laa'chaar Saalaar! poem by Xaryab Haschmi

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 10. 09. 2024
  • نظم - لاچار سالار
    شاعر - زریاب ہاشمی
    پروگرام - سُخن بخیر وجی کے ساتھ
    لاچار سالار
    زمین آسمان اور اِس جہان سے کہیں پرے
    جہاں زمان اور مکان سے جُدا
    یقین لا یقین وہم اور گُمان سے
    فنا سے جاویدان سے بھی قبل
    نام سے کسی نشان سے
    وہاں جہاں کبھی شعور کا کوئی گُمان اور دھیان ہی نہیں گیا
    وہ داستان جس کا نہ شروع پتہ نہ ختم
    درمیان ہی لکھا گیا
    بیان بھی زبان در زبان
    یسجدان ہے زبان
    پھر
    ہجوم در ہجوم ایک سمت کاروان
    جس کی نہ کہیں نظر میں وہ چمک
    نکل پڑے ہیں بے لگام
    جیسے سچ میں ہو یہ قوّت e اخوت e عوام
    اس نظام سے تو سست گام ہی نہیں کہیں کوئی جزام
    جس کا نہ کوئی علاج
    نہ ہی اِس کو کوئی لاج
    کہ جو سر پہ لے کے بے کسی کا تاج
    یوں بھٹک رہا ھے آج
    کس لئے ہے یوں لُٹا ہوا کٹا ہوا
    جہان بھر میں ہر نظر میں
    اُس سفر میں جس سفر میں
    زاد بھی ہو رخت بھی
    تو جاگ اٹھیں گے بخت بھی
    رکاوٹیں ہوں سخت بھی
    تو کیا مضائقہ ہے درد میں
    وہ درد
    جس کی لذتوں کا جب شعور آگیا
    تو درد درد نہ رہیں
    نہ دشت میں وہ گرمیاں
    وہ بادگرد نہ رہیں
    جڑے ہوں کاروان سے
    وہ رہ نورد نہ رہیں
    وہاں سے ابتدا ہے اُس شعور کی
    شعور جو دکھائے پاس پاس چیز دُور کی
    سفر شروع سے ختم کا
    طلب کسی ظہور کی
    وہ ابتدائے لا پتہ
    وہ انتہا شعور کی
    وہ اجتماع e اوّلیں
    سزا اٹل غرور کی
    یہاں سے عاجزی کا ایک باب اور كھل گیا
    وہ آئینے سے خوشنمائی کا غبار دُھل گیا
    تبھی بہشت سے جُدا ہوا
    کہاں کو آگیا
    وہ امتحاں بہشت کا جو اِس جہاں کو آگیا
    مگر یہ قید e وقت بھی عجب حصار ہے میاں
    نہ دسترس میں کچھ یہاں
    وہ دلفگار آسماں
    جو سر پہ روز آکے یاد دلاتا ہے وصل کی
    زریاب ہاشمی
    مارچ ۲۰۲۰

Komentáře • 5

  • @sikkander2859
    @sikkander2859 Před měsícem

    MashaAllah MashaAllah haq qalander haq haq maula Ali haq Hussain ya Hussain

  • @rasheedgujjer5
    @rasheedgujjer5 Před 2 lety +1

    Wah je wah

  • @shabanatariq4666
    @shabanatariq4666 Před 3 měsíci

    " wo imtihan bahisht ka jo is jahan ko aa gya ."
    khoob

  • @rahisukoon
    @rahisukoon Před 2 lety +1

    Wah wah, kamal

    • @zainabbhat8438
      @zainabbhat8438 Před 2 lety +2

      Wo Dard jski lazzaton ka jab shaoor aya wo Dard Dard na Rahe...👌