Qayam-e-Pakistan Main Allama Iqbal ka Kirdar || Part 2/2 || Dr. Israr Ahmed

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 10. 09. 2024
  • قیام پاکستان میں علامہ اقبال کا کردار
    سیالکوٹ جلسہ عام
    Date :- 21 April 2007
    #Iqbalday
    #Allamaiqbal
    #Drisrarahmed
    علامہ اقبال کے خاندانی اثرات میں مذہبی روح اورمذہبی جذبہ بڑا گہرا تھا۔ ان کے والد شیخ نور محمدؒ صوفی مزاج بزرگ تھے۔ صوم و صلوٰۃ کی پابندی سے بڑھ کر ان کا مزاج بہت صوفیانہ تھا۔ آپ کی والدہ بہت نیک خاتون تھیں۔ ابتدائی تعلیم میں علامہ میر حسن کاشمیری کا فیض حاصل ہوا جو بہت بڑے عالم اور بہت بڑے مدرس تھے۔ چنانچہ علامہ اقبال کی ابتدائی تربیت کے اندر مذہب کا حصہ کافی تھا‘ جبکہ ایسی کوئی چیز محمد علی جناح کے بارے میں ہمارے علم میں نہیں ہے۔ ان کے والد گرامی جناح پونجا ایک عام درجے کے کاروباری تھے اور چمڑے کا کاروبار کرتے تھے۔ لیکن اس میں شک نہیں کہ محمد علی جناح ذہانت و فطانت اور محنت و مشقت میں بہت آگے تھے۔ انہوں نے میٹرک تو سولہ سال کی عمر میں پاس کیا‘ لیکن ذرا غور کیجیے کہ پھر صرف بیس سال کی عمر میں انگلستان سے بیرسٹری کر کے واپس آ گئے۔واپس آتے ہی کراچی میں پریکٹس شروع کی ‘لیکن کراچی میں پریکٹس نہیں چل سکی‘ لہذا بمبئی چلے گئے جہاںپر پریکٹس جم گئی اور آپ آگے سے آگے بڑھتے چلے گئے۔

Komentáře • 24