DARA ADAM KHEL Mai EDUCATION PROGRAM درہ آدم خیل میں ایجوکیشن کے بارے میں پروگرام

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 11. 09. 2024
  • درہ آدم خیل لائبریری میں ایجوکیشنل کانفرنس کا انعقاد
    جس کا مقصد علاقے میں تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنا اور مختلف سرکاری و نجی سکولوں کے بہترین طلباء و طالبات کی کارکردگی کو سراہنا تھا۔
    تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر فاٹا یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب صاحب اور علاقے کے مشران تھے۔ بچوں نے اپنے ٹیلنٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مختلف سیگمنٹس پیش کیے۔
    بانی درہ آدم خیل لائبریری راج محمد آفریدی نے تعلیم و لائبریریوں کی اہمیت پر جامع بات کی۔ اس کے ساتھ ریاض آفریدی نے انگریزی کی اہمیت اور ایگل سپوکن انگلش لینگویج پر گفتگو کی۔ لائبریری منتظم شفیع اللہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور لائبریری کی ضروریات پر روشنی ڈالی۔ دیگر مشران میں ملک اکبر خان ، شاہد بلال نے بھی علاقے میں تعلیمی سرگرمیوں کو سراہا اور علم کے پھیلاؤ کی مکمل یقین دہانی کی۔ آخر میں وائس چانسلر فاٹا یونی ورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جہانزیب نے لائبریری منتظمین کو سراہا اور بچوں کو داد دی۔ انہوں نے یونی ورسٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور علاقے کے مشران سے تعاون کی اپیل کی۔ آخر میں درہ آدم خیل کے مختلف سرکاری و نجی سکولوں کے بہترین طلباء و طالبات میں شیلڈ تقسیم کیے گئے ۔
    #edit #viral #shorts #sad #daraadamkhel #pashto #fatauniversity

Komentáře • 1