Nohay 2023 I Haye Mere Hussain ع I Azadar e Batool I Maula Hussain عI Muharram 1445 H - 2023

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 6. 09. 2024
  • Bismillah e Rahman e Rahim
    Noha Maula Hussain (AS)
    Muharram 1445 AH - 2023
    HAYE MERE HUSSAIN (AS)
    ہائے مِرے حُسینؑ
    ______________________________________________
    Recited by - Azadar e Batool SA
    Kalam - Janab Asad Ali Asad
    Composed By - Janab Raza Shah
    Chorus - Mesum Zaidi, Mohsin Raza Hashmi & Team
    Video - JQ Production
    Audio - Lawa Studio LS
    Graphics - Ah- Creations
    Special Thanks - Humair Rizvi, Family and Friends
    ______________________________________________
    چلتے تھے چار سمت سے بھالے حسین پر
    ٹوٹے ہوئے تھے برچھیوں والے حسین پر
    قاتل تھے خنجروں کو نکالے حسین پر
    یہ دکھ نبی کی گود کے پالے حسین پر
    تیر ستم نکالنے والا کوئی نہ تھا
    گرتے تھے اور سنبھالنے والا کوئی نہ تھا
    جب روزہ عاشور مظلوم کر بلا یک و تنہا رہ گئے کوئی مددگار باقی نہ رہا اور آپ نے خود میدان میں جانے کی تیاری کی تو خیام میں ہر بی بی اور ہر بچے سے اس طرح وداع کیا جس طرح وقت مرگ متوفی اپنے اہل و عیال کو ملتا ہے۔ راوی کہتا ہے کہ خیام میں سے رونے پیٹنے کی آوازیں آرہی تھیں۔ ہر طرف الوداع الوداع اور الفراق الفراق کا کہرام مچا ہوا تھا۔ گر یہ اس قدر شدید تھا گویا شور قیامت بپا ہے۔ مظلوم کربلا وداع کے بعد میدان کارزار میں تشریف لائے اور لشکر یزید کو اپنے حسب و نسب سے آگاہ کیا المختصر جب امام مظلوم جنگ کرتے کرتے تھک چکے تھے اور آپ اس قدر زخمی تھے کہ اب آپ میں جنگ کرنے کی ہمت نہ رہی تھی۔ آپ ایک جگہ پر کھڑے ہو گئے ۔ یزیدی سپاہ کے بڑے بڑے سنگ دل آئے لیکن غریب حسین کو دیکھ کر واپس ہو گئے۔ کوئی جرات نہ کرتا تھا کہ وہ امام مظلوم کے خون سے اپنے ہاتھ رنگین کرے اور خدا سے اس طرح ملاقات کرے کہ وہ امام کا قاتل ہو۔ لیکن اس ہنگام میں مالک بن یسر کندی آگے بڑھا اس نے امام کو نازیبا الفاظ کہے اور پھر امام کے سر اقدس پر تلوار سے وار کیا۔ جس سے امام کا خود پارہ پارہ ہو گیا اور شمشیر امام کے سر پر لگی یوں آپ کا خودخون سے بھر گیا۔ امام کی دل سوز اور جانکاہ شہادت کے بعد عمر سعد نے اپنی فوج میں اعلان کیا:
    من ينتدب الحسين فَيُوطى الخَيلَ ظَهِرَهُ وَصَدرَة "کون ہے جو حسین کو انجام تک پہنچائے کہ اس کی پشت اور سینے پر گھوڑے دوڑائے ؟"
    دس سنگ دل افراد نے کہا: ہم اس کام کو انجام دیں گے۔ مقتل کی کتابوں میں ان کے نام درج ہیں ۔
    یہ دس ظالم اپنے اپنے گھوڑوں پر سوار ہو گئے اور اُنھوں نے امام مظلوم کے بدن پر گھوڑے دوڑا دیے۔ اُنھوں نے اس طرح مظلوم کے بدن پر گھوڑے دوڑائے کہ آپ کے سینہ مبارک اور پشت کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔
    اللهُمَ لَعَنَ قَتلَتَ الحُسَينُ وَ أولاد الحُسِينَ وَ أَصْحَابُ الحُسين

Komentáře • 2