Minister Culture Syed Zulfiqar Ali Shah Speech in Rhythms of Indus |11th May | Islamabad | Lok Virsa

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 12. 05. 2024
  • سندھ کی ثقافت محبتوں کی امین ہے، 5 ہزار سال قبل کی دریافت میں آج تک کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا ہے، سید ذوالفقار علی شاہ
    ملکی و غیرملکی سیاحوں کے لیے سندھ میں مکلی، کینجھر، کوٹڈیجی، موہن جو دڑو، تھر سمیت کئی اہم تاریخی و سیاحتی مقامات موجود ہیں، سید ذوالفقار علی شاہ
    صوبائی وزیر سیاحت، ثقافت، نوادرات و آرکائیوز سندھ سید ذوالفقار علی شاہ کا محکمہ سیاحت و ثقافت سندھ کی جانب سے لوک ورثہ اسلام آباد میں ردھم آف انڈس کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب
    12 مئی 2024ء (اسلام آباد) سندھ کے وزیر سیاحت، ثقافت، نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ کی ثقافت محبتوں کی امین ہے جہاں سے 5 ہزار سال قبل کی دریافت میں آج تک کوئی ہتھیار برآمد نہیں ہوا ہے، لسبیلہ تا تربانیہ تک سندھی زبان بولی جاتی تھی، ہم شاہ بھٹائی، لعل شہباز قلندر، سچل سرمست اور پانچ ہزار سالہ قدیم پر امن تہذیب و ثقافت کے وارث ہیں اور اپنی ثقافت و تہذیب کو آنے والی نسلوں تک منتقل کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے محکمہ سیاحت و ثقافت سندھ کے تحت لوک ورثہ اسلام آباد میں "ردھم آف انڈس" انڈس کی تال کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع ڈائریکٹر جنرل ثقافت سندھ منور مہیسر، متعلقہ افسران، سندھ کے معروف گلوکار، ادیب، شعراء، غیر ملکی سرکاری وفود، مختلف جامعات کے طلباء، اسلام آباد میں موجود سندھ کے نوجوانوں اور فیملیز کی بڑی تعداد میں موجود تھے۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ اردو ہماری قومی زبان ہے جس طرح اردو زبان نے تمام صوبوں کی زبانوں کو آپس میں جوڑا ہوا ہے اسی طرح ہم تمام زبانیں بولنے والے ایک پاکستانی ہیں اور بحیثیت پاکستانی ہم میں کوئی فرق نہیں ہے۔ صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور قیادت نے مجھے اس عمر میں آپ نوجوانوں کیلئے وزیر بنایا ہے، آپ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں آپ نے آگے جاکر اس ملک کو سنبھالنا ہے اور ایک دوسرے کی ثقافت و روایات کا احترام کرتے ہوئے ایک ساتھ مل کر رہنا ہے۔ انھوں نے کہا کہ میرا بچپن کلر کہار کی پہاڑیوں، جہلم اور چٹیاں میں گزرا ہے اور مجھے پنجاب کی ماؤں نے پالا ہے اور چونکہ میں خود لاہور سے پڑھا ہوں تو تقریب میں موجود طلباء کے احساسات کو اچھی طرح جان سکتا ہوں۔ انھوں نے اعلان کیا کہ آپ اپنے تعلیمی اداروں میں اپنے دیگر زبان بولنے والے دوستوں کو سندھ کی قدیم پرامن تاریخ بتائیں نیز ہمیں یونیورسٹیز میں بلائیں ہم وہاں پر بھی آپکے لیے ثقافتی پروگرام منعقد کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کی طرح سندھ میں مکلی، کینجھر، کوٹڈیجی، موہن جو دڑو، ننگرپارکر و تھرپارکر سمیت کئی اہم تاریخی و سیاحتی مقامات موجود ہیں، تاریخ، سیاحت و ثقافت سے محبت رکھنے والے ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو چاہیے کہ وہ سندھ کے تاریخی سیاحتی و ثقافتی مقامات کا دورہ کریں اور اپنے وی لاگز، اپنی تحریروں اور سفرناموں کے ذریعے اپنی پرامن تاریخ، ثقافت و سیاحت کو دنیا بھر میں فروغ دیں۔ انھوں نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کے تعاون سے نادرن ایریاز میں سیاحوں کی مدد کے لیے ہیلپ ڈیسک بھی قائم کریں گے جبکہ جن سیاحوں کو مشکلات پیش آتی ہیں ان کی مدد کریں گے۔ قبل ازیں وبائی وزیر سیاحت و ثقافت نوادرات و آرکائیوز سید ذوالفقار علی شاہ نے تقریب میں آنے پر مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت پر اظہار تشکر کیا۔ تقریب کی میزبانی کے فرائض بخش مہرانوی نے ادا کیے۔
    #SindhCulture #SindhiMusic #Sindh #CultureDepartmentSindh
    Department of Culture, Tourism & Antiquities, Government of Sindh has aimed to promote Sindh’s heritage, culture & Sindhi music around the globe. This video is series of preserving, promoting and online public accessing. Where whole world can listen and watch the departmental activities. We are looking forward to your feedback.
    Please like our Official Facebook page to connect with activities of Culture Department
    / sindhculture.gov.pk
    Please follow our official Instagram account to connect with the activities of Culture Department
    / sindhculture.gov.pk
    Please also Subscribe the official CZcams Channel Lok Studio
    / @lokstudioofficial
    #syedzulfiqarAliShah
    #ministerculture #Speech #Lokvirsa #Islamabad
    For more info please visit our official websites: sindhculture.gov.pk
    antiquities.sindhculture.gov.pk
    www.stdc.gos.pk
  • Hudba

Komentáře • 2