءاللہ زبردست معلومات فراہم کر رہے ہیں اللّٰہ تعالیٰ آپ کو اپنی رحمتوں کے سائے میں رکھے آمین وایاکم

  • @marysarhoch8456
    @marysarhoch8456 Před rokem +1

    Wow, Masha Allah, Zabardast ❤️❤️❤️❤️ Daily ma apki bohat zyada videos daikhti hun r jo history ma jan'na chahti thi wo bri tafseel sy apny her video ma btae hay,,,, information ma sae izafa krti han apki videos ❤️❤️❤️❤️❤️

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem +1

      Aap jesay viewers hi to hen jin par main fakhar karta hon aur kehta hon k "YEH MERAY HEN". Allah aap ko khush rakhay.

    • @marysarhoch8456
      @marysarhoch8456 Před rokem +1

      @@zulfiqargilani Ameen, 🥰🥰🥰🥰🥰🥰 ap b hamari family ban chuky han ab 🥰❤️r apko r apki family ko b Allah pak khush rkhen ameen 🥰❤️❤️

  • @irshadbutt869
    @irshadbutt869 Před rokem +1

    Thank you for sharing historical information regarding Bahti Gate.

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      You are more than welcome

    • @shahjalaluddin3685
      @shahjalaluddin3685 Před rokem

      Gilani sb thanks for sharing historical places of old city of Lahore. Apne ye sb dekha kar purani yaden remind kar di. Ab LHR me nai rahta lkn bachpan guzra. Bhatti gate n lohari gate me kafi ghume phire Hain. Aj apki waah se remind ho gaya. Thanks for vlog. U did good n valuable job.

  • @knowledgeforbelievers5235
    @knowledgeforbelievers5235 Před 11 měsíci

    السلام علیکم اپ کا میں پروگرام دیکھتا ہوں بہت اچھا لگتا ہے تاریخی حوالات سے اور اپ بہت تفصیل سے بتاتے ہیں اپ کا بہت بہت شکریہ کہ ہمیں تاریخ سے مطلع کرتے رہتے ہیں اپ کی اطلاع کے لیے یہ میں عرض کرتا چلوں کہ محمد رفیق صاحب ایک دفعہ پاکستان بننے کے بعد پاکستان ائے تھے وہ بیڈن روڈ کے ایک مکان میں ائے اور چند ہفتے ہی رہے کیونکہ ان کے پیچھے پھر پولیس جو لگ گئی تھی کیونکہ پولیس سمجھتی تھی کہ وہ کمیونسٹ کوئی تحریک تھی اس سے منسلک ہیں میرے والد صاحب ان کو بہت اچھی طرح جانتے تھے اور انہی کے کالج میں خالصہ کالج لدھیانہ میں وہ پڑے اور وہ ایک دوسرے کو بہت اچھی طرح جانتے تھے

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před 10 měsíci

      وعلیکم السلام
      آپ کے کومنٹ کا بہت شکریہ۔ محمد رفیع صاحب کے بارے میں آپ نے بہت اچھا واقعہ شئیر کیا۔ میں آپ کا شکر گزار ہوں۔ خوش رہیں، سلامت رہیں۔

  • @HK-ks7kr
    @HK-ks7kr Před 10 měsíci

    Excellent job 👏 👍

  • @AbdulHaque-u6c
    @AbdulHaque-u6c Před měsícem

    Great sain

  • @KamalKhan-yq8jz
    @KamalKhan-yq8jz Před rokem

    ما شاء اللہ

  • @javedjaisak5060
    @javedjaisak5060 Před 6 měsíci

    ❤❤❤❤

  • @MunawarHussain-cc1oc
    @MunawarHussain-cc1oc Před 2 lety +1

    اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے آمین یارب العالمین

  • @SameerKhan-xn6pp
    @SameerKhan-xn6pp Před rokem

    Great job ❤

  • @nadirhayattiwana5793
    @nadirhayattiwana5793 Před rokem

    Masha Allah ❤️

  • @shaheenakhtar9267
    @shaheenakhtar9267 Před rokem

    سلام ہے آپ کی محنت و کوشش کو اپ نے اندرون لاہور کی سیر کروا دی ہم لاہور میں ہی رہتے ہیں لیکن آج تک یہ سب جگہیں انرر سے نہیں دیکھیں

