Shandur festival 2023 opening ceremony

Sdílet
Vložit
  • čas přidán 25. 08. 2024
  • چترال (نمائندہ چترال ٹائمز) دنیا کی بلند ترین پولو گراونڈ شندور میں تین روزہ شندور پولو فیسٹول جمعہ کے روز شروع ہوا، جس میں ہزاروں ملکی او ر غیر ملکی سیاح شامل ہیں۔کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شاہد اللہ خان نے افتتاحی میچ میں بال پھینک کر فیسٹول کا افتتاح کیا۔ اور فیسٹول کے آغاز کا اعلان کیا۔ فیسٹول کے پہلے روز لاسپور بالا اور لاسپور پائین کے ٹیموں کے درمیان میچ ہوا جو لاسپور بالا نے ایک کے مقابلے میں چھ گول سے جیت لی۔ جبکہ دوسرے میچ میں سب ڈویژن مستوج نے یاسین گلگت بلتستان کو چار کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دی ۔ اسی تیسرے میچ میں گلگت بلتستان آفیسرز نے چترال آفیسرز کو صفر کے مقابلے میں 9گول سے شکست دی۔ خیبر پختونخو ٹورزم اینڈ کلچر اتھارٹی کے زیراہتمام اس فیسٹول میں چترال اور گلگت بلتستان کی پانچ پانچ ٹیمیں تین دن تک ایک دوسرے کے مدمقابل رہیں گے۔ 12500فٹ کی بلندی پر واقع شندور پولو گراونڈ میں جنگل میں منگل کا سماں ہے ۔جہاں سیاح اور پولو کے شائقین خیمہ بستی قائم کیا ہےجو شندور کی قدرتی جھیل اور بلند و بالا پہاڑ کے پس منظر میں ایک دلکش منظر پیش کررہے ہیں۔ رات کے وقت چترال اور جی بی کی روائتی ثقافتی شوہزاروں تماشائیوں کی دلچسپی کا باعث ہے۔ فیسٹول کے دوسرے دن خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال کی شرکت کی توقع کی جارہی ہے۔ جشن شندور انگریزوں کے زمانے میں شروع ہوا تھاجبکہ قیام پاکستان بعد 1982سے یہ فیسٹول صوبائی حکومت اورضلعی انتظامیہ چترال کے زیراہتمام باقاعدگی سے منعقد ہوتا آرہا ہے۔

Komentáře •