Malik Shehzad Awan | Budget Speech in Sindh Assembly | Highlighted the Problems of Transporters

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 30. 06. 2022
  • Member Sindh Assembly Malik Shehzad Awan during his budget speech in Sindh Assembly highlighted the problems of transporters and strongly criticized the imported government.
    رکن سندھ اسمبلی ملک شہزاد اعوان نے سندھ اسمبلی کے فلور پر بجٹ اسپیچ کے دوران کہا کہ ٹرانسپورٹرز پاکستان کے تمام شعبوں سے زیادہ ٹیکس دیتے ہیں اور شعبہ ٹرانسپورٹ سے ہی یہ حکومتیں سب سے زیادہ زیادتیاں کرتی ہیں، ہمیں کوئی سہولیات بھی میسر نہیں، ہماری ایک گاڑی ایک ماہ میں 4 چکر لگاتی ہے اور ایک چکر کا 17 سے 20 ہزار کا ٹول ٹیکس کی مد میں دیتی ہے اور دیگر ٹیکسزفٹنس،انشورنس،وہیکل،گاڑیوں کے پارٹس اور ڈیزل پر الگ ٹیکس ادا کرتے ہیں ان تمام ٹیکسز کے علاوہ ایکسائز پولیس، موٹر وے پولیس، ٹریفک پولیس، کسٹم پولیس، ڈسٹرکٹ پولیس والے ہمارے ٹرانسپورٹرز سے بھتہ وصول کرتے ہیں،
    شعبہ ٹرانسپورٹ کسی بھی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کا اہمیت رکھتی ہے اور اور اس شعبے کے ساتھ زیادتیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ، چیئرمین عمران خان کی احتجاج کی کال پر جو کہ ان کا جمہوری حق ہے اس احتجاج کو روکنے کے لیے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ہماری کروڑوں روپے کے مال سے لوڈ گاڑیوں کو زبردستی روک کر سڑکیں بلاک کیں۔
    ملک شہزاد اعوان نے مطالبہ کیا کہ یہ وفاقی اور سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کے ساتھ یہ ظلم جبر اور زیادتیاں بند کرے اور ہم ٹرانسپورٹرز کے لیے سہولیات فراہم کرے۔

Komentáře • 4