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      اب ضرور دیکھیے گا۔ وی لاگ پسند کرنے کا شکریہ

  • @abdulrazzaqraja6484
    @abdulrazzaqraja6484 Před 11 měsíci

    Gilani sahib , trust me you deserve a national award for permoting Pakistani historic places and culture to the entire world , what an historic country , permoting these places on national level Pakistan can make billions of dollars monthly. All are tourist attractions. Above all your brief is unlike and worth watching.

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před 11 měsíci +1

      All your words are very good but I wish we promote tourism at the official level and consider it as an industry. We are doing our part but unfortunately development is nowhere in the priorities of our governments. They don't think about the country but only do things that benefit them.
      Thank you so much for liking the vlog. Your every word is an honor for me. Be happy, be safe.

    • @abdulrazzaqraja6484
      @abdulrazzaqraja6484 Před 11 měsíci

      @@zulfiqargilani thank you very much sir , I have no two minds about what you said , I m a retired civil engineer with BSc civil engineering from saint Patrick university Russia and Master degree in civil engineering from new York USA have worked for 45 long years with international companies based in Dubai , I had also visited 24 countries , I live tourism, now going through a retired life , unfortunately I have not yet seen any hostric place in Pakistan , I once travelled from Islamabad to muzaffarabad azad Kashmir, very much impressed by the mind blowing views on the way , this country can change it's fate within few years by permoting it's tourism , also someone from government could come forward , I m very much inspired by you vlogs and love to watch , after watching your vlogs I m seriously thinking to attract some investors from abroad , but it could only be possible once there is stable government in Pakistan .( Abdul Razzaq Raja )

  • @sarahamed6399
    @sarahamed6399 Před 2 lety +1

    Another remarkable and informative vlog thank you sir

  • @FakherRind
    @FakherRind Před rokem

    Good

  • @islamicdepot2494
    @islamicdepot2494 Před rokem

    The best log I ever seen of History by Gilani Logs in Urdu .

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      Thank you very much sir. Please watch the others. I'm waiting for your more comments.

  • @c2maqsood
    @c2maqsood Před rokem

    Nice

  • @aminrajput
    @aminrajput Před 2 lety +1

    Really Amazing & Rich Content 🌹

  • @user-tl6vn7ug7b
    @user-tl6vn7ug7b Před 5 měsíci

    Aapka jinna à Allama Iqbal ka Sagar Jo tha Jay Hind Jay Siyaram

  • @dailyupdate962
    @dailyupdate962 Před rokem

    MASHALLA

  • @sabanaaz786
    @sabanaaz786 Před rokem +1

    Assalamualaikum jnaab bahut achi malumath di 👍🌹🌷💖

  • @surryiajabeen3413
    @surryiajabeen3413 Před 2 lety +1

    Stay bless.jazak Allaha ul Khair.l am watching from USA but l am proud that l belong to lnside Lahore.

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před 2 lety +1

      That's an honor for me that I'm visualizing your native area and you are watching it from the USA. Lahore especially walled city has a rich history and I am trying to cover it, step by step.
      Stay blessed

  • @syedirfanahmadgillani4903

    Detail history ....really intetesting

  • @mayyandawi1312
    @mayyandawi1312 Před 9 měsíci

    محمد رفیع کی شجرہ نسب کا مختر ذکر کرتے تو یقیننا اس ویڈیو کی اہمیت میں سونے پر سہاگے کا کام کرتا-

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před 9 měsíci

      اور اگر مجھے محمد رفیع کا شجرہ نسب نہ پتا ہو تو کیا کرتا۔ تجاویز دینا آسان لیکن ان پر عمل خاصا مشکل ہوتا ہے۔ برا نہ مانیے گا کیونکہ ہمارے پاس جتنی انفارمیشن ہوتی ہے، دینے کی کوشش کرتے ہیں اور جو نہیں دے پاتے، اس کا مطلب ہے کہ ہمیں اس کا علم نہیں۔
      تبصرے کا بہت شکریہ، خوش رہیں، سلامت رہیں۔

