Motariz Firishton Ki Yad Dehani - Urdu Poem Recitation - Josh Malihabadi Poetry - Urdu Recitation

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 7. 09. 2024
  • Urdu Poetry of Josh Malihabadi
    Urdu Poem (Nazm): Motariz Firishton Ki Yad Dehani
    Shabbir Hassan Khan Josh Malih Abadi
    Poetry Recitation: Raheel Farooq
    _____
    LEHJA - A CLASSIC URDU POETRY CHANNEL
    Lehja (لہجہ) is an Urdu literary (adabi) channel on CZcams. We produce recitations (voice over) of the masterpieces of Urdu poetry. Shayari of Asatiza (the greatest poets of Urdu) narrated by Raheel Farooq with classical melodies in the background is an experience people of taste can relish nowhere else. SUBSCRIBE NOW! / recitation
    LEHJA PODCAST
    Listen to Lehja on all major podcast and music streaming platforms including iTunes, Spotify, Deezer, Amazon Music/Audible, Stitcher, iHeartRadio, JioSaavn & Gaana.com.
    anchor.fm/urdu...
    LEHJA STORE
    Love the classics? Buy the classics!
    T-shirts, mugs, tote bags, phone cases and more with Urdu art.
    teespring.com/...
    FOLLOW US
    Facebook: / urdurecitation
    Twitter: / urdurecitation
    Instagram: / urdurecitation
    Reddit: / urdurecitation
    Tumblr: poetryrecordin...
    SUPPORT US
    Patronize: / urdu
    _____
    جوشؔ ملیح آبادی کی اردو شاعری
    اردو نظم: معترض فرشتوں کی یاد دہانی
    شبیر حسن خان جوشؔ ملیح آبادی
    معترض فرشتوں کی یاد دہانی
    معترض فرشتوں کی یاد دہانی (نظم)
    از جوش ملیح آبادی
    الہٰی خلقتِ آدم کے ہیجانی ارادے میں
    کروروں ہونکتے فتنے ہیں غلطاں ہم نہ کہتے تھے
    تری تسبیح کو حاضر ہے لشکر خانہ زادوں کا
    یہ آدم ہے بڑا باغی نرا طاغی کھرا کھوٹا
    ڈبو دے گا لہو میں دہر کو یہ خاک کا پتلا
    بشر پیغمبرِ شر ہے اِسے پیدا نہ کر مولیٰ
    یہ آلِ تیغ ہے اولادِ پیکاں ہم نہ کہتے تھے
    الہٰی خلقتِ آدم کے ہیجانی ارادے میں
    کروروں ہونکتے فتنے ہیں غلطاں ہم نہ کہتے تھے
    جہاد و جذبہ و جاہ و جلال و جنگ کی دھن میں
    عصا و چتر و مہر و افسر و اورنگ کی دھن میں
    زبان و مُلک و نسل و قوم و دین و رنگ کی دھن میں
    دف و طنبورہ و طاؤس و عود و چنگ کی دھن مین
    بہائے گا لہو گیتی پر انساں ہم نہ کہتے تھے
    الہٰی خلقتِ آدم کے ہیجانی ارادے میں
    کروروں ہونکتے فتنے ہیں غلطاں ہم نہ کہتے تھے
    سعادت کو گرایا جائے گا قصرِ نحوست میں
    کتب خانے جلائے جائیں گے شہرِ جہالت میں
    زبانِ صدق کاٹی جائے گی دار الخلافت میں
    سرِ اخلاص تولا جائے گا صحنِ عدالت میں
    بہ میزانِ خمِ شمشیرِ براں ہم نہ کہتے تھے
    الہٰی خلقتِ آدم کے ہیجانی ارادے میں
    کروروں ہونکتے فتنے ہیں غلطاں ہم نہ کہتے تھے
    مرے گا یہ فقط اپنی ہی عشرت کے سبیتے پر
    یہ ٹانکے گا گہر بس اپنی ہی ٹوپی کے فیتے پر
    ترس کھائے گا یہ ظالم نہ مردے پر نہ جیتے پر
    نگاہِ قہر اب ہے کس لیے اپنے چہیتے پر
    بشر ہے خسروِ اقلیمِ عدواں ہم نہ کہتے تھے
    الہٰی خلقتِ آدم کے ہیجانی ارادے میں
    کروروں ہونکتے فتنے ہیں غلطاں ہم نہ کہتے تھے
    بنے گا کوئے خوباں میں نہ خالی مرکزِ لذت
    خراباتِ مغاں ہی میں نہ گونجے گی غنائیت
    یہ لے بڑھ جائے گی اتنی کہ بہرِ مستی و عشرت
    حرم میں بھی کہ ہے دارالامانِ عفت و عصمت
    جلائی جائے گی قندیلِ عصیاں ہم نہ کہتے تھے
    الہٰی خلقتِ آدم کے ہیجانی ارادے میں
    کروروں ہونکتے فتنے ہیں غلطاں ہم نہ کہتے تھے
    کبھی طغیانِ وحشت سے کبھی جوشِ تمنا سے
    کبھی دل کے اشارے سے کبھی اوروں کے ایما سے
    کبھی آہنگِ امشب سے کبھی گلبانگِ فردا سے
    کبھی ہیجانِ مستی سے کبھی دستِ زلیخا سے
    پھٹے گا حضرتِ نائب کا داماں ہم نہ کہتے تھے
    الہٰی خلقتِ آدم کے ہیجانی ارادے میں
    کروروں ہونکتے فتنے ہیں غلطاں ہم نہ کہتے تھے
    بنے گا شوقِ عصیاں کوہِ آتش بار کا لاوا
    نکالا جائے گا اِس آدمی کا خلد سے باوا
    خلافت کھائے گی اک روز دشتِ کفر میں کاوا
    ہماری بات کو ٹھکرا کر اب کیوں ہے یہ پچھتاوا
    بغاوت پر اتر آئے گا انساں ہم نہ کہتے تھے
    الہٰی خلقتِ آدم کے ہیجانی ارادے میں
    کروروں ہونکتے فتنے ہیں غلطاں ہم نہ کہتے تھے
    قوائے این و آں کو فکر کی بھٹی میں پگھلا کر
    محیطِ بے کرانِ ثابت و سیار پر چھا کر
    زمین و آسماں کی طاقتوں کو فتح فرما کر
    حیاتِ جاوداں کا تاج پیشانی پہ جھمکا کر
    یہ کل ہو گا الوہیت کا خواہاں ہم نہ کہتے تھے
    الہٰی خلقتِ آدم کے ہیجانی ارادے میں
    کروروں ہونکتے فتنے ہیں غلطاں ہم نہ کہتے تھے
    - شبیر حسن خاں جوشؔ ملیح آبادی
    Urdu Poem (Nazm): Motariz Firishton Ki Yad Dehani
    Shabbir Hassan Khan Josh Malih Abadi
    #JoshMalihabadi #UrduPoetry #UrduPoetryReading #UrduPoetryRecitation #UrduPoem #UrduLiterature #UrduShayari #UrduNazm #UrduAdab

