DEENI MADARIS ZINDABAD | دینی مدارس| Kalam Rab Ka Jo Parh Rahy Hain | Hafiz Muhammad Dawood | YS Pro

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 6. 09. 2024
  • Presented BY YS Pro
    Madrasa Kalam | New Kalaam | DEENI MADARIS ZINDABAD | دینی مدارس زندہ باد | Kalam Rab Ka Jo Parh Rahy Hain | Hafiz Muhammad Dawood | YS Pro
    Video Credits:
    Vocalist : Hafiz Muhammad Dawood
    Poetry : Abdul Azeem Tasawar (Sindh)
    Audio : YS Pro
    Mastering : RWDS
    Production & Release : YS Pro
    Urdu & Arabic Lyrics
    میرے مدرسے کے روز طلبہ کلام رب کا جو پڑھ رہے ہیں
    قدم قدم پر انھی کے آگے بچھا فرشتے بھی پر رہے ہیں
    وہ گھر آنگن وہ کھیت ، گلیاں ، وہ ماں کا آغوش چھوڑ آئے
    وہ باپ کی پرورش وَ شفقت وہ سارے رشتوں کو توڑ آئے
    جو وقت تھا کھیل کودنے کا وہ خواہشوں کو ہے توڑ آئے
    نبی کی نسبت وہ ساتھ لائے خدا سے قربت وہ جوڑ آئے
    عذاب کے رخ کو موڑ آئے وسیلہ جنت کا بن رہے ہیں
    میرے مدرسے کے روز طلبہ کلام رب کا جو پڑھ رہے ہیں
    قدم قدم پر انھی کے آگے بچھا فرشتے بھی پر رہے ہیں
    شرارتیں بھی عظیم ان کی خدا کی خود ذات مسکرائے
    یہ جنّتی جیتے جاگتے ہیں وہ نور چہروں سے جگمگائے
    اگر مدرسے کا کوئی بچّہ وہ دھیمے سے ہونٹ کو ہلائے
    تو آسماں اور زمیں کی ساری وہ گیت مخلوق گنگنائے
    جہاں کے سب ہیں حسیں نظارے طفیل ان کے ہی چل رہے ہیں
    میرے مدرسے کے روز طلبہ کلام رب کا جو پڑھ رہے ہیں
    قدم قدم پر انھی کے آگے بچھا فرشتے بھی بھی پر رہے ہیں
    میرا خدا طالبوں کے ذریعے رزق کی تقسیم کر رہا ہے
    انھی کی برکت کا ہے توسّل وہ موسموں کو بدل رہا ہے
    ہے زندگی کا اناج پانی وہ بادلوں سے برس رہا ہے
    یہ چاند سورج یہ کہکشائیں یہ آسماں بھی چمک رہا ہے
    نظامِ عالم جو چل رہا ہے بے لوث طلبہ سبب رہے ہیں
    میرے مدرسے کے روز طلبہ کلام رب کا جو پڑھ رہے ہیں
    قدم قدم پر انھی کے آگے بچھا فرشتے بھی بھی پر رہے ہیں
    کوئی بھی ان کو نہ سمجھے کمتر دکھاؤ وہ جو ہو ان سے بہتر
    یہی مدرسے کے وہ ہیں طلبہ ہمارے ہونگے امام بن کر
    سنبھالا صدیوں سے آج تک ہے حضور اقدس کا پاک منبر
    جو سیدھا رستہ دکھانے والے بنیں گے اک دن ہمارے رہبر
    وہ گھر سے نکلے ہماری خاطر سکون اپنا کچل رہے ہیں
    میرے مدرسے کے روز طلبہ کلام رب کا جو پڑھ رہے ہیں
    قدم قدم پر انھی کے آگے بچھا فرشتے بھی پر رہے ہیں
    حضور اقدس کے چاند تارے سجا کے سینے میں تیس پارے
    وہ جیسے قرآن کے محافظ چُنیں ہیں رب نے حفیظ سارے
    وہ پھول باغات کے تصور زمیں کے وہ گردشی ستارے
    نبی کے پیغام کے وہ وارث ، وہ علم و دیں کے بلند منارے
    مہک رہے ہیں وہ رستے سارے جہاں سے بھی یے گزر رہے ہیں
    میرے مدرسے کے روز طلبہ کلام رب کا جو پڑھ رہے ہیں
    قدم قدم پر انھی کے آگے بچھا فرشتے بھی پر رہے ہیں
    Enjoy & stay connected with us!
    👉 Subscribe to T-Series: / yspropk​
    👉 Like us on Facebook: / ysproduction.pk​
    👉Follow us on Twitter: / yspropk​
    👉 Follow us on Instagram: / ​
    #DEENIMADARISZINDABAD​ #Kalam RabKaJoParhRahyHain​ #YSPro​ #UrduNasheed​ #Hamd​ #HafizMuhammadDawood​ #Video​ #NatureVideo​ #Nasheed​ #Beauitful​ #TopHamd

Komentáře • 192