  • @65sumit
    @65sumit Před 2 lety +3

    Lahore has a very rich culture, it is very important to preserve it for future generations. Gilani Sahib you done a very good job. Hatts off for your dignity

  • @50farrukh
    @50farrukh Před rokem

    Ap ki urdu kamal ki hai

  • @tajammalmahmood1184
    @tajammalmahmood1184 Před rokem

    اس مدرسہ نعمانیہ میں مجدد پیر مہر علی گولڑہ شریف نےقیام کیا 1900 میںہ جب وہ مرزا کانڑے سے مناظرہ مباہلہ کے لیے لاھور آۓ۔ یہاں موجودہ وقت کے مجدد حضرت خادم حسین رضویؒ بھی پڑھاتے رھے ھیں یہاں آتے جاتے رھے ھیں

  • @taskeenazami9230
    @taskeenazami9230 Před rokem +2

    Gilani sahib I admire u so down to earth u take out time to reply to yr fans I live in new York but I love watching yr vlog u take such pain to make yr vlog and I admire yr historical knowledge u get and explain to us , you should compel all yr vlogs into one as a library,take care and thank you

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      Thank you so much. Your comment is an honor for me. Lot of love, respect and regards from Pakistan.

  • @syedirfanahmadgillani4903

    The sound of Poorian is a epic voice which increase the hunger....

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před 2 lety +1

      If you are in Lahore, please accept my invitation for poorian rather than increasing hunger. You are most welcome😍

    • @syedirfanahmadgillani4903
      @syedirfanahmadgillani4903 Před 2 lety

      @@zulfiqargilani sir I live in Lahore.. Sir u will invite me any time ....I m ready......bundle of thanks...

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před 2 lety

      then share me your cell number @ 03218755750

  • @samirroy2257
    @samirroy2257 Před rokem

    Namaskar, aap ne jo Lahore ki picture dikhaya, is ke liye apko bahut bahut mabarak.

  • @nasirbasra
    @nasirbasra Před rokem

    Behtreen 👍❤️

  • @lakhansingh17
    @lakhansingh17 Před rokem

    Very nice historical narration, thank you sir.

  • @fakharislam1541
    @fakharislam1541 Před rokem

    اسلام علیکم ہُن رفیع صاحب کے بڑی بھائی کا گھر بلال گنج میں دیکھا ہے
    ہمارے دادا جان ہمیشہ لاہور میں پکوائی کا کام اُن سے ہی کرواتے تھے

  • @mrahmed6534
    @mrahmed6534 Před rokem

    Mashalah shah.go bless you shah g god bless you sir ❤

  • @alihaider-nz8hs
    @alihaider-nz8hs Před 2 lety

    Apki kya hi baat h ..ap hamesha he kch naya krte hain or jo krte hain kamal krte hain ❣️❣️👌👌

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před 2 lety

      Sir, bohat shukriya. Aap ki duaen sath raheen to in sha Allah is se behtar karnay ki koshish karen gay.

  • @princeh3982
    @princeh3982 Před 2 lety

    Great 👍 super great 👍

  • @muhammadarshad-np5ts
    @muhammadarshad-np5ts Před rokem

    آپ بہت اچھی معلومات رکھتے ہیں، آپکی آواز بہت خوب صورت ہے، میں شاہی قلعہ لاہور میں اعلیٰ عہدے پہ رہ چکا ہوں، خیبر پختون خواہ سے ریٹارڈ ہو کر بھاولپور میں مقیم ہوں.

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      سر، یاد آوری کا بہت شکریہ۔ مجھے خوشی ہے کہ آپ جیسے پڑھے لکھے افراد میرے ساتھ منسلک ہیں۔ یقیناً آپ سے رہنمائی کا موقع ملتا رہے گا۔
      آواز، معلومات اور سب کچھ اللہ کی دین ہے۔ میں اپنے رب کا جتنا شکر بھی ادا کروں کم ہے۔

  • @bazkhan1134
    @bazkhan1134 Před 2 lety

    Very nice excelente 👍. Thanks for such a great video.