Komentáře • 46

  • @syedzawarhussainshah1702
    @syedzawarhussainshah1702 Před 28 dny +1

    راحیل فاروق صاحب آداب
    کیا کہنے بہت خوب!
    حواس خمسہ سے کہیں آگے کی بات ہے۔۔۔۔!
    دعا گو۔۔۔۔۔ کاظمی

  • @youcansee3889
    @youcansee3889 Před 3 lety +4

    ادائیگی کتنی خوب ہے جناب!

  • @saadbaluchi1767
    @saadbaluchi1767 Před rokem

    کوئی جوش سا کہاں ۔۔۔۔۔ بھئی وااااہ وااااہ

  • @malikansari2456
    @malikansari2456 Před 6 měsíci +1

    Kya bat hai insaani maklook banane se pahle allah aur faristo ke darmiyan guftagu hui thi quran me iska zikre aya hai sari baate gazal ki shakal me pes ki gai hai 😮
    Wah ji wah maliha baadi sahan

  • @alikamal-lv5hj
    @alikamal-lv5hj Před 6 měsíci

    Karorron honktay Hain ghaltan hum na kehtay thay.achi pre-sense thee.

  • @zaibm92
    @zaibm92 Před 2 lety

    Bhut khoob

  • @shabirmagami146
    @shabirmagami146 Před 3 měsíci

    kya baat he ...wah 💌💌💌

  • @TheOne-mu7tx
    @TheOne-mu7tx Před 4 lety +3

    واہ جی واہ

  • @arslankhan2218
    @arslankhan2218 Před 4 lety +3

    بہت خوب۔راحیل بھائی اس نظم کی پیش کش پر مشکور ہیں۔

  • @zafariqbaljutt7843
    @zafariqbaljutt7843 Před 2 lety

    واہ کیا بات ہے جوش ملیح آبادی بہت خوب

  • @muhammadshahzad6985
    @muhammadshahzad6985 Před 4 lety +1

    واہ واہ واہ - کیا کہنے سر- لاجواب

  • @asgharali7267
    @asgharali7267 Před 3 lety +3

    ان لوگوں کے کلام مین پختگی تھی. آجکل چند لوگ اوزان سے آشنا ہیں. .....

