Iqbal Academy Pakistan : National Conference : Allama Iqbal aur Ishq e Rasool (PBUH) : Rabi Ul Awal

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 6. 08. 2024
  • On the eve of Rabi Ul Awal 1444H, Iqbal Academy Pakistan has organized a National Conference titled "Allama Iqbal aur Ishq Rasool (PBUH)" "علامہ اقبال اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم"
    اقبال اکادمی پاکستان کے زیر اہتمام قومی اقبال کانفرنس ۲۰۲۲ء کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت معروف اقبال شناس، محقق اور سفیر اقبال جناب ڈاکٹر عبدالرؤف رفیقی نے کی ۔ مہمانان اعزاز میں جناب پروفیسرڈاکٹر وحید الزمان طارق اور ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی شامل تھیں ۔ کلمات تشکر ڈائریکٹر اقبال اکادمی پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے پیش کیے۔ قومی اقبال کانفرنس میں ملک بھر سے اقبال سکالرز نے اپنے مقالے پیش کیے۔ ان میں ، جناب ڈاکٹر محمد طاہر رمضان کاشمیری، ڈاکٹر انیلا سلیم، ڈاکٹر عروبہ مسرور صدیقی، ڈاکٹر روبینہ یاسمین، ، جناب حسن رضا اقبالی اور جناب میاں ساجد علی شامل تھے۔ آخر میں ڈائریکٹر اقبال اکادمی پروفیسر ڈاکٹر بصیرہ عنبرین نے تمام مہمانان گرامی ،مقالہ نگاران اور شرکا کا شکریہ ادا کیا۔ حاضرین مجلس سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ فرنگ کی کوشش رہی کہ مسلمانوں سے دین محمدی کی روح نکال دیں۔ ملت اسلامیہ کا رشتہ آپ ﷺسے کبھی ختم نہیں کیا جا سکتا ۔ محمد ﷺپر یقین رکھنے والے، قافلہ کے افراد ، ملت اسلامیہ کا ہر فرد جانتا ہے کہ محمد عربی ﷺسے ہے عالم کا وجود ۔
    کانفرنس کے اختتام پر تمام شرکا کو یادگاری شیلڈز پیش کی گئیں اور خصوصی دعا کا اہتمام کیا گیا۔
    This is a part of outreach activities organized by the Academy, under the supervision of Prof. Dr. Baseera Ambreen, Director Iqbal Academy Pakistan
    Our Official Websites
    www.allamaiqbal.com
    www.iqbalcyberlibrary.com
    www.iap.gov.pk

Komentáře •