  • @sajjadhussain1573
    @sajjadhussain1573 Před 2 lety

    Excellent thanks ❤️ God bless

  • @completerevolutionmovement6973

    گیلانی صاحب پجھے پائے سے آ پ نے پائے تو کھائے ھیں لیکن آ پ نے پھجے کی تاریخ نہیں بتائی جو اںک " ھیرے" کے عشق میں سب کچھ لٹا کر اسی دلربا کے کوٹھے کے سامنے پائے بیچنے پر مجبور ہو گیا تھا _ راجہ شیر دل ساجر ایڑووکیٹ راولپنڑی

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      یہ بات میرے علم میں ہے لیکن ہیرا منڈی پر ایک الگ وی لاگ کرنے کا ارادہ ہے، جب اللہ توفیق دے۔ سوچ یہی رکھا ہے کہ اس میں ذکر کروں گا۔
      توجہ دلانے کے لیے آپ کا بہت شکریہ۔

  • @HK-ks7kr
    @HK-ks7kr Před 10 měsíci

    I like the way you explain everything in detail, I learned so much history by watching your videos, keep up the good work 👏, Aap k like bohat sari duaen ,aap ki videos me bohat quality content hota ha , you r well appreciated for your work

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před 10 měsíci

      It's an honor for me. Aap ki duaon ka bohat shukriya. Allah aap ko bhi khush aur salamat rakhay.

  • @lakhansingh17
    @lakhansingh17 Před rokem

    I resemble my city Meerut, in up India gali, bazar , gate to Lahore city.

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      All cities of sub continent are resembled to each other because the way of life is still same.

  • @abanion542
    @abanion542 Před 2 lety

    Very informative vlog...

  • @shaistanawaz8082
    @shaistanawaz8082 Před 2 lety

    Again a great effort.it is so informative video

  • @EasyBusinessIdeas786
    @EasyBusinessIdeas786 Před 2 lety

    App ki mehnat ka koi jawb ni Gilani sab.
    Mashallaha good work

  • @imranamroz7338
    @imranamroz7338 Před 2 lety

    Good work

  • @fakharislam1541
    @fakharislam1541 Před rokem +4

    علامہ اقبال صاحب کے مکان میں بہت دیر تک ہمارے ایک بزرگ بہت دیر تک اس مکان میں رہائش پذیر رہے اُن کی وفات کے بعد اُن کے بیٹوں نے بیچ دیا

  • @virasatsikhismtrust
    @virasatsikhismtrust Před rokem

    For More information you can contact. most welcome

  • @khawajasabuktageenzahoor3865

    Aap bohat he Acha kaam Ker Rahay Hain, Allah Khush rakhay, Aameen!

  • @asifalishah8173
    @asifalishah8173 Před 2 lety

    Masha ALLAH. Aap Kamal V.LOG kartay
    Hain. WISHING you the very best 🌹🌲

  • @asadkarim563
    @asadkarim563 Před 9 dny

    اسلام و علیکم ۔۔۔۔کیا خوبصورت تاریخی اہمیت وی لاگ اور تاریخ کے اوراق کی سیر ۔۔۔واہ گیلانی بھیاء سلامت رھءں ۔۔۔اب لاھور انا ھوگا تو بھاٹی گیٹ کی مطاسیر ھوگی اوراپکو یاد رکغونگا۔۔۔۔ ممکن ھے ملاقات شرف ھو جاے۔۔۔۔۔دعا گو شیخ اسد کریم کراچی اپکا پرستار

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před 9 dny

      وعلیکم السلام جناب
      وی لاگ پسند کرنے کا بہت شکریہ۔ آپ کے لیے بھی بہت سی دعائیں۔ خوش رہیں، سلامت رہیں۔