  • @MSbabasayee
    @MSbabasayee Před rokem

    A muhabat TU haar ja ja ab TU ghir ja hum na kahtay thhy

  • @TheOne-mu7tx
    @TheOne-mu7tx Před 4 lety +2

    جزاک اللہ

  • @au-817ttttx
    @au-817ttttx Před 4 lety +1

    More poems of Josh required.

  • @user-mo1mw6ec3n
    @user-mo1mw6ec3n Před 4 lety +2

    Good

  • @0x5CE
    @0x5CE Před 4 lety +1

    بہت شکریہ، راحیل بھائی۔ میں اس کےلیے ممنون ہوں۔

    • @Urdu
      @Urdu  Před 4 lety +1

      حضور، میں شکر گزار ہوں۔ آپ نے اپنی عالی ذوقی میں ہمیں بھی شریک فرمایا۔

  • @imrankhan5007
    @imrankhan5007 Před 4 lety

    Josh Maleehabadi jesa urdu ka peghambar he ye keh sakta tha, kamaal hai bhai.

  • @aliakatoorvi5572
    @aliakatoorvi5572 Před 4 lety +1

    Boht umdha

  • @MSbabasayee
    @MSbabasayee Před rokem

    BhTi elahi

  • @MSbabasayee
    @MSbabasayee Před rokem

    999.27 crying 😭

  • @MUHAMMADMANSHAKOOT
    @MUHAMMADMANSHAKOOT Před 4 lety +1

    خوب

  • @jamesmaxwell007
    @jamesmaxwell007 Před 4 lety

    Brilliant!

  • @urduliteracy4005
    @urduliteracy4005 Před 3 lety

    ماشااللہ

  • @sardarfarhankhan1626
    @sardarfarhankhan1626 Před 4 lety +1

    ❤❤

  • @mirfaizanmir
    @mirfaizanmir Před 2 lety +2

    where can i get translation into english for this one?

  • @Syedavlog
    @Syedavlog Před 4 lety +2

    Kamal kr Dea ap ny. Kahan sy dhund laty hen aesy shahkar

    • @Urdu
      @Urdu  Před 4 lety +2

      یہ آپ جیسے دوستوں کی عنایات ہیں، مرشدی۔ معظم علی کاظمی صاحب نے اس نظم کی فرمائش کی تھی۔

  • @sajalmariahamid3640
    @sajalmariahamid3640 Před 3 lety

    بہت بہترین حضور
    ستار نواز کون ہیں؟ لنک میسر آسکتا ہے؟

  • @mowaiskhan8672
    @mowaiskhan8672 Před 4 lety

    Please also write the date of birth and death
    Maloom ho kis daur ka shyer thy

  • @MSbabasayee
    @MSbabasayee Před rokem

    11

  • @MSbabasayee
    @MSbabasayee Před rokem

    3+3+3.

  • @gvjudd1289
    @gvjudd1289 Před 3 lety +1

    is this the complete nazm sir

    • @Urdu
      @Urdu  Před 3 lety

      میرا خیال ہے، نہیں۔ البتہ جس وقت یہ پڑھی گئی تھی اس وقت انٹرنیٹ سے اتنا ہی متن دستیاب ہوا تھا۔

  • @kashmalahussain1796
    @kashmalahussain1796 Před 4 lety +2

    Honkty ka kiya Matlab hai

    • @Urdu
      @Urdu  Před 4 lety +1

      ۱۔ جلدی جلدی اور زور زور سے سانس لینا ، ہانپنا ۔
      ۲۔ شیر کا دڑوکنا ، دھاڑنا ، گرجنا ۔
      ۳۔ زور کی آواز نکالنا ، چیخنا۔
      بحوالہ: اردو لغت (تاریخی اصول پر)

    • @kashmalahussain1796
      @kashmalahussain1796 Před 4 lety

      @@Urdu thanks jawab deny k liya

  • @MSbabasayee
    @MSbabasayee Před rokem

    Ham na khatay thy?

  • @MSbabasayee
    @MSbabasayee Před rokem

    Ab TU hi ghalib o. Mahirbani Hu

  • @iftkharhussain2715
    @iftkharhussain2715 Před 4 lety

    is mia bhuth gerah urdu istimal ke hai zara rehnumae fermayeh

  • @mkv4793
    @mkv4793 Před 4 lety +3

    Background music is horrible

  • @arshadansari6296
    @arshadansari6296 Před 11 měsíci

    Farooqi sahab urdu key alfaz kehna seekho yeh aap bas ki baat nahi hai jaa ker seekho

  • @arshadansari6296
    @arshadansari6296 Před 11 měsíci

    phley urdu bolney ki tameez seekho