Khula’ & Dissolution of Marriage: In Sharia & Law I خلع اور تنسیخ نکاح: شریعت اور پاکستانی قانون میں

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 13. 09. 2024
  • خلع اور تنسیخ نکاح: شریعت اور پاکستانی قانون میں
    عدالتی خلع کا مسئلہ گزشتہ نصف صدی سے زائد عرصہ سے ان مسائل میں سے رہا ہے جن میں عدالت اور دار الافتاء کا موقف الگ الگ رہا ہے، سپریم کورٹ کے مشہور فیصلہ "خورشیدہ بی بی بنام محمد امین" (PLD 1967 SC 97) میں خلع کو خاتون کا حق قرار دینے کے بعد اس پر بحث شروع ہوئی۔ 2002 میں فیملی کورٹ ایکٹ 1964 کے دفعہ 10 میں تبدیلی کرکے قراردیا گیا کہ مصالحت کی ناکامی کی صورت میں عدالت نکاح فسخ کردے گی۔ اس دفعہ کو وفاقی شرعی عدالت نے "سلیم احمد بنام حکومت پاکستان" میں شریعت کے مطابق قرار دیا۔
    دوسری جانب تنسیخ نکاح اور خلع میں فرق نہ کرنے کی وجہ سے کئی پیچیدگیاں پیدا ہوتی ہیں۔ تنسیخ نکاح میں عورت مہر واپس نہیں کرتی اور عدالت تنسیخ نکاح کی بنیاد کی تحقیق کی بھی کوشش کرتی ہے جس کے لیے (Dissolution of Muslim Marriages Act, 1939) کے قانون کو بنیاد بنایا جاتا ہے۔ جب کہ دوسری جانب خلع میں مہر کی واپسی بھی ہوتی ہے اور عدالت خلع کی بنیاد کی تحقیق بھی ضروری نہیں سمجھتی، بلکہ مصالحت کی کوشش کی ناکامی کی صورت میں خلع کی ڈگری جاری کر لیتی ہے۔
    اس ضمن میں کئی سوالات پر بحث کرنا ضروری ہے۔
    1- خلع کا شریعت میں کیا تصور ہے؟
    2- خلع سے کون سی طلاق واقع ہوتی ہے؟ اور کیا اس کے بعد دوبارہ شادی ہو سکتی ہے؟
    3- خلع میں شوہر کے لیے مہر واپس لینا کیسا ہے؟
    4- کیا خلع کے لیے شوہر کی رضامندی ضروری ہے؟
    5- عدالتی خلع کے بارے میں جمہور فقہاء کی کیا رائے ہے؟
    6- تنسیخ نکاح اور خلع میں کیا فرق ہے؟
    ان جیسے سوالات کا جواب منسلکہ ویڈیو میں دینے کی کوشش کی گئی ہے۔

Komentáře • 11

  • @sajjadmughal6304
    @sajjadmughal6304 Před 16 dny

    MashaAllah ❤❤❤

  • @Aizaz_Ahmad_Adv
    @Aizaz_Ahmad_Adv Před 16 dny

    ماشاءاللہ سر

  • @Muhammadyaseen-v9t
    @Muhammadyaseen-v9t Před 17 dny

    ماشاء اللہ... بہت شاندار.
    اللہ تعالیٰ مزید ترقی عطا فرمائے

  • @islamuddinmusakhailkhan7385

    جوان قیمتی سرمایہ ہیں ڈاکٹر مفتی اسد اللّٰہ صاحب ۔
    ماشاءاللہ ماشاءاللہ ماشاءاللہ

  • @user-vh4zg1oy9k
    @user-vh4zg1oy9k Před 12 dny

    Mashallah ❤❤❤❤

  • @mjunaid2441
    @mjunaid2441 Před 19 dny

    MASHAALLAH

  • @wahidbux3744
    @wahidbux3744 Před 15 dny

    Being Student of Shariah and law at international islamic university We proud of you Sir. You are blessed with teaching talent and the knowledge of Shariah. Sir, you have pleasing and inspiring personality as a teacher. It is requested that please keep on teaching Shariah law students mainly the Subject of family law. Teachers like you are highly needed.

  • @shabananazar71
    @shabananazar71 Před 17 dny

    کیا خلع کے بعد عورت دوسری شادی کر سکتی ہے؟؟؟

    • @umairahmad1283
      @umairahmad1283 Před 17 dny +1

      G

    • @dr.asadullah
      @dr.asadullah  Před 15 dny +1

      جی کسی اور شوہر سے عدت کے بعد۔
      اسی شوہر سے دوران عدت بھی کر سکتی ہے۔