  • @Muhammad-cl2rw
    @Muhammad-cl2rw Před 2 lety

    Well done shah g
    Stay Blessed

  • @farooqnoorani4100
    @farooqnoorani4100 Před rokem +1

    Dear brother 💞
    You have a classic style of speech.
    Congratulations 🎉

  • @virasatsikhismtrust
    @virasatsikhismtrust Před rokem

    Gilani Sahib app ney kai tareekhi Imaraton ko cover nahi kiya....Afsos Fakir Khanna Museum key bahar khade rahe per Asia key sab sey bade private Museum ko cover nahi kiya....Rafi Sahib jana Nai ka Kaam Karte they wo bi Bhatti main he hai...I am lucky to have seen and stay in Bhatti Area

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      Aap gham na karen, uska alag vlog karnay ka plan hai

  • @zafartariq508
    @zafartariq508 Před rokem

    Law and order must be maint to control the crimes.

  • @muhammadidrees117
    @muhammadidrees117 Před rokem +1

    قابل تعریف وڈیو ہے آپ نے ہیرا منڈی میں علامہ مشرقی کے خاکساروں کے انگریز ایس پی کو بیلچے سے قتل کرنے اور پولیس کارروائی سے بچانے کیلئے طوائفوں کےکارنامے کا ذکر نہیں کیا - طوائفوں کی آبادی سے بہت پہلے دو سکھ بھائی جورنجیت سنگھ کے محبوب سردار تھے چھوٹے بھائی ہیراسنگھ کے نام پر اس جگہ کا نام ہیرا منڈی مشہور ہوگیا تھا

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      ہیرا منڈی کا الگ سے وی لاگ کرنے کا ارادہ ہے۔ اس میں یہ باتیں کریں گے ان شا اللہ

  • @syedkhurshid9009
    @syedkhurshid9009 Před rokem

    gilany sahib ap kahan ghaib ho gy thy ap ky batyn bahot achhy hoty hyn main tu ap ky ley preshan tha

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      Main kahin ghayeb nahi howa janab. Har 4/5 din bad naye vlog men aa jata hon. Koshish ho gi k Allah ki madad se yeh sab jari rahay.

  • @UmmeOwaiS893
    @UmmeOwaiS893 Před rokem

    پریرا عربی زبان میں بلی کو کہا جاتا ھے اور جان سے پیارے آقا محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے ابو ہریرہ کے کرتے کی آستینوں میں بلی کے بچے دیکھے تو تبسم فرمایا اور انہیں اےآبا ہریرا کہہ کر مخاطب فرمایا یعنی بلیوں کے باپ

  • @ali.z.a5139
    @ali.z.a5139 Před rokem +1

    گیلانی صاحب ، ہیرا منڈی کو ہیرا منڈی ہیرا سنگھ کی وجہ سے کہا جاتا ہے ، ٹکسالی گیٹ میں ہیرا سنگھ کی ہویلی بھی ہے

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      With due respect please let me say that "I know it"

    • @ali.z.a5139
      @ali.z.a5139 Před rokem

      @@zulfiqargilani Then you must say the same during vlog, you are saying the wrong the thing

  • @shaheeniqbal7862
    @shaheeniqbal7862 Před rokem

    ASLAMO ÀLEIKOM SHAH SAHB AP SAEAD BY HEN AP HAMARE LIE EZAT KE LAHEK HEN BRAHE MAHRBANI AP JAB SULTAN MAHMOOD GAZANWY RAHMA TULAH KO RAHMA TULAH LAZMY KAHA KAREN WARNA AP KO GUSTAKHON MEN SHAMAL KIA JAHE GA MAHRBANY KHUDA HAFIZ

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před rokem

      Wa Alekum us Salam
      Aek hi bar Ghanavi k baray men kaha tha, bar bar to nahi kehta.

  • @azmeerbutt3495
    @azmeerbutt3495 Před 2 lety

    Jis hwayli say interview shoro Kiya usi hwayli MN ham nay 7yers guzaray hain

    • @zulfiqargilani
      @zulfiqargilani  Před 2 lety

      Masha Allah, pher to aap mazeed rehnumai kar saktay hen